سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی گئی
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
جوڈیشل کمیشن آف پاکستان نے سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی۔
سپریم کورٹ میں جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کا اہم اجلاس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی صدارت میں منعقد ہوا، جس میں اہم عدالتی فیصلوں اور انتظامی امور پر غور کیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں فیصلہ کیا گیا کہ سپریم کورٹ کے آئینی بینچ کی مدت میں 30 نومبر تک توسیع کردی جائے گی۔ واضح رہے کہ یہ بینچ اہم آئینی مقدمات کی سماعت کے لیے تشکیل دیا گیا تھا، اور اس کی مدت میں توسیع کا فیصلہ موجودہ عدالتی ضروریات کے پیش نظر کیا گیا۔
جوڈیشل کمیشن کے اجلاس میں دیگر سینئر جج صاحبان اور متعلقہ حکام نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کے دوران مستقبل کے عدالتی شیڈول، ججز کی تقرریوں اور عدالتی اصلاحات پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
عدالتی ماہرین کا کہنا ہے کہ آئینی بینچ کی مدت میں توسیع سے عدالت عظمیٰ کو زیر التوا آئینی مقدمات کو مؤثر طریقے سے نمٹانے میں مدد ملے گی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
آئنینی بینچ جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ آف پاکستان.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: جوڈیشل کمیشن آف پاکستان سپریم کورٹ ا ف پاکستان آئینی بینچ کی مدت میں جوڈیشل کمیشن سپریم کورٹ کیا گیا
پڑھیں:
سندھ حکومت نے نئی نمبر پلیٹ کی ڈیڈ لائن میں توسیع کردی
سندھ حکومت نے نئی ’اجرک نمبر‘ پلیٹ کیلیے دو ماہ کی توسیع دے دی۔
تفصیلات کے مطابق سندھ حکومت نے شہریوں کو نئی اجرک والی نمبر پلیٹ لگوانے کیلیے دو ماہ کی توسیع دی۔
حکومت کی ہدایت پر محکمہ ایکسائز نے نئی اجرک نمبر پلیٹ میں توسیع کا نوٹی فکیشن جاری کردیا جس کے مطابق شہریوں کو 31 دسمبر تک نئی نمبر پلیٹ لگوانے کی چھوٹ دے دی گئی ہے۔
اس سے قبل حکومت نے ایک بار شہریوں کی سہولت کیلیے ڈیڈ لائن میں 31 اکتوبر تک توسیع کی تھی۔
ذرائع کے مطابق حکومت کی جانب سے توسیع دیے جانے کے بعد اب نئی نمبر پلیٹ کے حوالے سے شہریوں کے فیس لیس ای چالان نہیں کیے جائیں گے تاہم دیگر ٹریفک قوانین خلاف ورزی کی صورت میں چالان و جرمانے کا سلسلہ جاری رہے گا۔