2 دن کی ٹریننگ میں کونسے اسکلز سیکھ لیے؟ بابر بیرون ملک روانہ
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
قومی ٹیم کے سابق کپتان بابراعظم محض 2 دن کی ٹریننگ کے بعد اسکلز کیمپ چھوڑ کر چلے گئے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) اور کیمپ انتظامیہ کو بتاکر بابراعظم پہلے سے طے شدہ کمٹ منٹ کی وجہ سے بیرون ملک روانہ ہوگئے۔
بابراعظم اسکلز ڈیولپمنٹ کیمپ کے پہلے مرحلے کے کھلاڑیوں میں شامل تھے، انکے علاوہ دیگر کھلاڑیوں میں ابرار احمد، احمد دانیال، حسن نواز، معاذ صداقت، محمد عباس آفریدی، عامر جمال، محمد حارث، محمد نواز، محمد رضوان، نسیم شاہ، صاحبزادہ فرحان، صائم ایوب، سلمان مرزا اور سفیان مقیم شامل ہیں۔
دوسری جانب اسکلز کیمپ سے محض 2 روز کی ٹریننگ کے بعد بابراعظم کی روانگی پر ناقدین سوال اٹھارہے ہیں، انکا کہنا ہے کہ محض دو روز کے دوران اسٹار بیٹر نے کونسی ٹریننگ حاصل کرلی ہے کہ انکے اسکلز بہتر ہوگئے۔
ایک صارف نے طنزیہ انداز اپناتے ہوئے ٹوئٹر پر انہیں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ بابراعظم اپنی ناقص فارم پر اسطرح کا انداز اپنارہے ہیں اگر فارم میں ہوتے تو شاید کیمپ کا حصہ بننا بھی گوارا نہ کرتے۔
Post Views: 5.ذریعہ: Daily Mumtaz
پڑھیں:
شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا
—فائل فوٹوسابق وزیر داخلہ شیخ رشید کو بیرون ملک جانے سے روک دیا گیا۔ ان کو اسلام آباد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر روک دیا گیا۔
لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ نے شیخ رشید کا نام پاسپورٹ کنٹرول لسٹ اور پی این آئی ایل سے نکالنے کا حکم دیا تھا۔
ایک بیان میں شیخ رشید نے کہا ہے کہ جسٹس صداقت علی خان نے مجھے عمرے پر جانے کی اجازت دی تھی، عدالتی احکامات کی کاپی بھی متعلقہ اداروں کو بھیجی گئی تھی۔
جسٹس صداقت علی خان نے شیخ رشید کو بیرون ملک جانے کی اجازت دے دی۔
انہوں نے کہا کہ عدالت نے واضح ہدایات دی تھیں کہ کوئی شکایت نہ ہو، ایئر پورٹ پر پہنچا تو عمرے پر جانے سے روک دیا گیا، کہا گیا آپ نہیں جا سکتے، توہین عدالت کے لیے جسٹس صداقت علی خان کی عدالت میں جاؤں گا۔
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ جس ملک میں ہائی کورٹ کا حکم نہ چلتا ہو وہاں آسمان کی طرف ہی دیکھنا ہے، اللّٰہ عمرہ بھی کروائے گا، ان کو اپنے فیصلے پر شرمندہ بھی ہونا پڑے گا۔