شمعون عباسی نے پہلی بار تین بیویوں کیساتھ طلاق کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 26th, July 2025 GMT
اداکار، ہدایت کار، پروڈیوسر اور مصنف شمعون عباسی نے اپنی زندگی سے اُس پہلو سے پردہ اُٹھادیا جس پر وہ کم ہی بات کیا کرتے تھے۔
نجی ٹی وی چینل ایک پروگرام میں انٹرویو دیتے ہوئے شمعون عباسی نے اپنی چار شادیوں جن میں سے 3 میں ناکامی کا سامنا رہا، کھل کر گفتگو کی۔
شمعون عباسی نے کہا کہ نہ میں بُرا تھا، نہ ان میں خرابی تھی، بس ہم ساتھ نہیں چل پائے۔ کبھی دو اچھے لوگ ساتھ چل نہیں پاتے۔
اداکار و ہدایتکار شمعون عباسی نے کہا ہمارے درمیان محبت تھی مگر خواب الگ الگ تھے۔ بنیادی مسئلہ زندگی کے اہداف کا مختلف ہونا تھا۔
انھوں نے مزید کہا کی سابقہ بیویاں جویریہ عباسی، حمیما ملک اور جویریہ رندھاوا اپنی زندگی میں جلد ازجلد کامیابی، شہرت اور مادی خوشیاں چاہتی تھیں جبکہ میں تحمل مزاج ہوں اور یقین رکھتا تھا کہ وقت کے ساتھ سب کچھ آتا ہے۔
شمعون عباسی نے تسلیم کیا وہ اپنی سابقہ بیویوں کے مقابلے میں زیادہ کامیابیاں نہیں سمیٹ سکے۔ جویریہ اور حمیما نے اپنا بہترین کیریئر بنایا۔ میں پیچھے رہ گیا۔
اداکار نے مزید کہا کہ میں نے کبھی کسی سابقہ بیوی کے خلاف کوئی تلخ بات نہیں کی بلکہ ہمیشہ تعریف کی ہے۔ مجھے بھی خوشی ہے وہ لوگ اپنے کیریئر میں خوش ہیں۔
شمعو عباسی نے نے مزید بتایا کہ اب بھی سابقہ بیویوں کے ساتھ خوشگوار تعلقات ہیں اور اگر ضرورت ہو تو فون پر بات بھی ہو جاتی ہے۔
اپنی چوتھی بیوی اداکارہ شری شاہ کے بارے میں شمعون عباسی نے بتایا کہ ہماری شادی کو 5 سال ہوگئے ہیں۔ میں بہت پُرسکون اور مطمئن ہوں۔ لگتا ہے وہ ہم آہنگی مل گئی ہے جسے برسوں سے تلاش کر رہا تھا۔
خیال رہے کہ شمعون اور شری شاہ نے اپنی شادی کو دو سال سے زائد عرصے تک خفیہ رکھا تھا اور 2023 میں اعلان کیا تھا۔
یاد رہے کہ شمعون عباسی نے پہلی شادی اپنی کزن جویریہ عباسی کے ساتھ 1997 میں کی تھی۔ شادی سے قبل اس جوڑی نے ایک ٹیلنٹ شو میں پہلا نمبر حاصل کیا تھا۔
شمعون کی یہ شادی سب سے زیادہ عرصے چلی تاہم 2009 میں ان کے درمیان طلاق ہوگئی۔ جس کے فوری بعد شمعون نے حمیما ملک سے شادی کی۔
شمعون عباسی کی یہ دوسری شادی ایک سال ہی چل سکی اور 2010 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے بعد انھوں نے 2010 میں جاویریہ رندھاوا سے شادی کی۔
ان کی یہ تیسری شادی بھی محض 4 سال چل سکی اور دونوں کے درمیان 2014 میں طلاق ہوگئی۔ جس کے 9 سال بعد شمعون عباسی نے 2023 میں اداکارہ شری شاہ سے شادی کی۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
ماضی کی معروف اداکاراؤں کیساتھ افیئر؛ کمار سانو کا ردعمل سامنے آگیا
بھارت کے عالمی شہرت یافتہ گلوکار کمار سانو نے پہلی بار بالی ووڈ اداکاراؤں کے ساتھ افیئر پر لب کشائی کردی۔
بالی ووڈ کے لیجنڈری گلوکار کمار سانو نے ان خبروں کی سختی سے تردید کی ہے جن میں انہیں مختلف اداکاراؤں کے ساتھ جوڑا گیا۔
ایک انٹرویو میں کمار سانو نے کہا کہ لوگ اکثر سمجھتے ہیں کہ خواتین ان کی طرف زیادہ متوجہ ہوتی ہیں، لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ میری دوسری شادی کو 23 برس بیت گئے اور اس دوران کبھی کسی خاتون کا نام ان کے ساتھ نہیں آیا۔
کمار سانو نے بتایا کہ ماضی میں اداکارہ میناکشی کے ساتھ میرے افیئر کی خبریں اُڑائی گئی تھیں حالانکہ آج تک ان سے کبھی ملا ہی نہیں۔
انھوں نے مزید کہا کہ شاید میناکشی افیئرز کی یہ بے سروپا خبریں پڑھ کر ہنستی ہوں گی کہ ایسے شخص کے ساتھ نام لیا جا رہا ہے جس سے کبھی بات ہی نہیں ہوئی۔
کمار سانو نے کہا کہ یہ میڈیا ہوتا ہے جو ایسی بے سروپا خبریں پھیلاتا ہے اور یہ بھی نہیں سوچتا ہے اس کے کیا اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔
گلوکار نے بتایا کہ میری پہلی بیوی سے طلاق کی وجہ میناکشی یا کوئی اور نہیں بلکہ ذاتی وجوہات تھیں۔
صرف میناکشی ہی نہیں ایک اور اداکارہ کونیکا سدانند کے ساتھ بھی افیئر کی خبریں گردش کرتی رہی ہیں۔
اداکارہ کونیکا سدانند کے مطابق وہ اور کمار سانو طویل عرصے تک تعلقات میں رہے تھے اور پھر راہیں جدا ہوگئیں۔
تاہم کمار سانو ہمیشہ سے میناکشی اور کونیکا سمیت کسی بھی بالی ووڈ اداکارہ کے ساتھ افیئر کی خبروں کی تردید کرتے آئے ہیں۔