’بنیان المرصوص میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے‘ ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف
اشاعت کی تاریخ: 19th, June 2025 GMT
ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ کے آئی ٹی پروگرام میں شریک نوجوانوں سے ایک خصوصی اور پُرجوش نشست کی۔ اس موقع پر طلبا نے ان کا والہانہ استقبال کیا اور ملک کو درپیش داخلی و خارجی سیکیورٹی معاملات سمیت کئی اہم موضوعات پر سوالات کیے۔
ڈی جی آئی ایس پی آر نے نوجوانوں سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنیان المرصوص آپریشن میں فتح، درحقیقت امن کی جیت ہے۔ پاکستان نے ہمیشہ جنگ کے مقابلے میں امن کو ترجیح دی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آپ سب نوجوان معلومات کی جنگ میں پاکستان کی پہلی صف کے سپاہی ہیں، اور یہ کردار انتہائی اہمیت کا حامل ہے۔
لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف نے بتایا کہ پاکستان کی مسلح افواج ایک منظم، پیشہ ور اور آئین کی پابند فورس ہے، جو ریاست کے احکامات کے مطابق اپنے فرائض سر انجام دیتی ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان خطے میں ایک مستحکم قوت کے طور پر اپنا کردار ادا کرتا رہے گا۔
مزید پڑھیں: دہشتگرد بلوچستان کے ساتھ رشتوں کو نقصان نہیں پہنچا سکتے، ڈی جی آئی ایس پی آر کا جناح یونیورسٹی کراچی کا دورہ
طلباء نے بھی اس موقع پر بھرپور جذبے کا مظاہرہ کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنی مادرِ وطن کی حفاظت کے لیے ہر طرح کی قربانی کے لیے تیار ہیں، اور ہر محاذ پر افواج پاکستان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پاک افواج ہماری پہچان ہیں اور ہم عوام ہی ان کی اصل طاقت ہیں۔ نشست کے اختتام پر طلبا نے ڈی جی آئی ایس پی آر سے اظہار تشکر کیا اور مستقبل میں بھی اسی نوعیت کی ملاقاتوں کی خواہش ظاہر کی۔ آخر میں پاکستان زندہ باد کے نعروں سے فضا گونج اٹھی۔
آپ اور آپ کے پیاروں کی روزمرہ زندگی کو متاثر کرسکنے والے واقعات کی اپ ڈیٹس کے لیے واٹس ایپ پر وی نیوز کا ’آفیشل گروپ‘ یا ’آفیشل چینل‘ جوائن کریں
ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی آئی ایس پی آر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف سیلانی ویلفیئر ٹرسٹ لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف.ذریعہ: WE News
کلیدی لفظ: ڈی جی آئی ایس پی آر ڈی جی ا ئی ایس پی ا ر لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف ڈی جی آئی ایس پی آر کہا کہ
پڑھیں:
لاہور میں نئے امریکی قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں
استقبالیہ تقریب میں امریکہ کے35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، جبکہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری حکام، کاروباری افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی۔ اسلام ٹائمز۔ امریکہ کے لاہور میں نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے ذمہ داریاں سنبھال لیں اور اس موقع پر قونصل خانے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں امریکہ کے35 ویں قونصل جنرل کو ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی گئی، جبکہ شاندار استقبال بھی کیا گیا۔ تقریب میں سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل کرسٹن ہاکنز کو الوداع بھی کہا گیا۔ تقریب میں اہم سرکاری حکام، کاروباری افراد، سول سوسائٹی کے ارکان اور سفارتی حلقوں سے تعلق رکھنے والی اہم شخصیات نے شرکت کی جبکہ گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر مہمان خاص تھے اور اس دوران امریکہ اور پاکستان کے دیرینہ تعلقات کی اہمیت کو اجاگر کیا گیا۔
سبکدوش ہونیوالی قونصل جنرل ہاکنز نے اظہار خیال کرتے ہوئے پنجاب کے لوگوں کی گرمجوشی کا اعتراف کیا اور کہا کہ شاہکار تاریخ، متحرک ثقافت اور فراخدلانہ مہمان نوازی سے مالامال بھرپور صوبہ پنجاب میں امریکہ کی نمائندگی کرنا میرے لیے باعث اعزاز تھا۔ دریں اثنا نئے قونصل جنرل سٹیٹسن سینڈرز نے پاکستان میں اپنی واپسی پر اظہارِ مسّرت کرتے ہوئے کہا کہ قونصل جنرل جیسے اہم منصب پر خدمات انجام دینا میرے لیے اعزاز ہے اور میں پنجاب بھر میں امریکہ کے متعدد شراکت داروں کیساتھ تعاون کو مزید گہرا کرنے کا منتظر رہوں گا۔