منگچر گرڈ اسٹیشن پر مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے کو یرغمال بنا لیا، ترجمان کیسکو
اشاعت کی تاریخ: 3rd, August 2025 GMT
ترجمان کیسکو کے مطابق مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ اسلام ٹائمز۔ کوئٹہ الیکٹرک سپلائی کمپنی (کیسکو) کے ترجمان کے مطابق گزشتہ شب 132 کے وی زرد غلام جان منگچر گرڈ اسٹیشن پر تقریباً 20 مسلح افراد نے حملہ کرکے عملے اور سکیورٹی گارڈ کو یرغمال بنا لیا۔ مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن میں اندھا دھند فائرنگ کی اور کنٹرول روم، ہائی پاور ٹرانسفارمر، سی ٹیز، کنزرویٹو ٹینک، ریڈیٹر ٹیوب، اے سی، ڈی سی پینل اور دیگر برقی آلات کو شدید نقصان پہنچایا۔ ترجمان کے مطابق حملہ آوروں نے توڑ پھوڑ کے بعد گرڈ اسٹیشن سے 12 بور رائفل بھی اپنے ساتھ لے گئے اور عملے کو گرڈ چھوڑنے کی دھمکی دی۔ واقعے کی ایف آئی آر کے اندراج کے لئے کیسکو نے متعلقہ پولیس اسٹیشن میں تحریری درخواست جمع کرا دی ہے۔ اسی شب ایک اور واقعے میں چوروں نے کچلاک بائی پاس کے قریب 132 کے وی یارو-انڈسٹریل ٹرانسمیشن لائن پر رسیوں کے ذریعے تکنیکی خرابی پیدا کی اور تقریبا 700 میٹر کنڈکٹرز اور دیگر برقی سامان چوری کر لیا۔ کیسکو کے اہلکاروں نے مقامی انتظامیہ اور پولیس کے ہمراہ رات گئے پیٹرولنگ بھی کی۔ کیسکو ترجمان کے مطابق پچھلے ایک ماہ کے دوران کوئٹہ، مستونگ، قلات، دشت اور سبی سمیت مختلف علاقوں میں برقی تنصیبات کو نقصان پہنچانے اور چوری کے واقعات میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ ترجمان نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ قومی اثاثوں کی حفاظت کے لئے چوروں کی نشاندہی میں مدد فراہم کریں، تاکہ ان کے خلاف بروقت قانونی کارروائی کی جا سکے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: مسلح افراد نے گرڈ اسٹیشن کے مطابق
پڑھیں:
پشاور، جعلی ویزے پر جانے والے دو مسافر زیر حراست، نشاندہی پر تین ایجنٹس گرفتار
ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔ اسلام ٹائمز۔ ایف آئی اے امیگریشن نے پشاور ایئرپورٹ پر جعلی ویزے پر بیرون ملک جانے کی کوشش ناکام بنادی اور دو مسافروں کی نشاندہی پر 3 ایجنٹس کو گرفتار کرلیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق عادل رضا اور مشرف محمود نامی مسافر فلائٹ نمبر FZ376 کے ذریعے البانیہ جا رہے تھے، مسافروں کی جانب سے پیش کئے گئے البانیہ کے ورک ویزے جعلی نکلے، مسافروں کی نشاندہی پر ائرپورٹ سے 3 ایجنٹوں کو بھی گرفتار کرلیا گیا جن میں غلام دستگیر، محمد ریاض اور توقیر احمد شامل ہیں۔ ترجمان کے مطابق گرفتار ایجنٹوں کا تعلق ناروال اور میرپور آزاد کشمیر سے ہے، گرفتار ایجنٹوں کو مزید تفتیش کے لیے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل پشاور کے حوالے کردیا گیا۔