وزیراعظم سے اراکینِ قومی اسمبلی کی ملاقاتیں، سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
سٹی 42 : وزیراعظم شہباز شریف سے اراکین قومی اسمبلی ندیم عباس ربیرا، انوار الحق چوہدری ،محمد شہباز بابر ، احمد عتیق انور اور رانا ارادت شریف کی الگ الگ ملاقاتیں ہوئیں، جس میں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔
تمام اراکینِ قومی اسمبلی نے وزیراعظم شہباز شریف سے اپنے متعلقہ حلقوں کے امور پر گفتگو کی ۔ اس کے علاوہ انہوں ملک کی مجموعی و سیاسی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
اساتذہ کا اسکولوں سے حاضری لگا کر غائب ہونے کا انکشاف
وفاقی وزیر برائے پبلک افیئرز یونٹ رانا مبشر اقبال ، وزیر مملکت پاور ڈویژن عبد الرحمن کانجو ، وزیراعظم کے معاون خصوصی طلحہ برکی بھی ملاقاتوں میں موجود تھے۔
.ذریعہ: City 42
پڑھیں:
اسحاق ڈار کو جرمن وزیرخارجہ کا فون، علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال
اسلام آباد:نائب وزیراعظم اور وزیرخارجہ اسحاق ڈار اور جرمنی کے وزیرخارجہ یوہان ویڈیفل نے باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھنے پر اتفاق کرتے ہوئے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا۔
ترجمان وزارت خارجہ کے دفتر سے جاری بیان کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو جرمنی کے وزیر خارجہ یوہان ویڈیفُل کی ٹیلیفون کال موصول ہوئی، دونوں وزرائے خارجہ نے پاکستان اور جرمنی کے درمیان تعلقات میں مثبت پیش رفت کو سراہا اور باہمی تعاون کو مزید فروغ دینے کے عزم کا اعادہ کیا۔
دونوں رہنماؤں نے علاقائی اور عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا اور اس بات پر اتفاق کیا کہ باہمی مفاہمت اور مشترکہ دلچسپی کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کے لیے قریبی رابطہ برقرار رکھا جائے گا۔
انہوں نے آئندہ ہفتے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر ملاقات کے لیے بھی اپنی آمادگی ظاہر کی۔