نجکاری کمیشن نے پی آئی اے نجکاری کیلئے بولیوں کی تاریخ میں توسیع نہ کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اعلامیہ میں نجکاری کمیشن کا کہنا ہے کہ پی آئی اے کی نجکاری کیلئےبولیوں کی آخری تاریخ 19 جون مقرر ہے اور پی آئی اےکی نجکاری کیلئے8 کمپنیوں نےاظہار دلچسپی کی درخواستیں وصول کیں۔

اعلامیہ کے مطابق اب تک 5 کمپنیوں کی جانب سے درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔ملک کے بڑے گروپس اور پی آئی اے ملازمین نے خریداری میں دلچسپی ظاہر کردی۔ذرائع کے مطابق فوجی فرٹیلائزر کمپنی نے اپنی پیشکش پرائیویٹائزیشن کمیشن کو جمع کرادی،بینکنگ گروپ، عارف حبیب اور ٹبا گروپ نے بھی نجکاری کمیشن کو درخواست دے دی۔

اس کے علاوہ سی بی اے پیپلز یونٹی اور ساسا نے خریداری کی مشترکہ پیشکش جبکہ پی آئی اے ملازمین نے بھی ایئرلائن کی خریداری کیلئے پیشکش جمع کرادی ہے۔ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ قومی ایئر لائن پی آئی اے کی خریداری کیلئے پیشکش جمع کرانے کی آخری تاریخ 19جون ہے۔

.

ذریعہ: Daily Ausaf

کلیدی لفظ: نجکاری کی پی آئی اے

پڑھیں:

ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں

 ایس آئی ایف سی کی جامع حکمت عملی کے مثبت اثرات آنے شروع ہوگئے ہیں جس کے نتیجے میں صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں حاصل ہوئی ہیں۔ تفصیلات کے مطابق متحدہ عرب امارات کی معروف انٹرنیشنل ہولڈنگ کمپنی نے فرسٹ ویمن بینک کی نجکاری مکمل کر لی ہے۔ زرعی ترقیاتی بینک لمیٹڈکی نجکاری سے کسانوں کو جدید، تیز ، شفاف اور مؤثر مالی خدمات کی فراہمی ممکن ہوسکےگی جبکہ بی وائی ڈی (بِلڈ یور ڈریمز) کا پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی تیاری کے لیے مقامی کمپنیوں سے اشتراک ہوا ہے۔ ایس آئی ایف سی کی سہولت کاری سے ای وی چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کی طرف سرمایہ کاروں کے رجحان میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ مزید برآں رواں سال گرین ٹورازم پرائیویٹ لمیٹڈ کےتحت گرین پاک لگون گڈانی اور گرین پاک ریورفرنٹ ناران کا باضابطہ افتتاح کیا گیا۔ پاکستان میں ماحول دوست سیاحت کو نئی جہت، گرین ٹورزم منصوبوں کی رفتار میں نمایاں تیزی آئی ہے جبکہ ایس آئی ایف سی کے ترجیحی منصوبے ملکی معیشت میں بہتری کیلئے مسلسل کوشاں ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • الیکشن کمیشن کا فیصلہ، پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی پولنگ کے لیے نیا شیڈول جاری
  • پنجاب کے 3 حلقوں میں ضمنی انتخابات کی نئی تاریخ مقرر
  • سب ڈویژنل انفورسمنٹ افسر کی 101 اسامیوں کیلئے تحریری امتحان مکمل
  • ایس آئی ایف سی کی صنعت، سیاحت اور نجکاری میں نمایاں کامیابیاں
  • حیدرآباد: پکا قلعہ کے باہر بچے وبڑے پتنگ کی خریداری میں مصروف ہیں
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ
  • نادرونایاب تاریخ اردو نثر’’سیر المصنفین‘‘ اربابِ ذوق ِحصول کیلئے منظرعام پر
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے‘ قیام امن کیلئے مل کر چلنے کی پیشکش 
  • پنجاب میں وقف، ٹرسٹ اور کوآپریٹو سوسائٹیز کی نگرانی کیلئے نیا کمیشن قائم
  • سہیل آفریدی کے سیاسی قائدین سے رابطے، قیام امن کیلئے ملکر چلنے کی پیشکش