کراچی:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز 2025 میں پاکستان سے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کے بعد بھارتی ٹیم کے میدان سے فرار کے وقت شاہد آفریدی کا انداز توجہ کا مرکز بن گیا۔

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں بھارت اپنی روایتی بزدلی کا مظاہرہ کرتے ہوئے سیمی فائنل کھیلنے سے انکار کرکے گراؤنڈ سے بھاگ گیا اور شاہد آفریدی شان سے بالکونی میں کھڑے یہ نظارہ دیکھاتے رہے۔

پاکستان ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی کی ایک تصویر اس وقت سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہے جس میں وہ پویلین کی بالکونی سے بھارت کی پسپائی کا نظارہ کر رہے ہیں،  اس منظر پر جہاں پاکستانی صارفین خوشی سے نہال ہیں وہیں بھارتی صارفین شدید آگ بگولہ ہیں۔ 

پاکستانی صارفین نے اس تصویر کو "لائن کنگ مومنٹ" قرار دے دیا ہے ایک ایسا منظر جہاں جنگ سے پہلے ہی فتح نظر آ رہی تھی اور شیر اپنے مقام پر پُرسکون کھڑا تھا جبکہ ہاتھی میدان چھوڑ چکا تھا۔

بھارتی ٹیم نے WCL سیمی فائنل میں پاکستان سے کھیلنے سے انکار کیا جس کے بعد گرین شرٹس کو براہ راست فائنل کا ٹکٹ مل گیا۔ 

سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ شاہد آفریدی نے بغیر بلّا اٹھائے بھارت کو شکست دے دی اور یہ بھارت کی "کرکٹ سے بھاگنے کی روایت" کا ایک اور ثبوت ہے۔

ایک صارف نے کہا کہ "شاہد آفریدی کا بالکونی والا اسٹائل مہاراجہ جیسا لگ رہا ہے اور نیچے بھارت کی ٹیم دم دبا کر بھاگ رہی ہے۔

ایک اور صارف کا کہنا تھا کہ ’’جب جب پاکستان اور بھارت کے کرکٹ تعلقات کا ذکر ہوگا یہ لمحہ تاریخ کے صفحات پر سنہرے الفاظ میں لکھا جائے گا‘‘۔ 

بھارت کی جانب سے پاکستان کے خلاف نہ کھیلنے کی یہ کوئی نئی روایت نہیں۔ چاہے ایشیا کپ ہو یا آئی سی سی ایونٹس، بھارت ہمیشہ سیاست کو کھیل پر حاوی کرتا آیا ہے۔ 

اس بار بھی لیجنڈز لیول پر وہی ہتھکنڈے اپنائے گئے لیکن اس بار دنیا نے دیکھا کہ پاکستان نے میدان خالی نہیں کیا بلکہ میدان جیت لیا۔

 

.

ذریعہ: Express News

کلیدی لفظ: شاہد آفریدی بھارت کی

پڑھیں:

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان کی فائنل میں رسائی

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کے سیمی فائنل میں بھارت نے ایک بار پھر پاکستان کے خلاف کھیلنے سے ایک بار پھر انکار کر دیا۔ بھارت کے انکار کے سبب فائنل میں پاکستان کا سامنا آسٹریلیا چیمپئنز یا جنوبی افریقا چیمپئنز سے ہوگا۔

کرک انفو کے مطابق انگلینڈ میں جاری ایونٹ کا سیمی فائنل پاکستان چیمپئنز اور بھارت چیمپئنز کے درمیان جمعرات کو برمنگھم میں شیڈول تھا۔ بھارت کی جانب سے انکار کیے جانے پر پاکستان کو فائنل میں واک اوور دے دیا گیا۔

واضح رہے دونوں ممالک کے درمیان سیاسی تناؤ کی وجہ سے بھارت گروپ میچ میں بھی پاکستان کے خلاف کھیلنے سے انکار کر چکا ہے۔ جس کے بعد دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ دے دیا گیا تھا۔

متعلقہ مضامین

  • دہلی کی مشہور ’مکھن ملائی‘ پر چوہے کا ’خصوصی گشت‘، ویڈیو وائرل
  • شاہد آفریدی کو سوشل میڈیا صارفین نے ’لائن کنگ‘ قرار دے دیا
  • بھارت کا کھیلنے سے انکار، پاکستان لیجنڈز کے اونر کا بیان سامنے آگیا
  • لیجنڈز لیگ: بھارت کا کھیلنے سے انکار، پاکستان فائنل میں پہنچ گیا
  • ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز: بھارت کا پاکستان کیخلاف کھیلنے سے پھر انکار، پاکستان کی فائنل میں رسائی
  • لیجنڈ لیگ، بھارت کا راہِ فرار، پاکستان کے خلاف سیمی فائنل کھیلنے سے بھی انکار
  • میرے لیے علیزے شاہ زیرو ہے، روبینہ اشرف کا تبصرہ وائرل
  • لیجنڈ لیگ، کیا بھارت کے خلاف سیمی فائنل میں کپتان شاہد آفریدی ہوں گے؟
  • ’انڈیا کس منہ سے کھیلے گا!‘ شاہد آفریدی کے طنز پر ہال قہقہوں سے گونج اُٹھا