عالمی برادری ایران اسرائیل جنگ بندی کیلیے فوری اقدامات کرے،وزیرا عظم
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد (آن لائن،اے پی پی) وزیر اعظم شہبا ز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک ایران کے خلاف کھلی جارحیت کی۔ پاکستان اس کی شدید مذمت کرتا ہے ، مشرق و سطی صورتحال تشویشناک ہے ۔ عالمی برادری جنگ بندی کے لیے فوری کردار ادا کرے ۔ سخت محنت کے بعد معیشت استحکام کی راہ پر گامزن ہے ۔ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ۔ وفاقی کابینہ کے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اسرائیل ایران کشیدگی پر گہری تشو یش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین کے بعد ایران کے خلاف بھی کھلی جارحیت کا مظاہرہ کیا ہے جو انتہائی قابل مذمت ہے ۔ عالمی برداری ایران، اسرائیل جنگ بندی کیلیے فوری کردار ادا کرے۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے پاکستان کے برادر ملک کے خلاف کھلی جارحیت کی ہے، اس جارحیت کے نتیجے میں سینکڑوں لوگ شہید ہوگئے ہیں، جب کہ سینکڑوں ابھی بھی زخمی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیل نے فلسطین میں بھی ظلم کا بازار گرم کر رکھا ہے ۔ عالمی برادری کا ضمیر کب جاگے گا ۔ انہوں نے کہا کہ اسرائیلی اقدامات مشر ق وسطی اور خطے کے امن کیلیے شدید خطرہ ہیں ۔ اس سلسلے میں ترکیہ کے صدر سے بھی بات ہوئی ہے ۔ انہوں نے بھی ایران کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا ہے ۔ انہوں نے کہا یہ کسان دوست بجٹ ہے ، زرعی سیکٹر پر کوئی نیا ٹیکس نہیں لگے گا۔ آئی ایم ایف کے مطالبے کے باوجود زراعت اور فرٹیلائزر پر ٹیکس نہ لگانے کا فیصلہ کیا ۔ انہوں نے کہا زرعی شعبہ پہلے ہی دباؤ کا شکار، مزید بوجھ نہیں ڈال سکتے۔ چھ سے بارہ لاکھ روپے آمدن والوں پر صرف ایک فیصد انکم ٹیکس عائد ہوگا۔ گزشتہ سال پانچ فیصد ٹیکس تھا، اب صرف ایک فیصد لگے گا۔ انہوں نے کہا سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں 10 فیصد اضافے کا اعلان کیا ہے ۔ انہوں نے کہا ملک دہشت گردی کے خلاف جنگ میں عظیم کامیابی حاصل کر چکا ہے۔ حالیہ پاک بھرت کشیدگی میں بھی پاک فوج کا کردار شاندار رہا ۔ افواجِ پاکستان کی قربانیوں کو بجٹ میں خراجِ تحسین پیش کیا گیا ہے ۔ پاک فوج کی ضروریات کیلیے دفاعی بجٹ میں اضافہ کیا گیا، پی ایس ڈی پی کا حجم 1000 ارب روپے تک بڑھا دیا گیا ۔ انہوں نے کہا کہ ملک سے دہشتگردی کے خاتمے کے لیے پر عزم ہیں ۔ اس کے لیے سیکورٹی اداروں کی ضروریات کو پورا کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا بنیادی ڈھانچے، صحت، تعلیم، توانائی منصوبوں کو ترجیح دی گئی ہے ۔علاوہ ازیںوزیر اعظم محمد شہباز شریف نے کیش لیس اکانومی اور معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیلیے کمیٹی قائم کر دی، وزیر اعظم کی صدارت میں قائم کمیٹی اس حوالے سے اقدامات کا ہفتہ وار جائزہ لے گی۔ بدھ کو وزیراعظم آفس کے میڈیا ونگ سے جاری بیان کے مطابق وزیر اعظم محمد شہباز شریف کی زیر صدارت غیر رسمی معیشت کے خاتمے، شفافیت کے فروغ اور کیش لیس و ڈیجیٹل اکانومی کے حوالے سے اقدامات پر جائزہ اجلاس وزیر اعظم ہائوس اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اجلاس کو کیش لیس اکانومی و معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن پر پیش رفت کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ ڈیجیٹل ادائیگیوں و رقوم کی منتقلی کیلیے تاجروں کو ہدایات دی جا چکی ہیں اور عوامی سطح پر اس کے فروغ کیلیے اقدامات تیزی سے جاری ہیں۔ اجلاس کو وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی اور وزارت خزانہ کے اس حوالے سے اقدامات پر بھی بریفنگ دی گئی۔ وزیر اعظم نے کیش لیس اکانومی کے فروغ اور ڈیجیٹائیزیشن کو تیز کرنے کیلیے اعلی سطح کمیٹی قائم کر دی جس کی صدارت وزیر اعظم خود کریں گے۔ وزیراعظم کی صدارت میں کمیٹی ہفتہ وار اجلاس میں معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن اور کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیگی۔ وزیر اعظم نے کہا کہ معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن حکومت کی اصلاحات کی اولین ترجیحات میں شامل ہے، وفاقی بجٹ میں کیش لیس اکانومی کے فروغ کیلیے اقدامات تجویز کیے گئے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: معیشت کی ڈیجیٹائیزیشن کیش لیس اکانومی انہوں نے کہا کہ کہا کہ اسرائیل کہ اسرائیل نے اکانومی کے حوالے سے کے فروغ کے خلاف کے لیے
پڑھیں:
جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی؛ وزیراعظم
ویب ڈیسک : وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی، جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا، اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
ان خیالات کا اظہار وزیر اعظم شہباز شریف نے عرب اسلامی ہنگامی سربراہی اجلاس سے خطاب کے دوران کیا، کہا کہ ہم ایک اہم اور افسوسناک واقعے کے تناظر میں اکھٹے ہوئے ہیں، اسرائیل نے ہمارے برادر ملک قطر کی خود مختاری، سلامتی کی خلاف ورزی کی۔ انہوں کہا کہ پاکستان قطر کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے، اسرائیل کا قطر پر حملہ جارحانہ اقدامات کا تسلسل ہے، اسرائیل نے جارحیت کے ذریعے امن کی کوششوں کو شدید دھچکا دیا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ نےڈائریکٹر انٹرنیشنل کرکٹ عثمان واہلہ کو معطل کر دیا
وزیراعظم نے مطالبہ کیا کہ یو این سکیورٹی کونسل غزہ میں فوری سیز فائر کرائے ، غزہ میں طبی عملے کو فوری رسائی دی جائے۔ انہوں نے کہاکہ ہم سب اسرائیل کی جارحیت کی مذمت کرتے ہیں، بجائے خاموش رہنے کے ہمیں متحد ہونا ہوگا، اس جارحیت کے بعد سوال ہے کہ اسرائیل نے مذاکرات کا ڈھونگ کیوں رچایا؟ اسرائیل کی طرف سے عالمی قوانین کی دھجیاں اڑانا قابل مذمت ہے۔
شہباز شریف نے کہا کہ غزہ میں انسانیت سسک رہی ہے ، انسانیت کے خلاف جنگی جرائم پر اسرائیل کو کٹہرے میں لانا ہوگا۔ ہم اقوام متحدہ میں اسرائیل کی رکنیت معطل کرنے کی تجویز کے حامی ہیں۔ غزہ میں شہری آبادی کو فوری اور ہنگامی بنیادوں پر امداد کی فراہمی کا مطالبہ کرتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام چاہتے ہیں، ہم نے اجتماعی دانش سے اقدامات نہ کیے تو تاریخ معاف نہیں کرے گی۔
جب انکم ٹیکس مسلط نہیں کر سکتے تو سپر ٹیکس کیسے مسلط کر سکتے ہیں، جج سپریم کورٹ
واضح رہے کہ ہنگامی سربراہی اجلاس اسرائیل کے قطر پر حملے کی مذمت اور خطے پر اثرات پر تفصیلی تبادلہ خیال کے لیے طلب کیا گیا ہے۔ اجلاس میں 50 سے زائد رکن ممالک کے سربراہان شریک ہیں۔