data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

دنیا بھر میں تیز رفتار انٹرنیٹ کی دوڑ میں چین نے ایک نیا سنگ میل عبور کر لیا ہے۔

حالیہ تجربات کے مطابق چین نے ایک جدید ترین کمیونیکیشن سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر ایک گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی رفتار سے انٹرنیٹ سروس فراہم کرنے کا کامیاب مظاہرہ کیا ہے۔

اس ٹیکنالوجی کو خلائی رابطے اور عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک کے میدان میں ایک گیم چینجر قرار دیا جا رہا ہے، خاص طور پر ایسے وقت میں جب ایلون مسک کی کمپنی اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس اب بھی 250 ایم بی فی سیکنڈ تک محدود ہے۔

چین کی جانب سے خلا میں بھیجا گیا یہ نیکسٹ جنریشن سیٹلائٹ عام سیٹلائٹ سسٹمز سے کہیں زیادہ جدید ہے کیونکہ یہ لیزر کمیونیکیشن اور ہائی بینڈ وِڈتھ میلی میٹر ویوز جیسی پیچیدہ لیکن طاقتور ٹیکنالوجی استعمال کرتا ہے۔ یہ ٹیکنالوجی نہ صرف زمین پر تیز ترین انٹرنیٹ ڈیٹا فراہم کرتی ہے بلکہ مستقبل میں 5G سے آگے بڑھتے ہوئے 6G نیٹ ورک کی بنیاد بھی بن سکتی ہے۔

اس سیٹلائٹ کے تجرباتی نتائج نے دنیا بھر کے ماہرین کو حیران کر دیا ہے۔ رپورٹس کے مطابق چین نے اس سیٹلائٹ کے ذریعے زمین پر 1 گیگا بائٹ فی سیکنڈ کی انٹرنیٹ اسپیڈ فراہم کی، جو کہ دنیا کے بیشتر روایتی فائبر نیٹ ورکس سے بھی تیز ہے۔ یہ رفتار اسپیس ایکس کی اسٹار لنک سروس سے 4 گنا زیادہ ہے جو اس وقت 50 سے 250 ایم بی فی سیکنڈ کی اسپیڈ پر محدود ہے۔

یاد رہے کہ اسٹار لنک نے 6,000 سے زائد سیٹلائٹس لانچ کر کے دنیا کے پسماندہ اور دور دراز علاقوں کو انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کی ہے، تاہم اس سسٹم کی رفتار اب بھی ترقی یافتہ شہروں کے فائبر نیٹ ورک سے پیچھے ہے۔ اسٹار لنک کا اگلا منصوبہ “Gigabit Internet” ہے، لیکن وہ ابھی تک مکمل طور پر فعال نہیں ہو سکا۔ اس کے برعکس چین نے عملی طور پر وہ رفتار دنیا کے سامنے پیش کر دی ہے جو اسٹار لنک اب تک صرف منصوبے کی حد تک رکھتا ہے۔

چین کی اس کامیابی کے پیچھے ایک وسیع اور طویل مدتی حکمت عملی کارفرما ہے، جس کا مقصد نہ صرف اپنی سرزمین بلکہ عالمی سطح پر ڈیجیٹل اثر و رسوخ بڑھانا ہے۔ چین کی حکومت اور اس کی خلائی ایجنسی نے اعلان کیا ہے کہ وہ اس نئی سیٹلائٹ ٹیکنالوجی کو استعمال کرتے ہوئے افریقا، ایشیا اور دیگر ترقی پذیر خطوں میں بھی انٹرنیٹ کی سہولت فراہم کریں گے، جہاں اب تک انٹرنیٹ کا معیار کمزور یا نہ ہونے کے برابر ہے۔

یہ قدم صرف ٹیکنالوجی کی دنیا میں برتری حاصل کرنے کا ذریعہ نہیں بلکہ ایک بڑا سفارتی اور اقتصادی ہتھیار بھی ہے کیونکہ جس ملک یا خطے کو انٹرنیٹ سروس دی جائے گی، وہ چین کے عالمی ڈیجیٹل نیٹ ورک کا حصہ بن جائے گا۔ اس سے چین کو عالمی سطح پر ڈیٹا، انفرا اسٹرکچر اور ٹیکنالوجی پر کنٹرول کا ایک نیا راستہ حاصل ہوگا۔

دوسری جانب مغربی دنیا میں اس پیش رفت کو خاصی سنجیدگی سے دیکھا جا رہا ہے۔ ٹیکنالوجی اور سائبر پالیسی سے وابستہ ماہرین نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ اگر چین نے اس رفتار اور صلاحیت کے ساتھ سیٹلائٹ انٹرنیٹ کا دائرہ وسیع کر دیا تو آنے والے چند برسوں میں دنیا کا بڑا حصہ امریکی یا یورپی نہیں بلکہ چینی ڈیجیٹل نیٹ ورک سے منسلک ہو جائے گا۔

یہ سیٹلائٹ محض انٹرنیٹ کا ذریعہ نہیں بلکہ ڈیجیٹل دنیا میں طاقت کی علامت بنتی جا رہی ہے۔ جوں جوں دنیا ورچوئل معیشت، مصنوعی ذہانت، بلاک چین اور ریموٹ کمیونیکیشن کی طرف بڑھ رہی ہے، تیز اور قابل اعتماد انٹرنیٹ سروس کسی بھی ملک کی اقتصادی ترقی کا بنیادی ستون بنتی جا رہی ہے۔ ایسے میں چین کا یہ اقدام اسے دنیا کی پہلی ڈیجیٹل سپر پاور کے طور پر سامنے لا سکتا ہے۔

اگرچہ امریکا اور یورپی یونین کے پاس بھی جی بی فی سیکنڈ کی رفتار فراہم کرنے والے منصوبے موجود ہیں، لیکن چین نے اس کو عملی جامہ پہنا کر سبقت لے لی ہے۔ اس سیٹلائٹ کا کامیاب تجربہ چین کی اس پالیسی کا حصہ ہے جس کے تحت وہ ڈیجیٹل روڈ اینڈ بیلٹ انیشی ایٹو کے ذریعے ترقی پذیر دنیا کو اپنے انفرا اسٹرکچر میں شامل کرنا چاہتا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: فی سیکنڈ کی اسٹار لنک نیٹ ورک چین نے چین کی

پڑھیں:

کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا

پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا۔ اسلام ٹائمز۔ شہر قائد میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں دندناتے بے لگام ڈمپرز، ٹرالے اور ٹینکرز کی ٹکر سے شہریوں کی ہلاکت کا سلسلہ تھم نہیں رہا۔ تازہ واقعہ لانڈھی کے علاقے اسپتال چورنگی کے قریب پیش آیا، جہاں تیز رفتار ٹرالر نے موٹر سائیکل سوار کو روند ڈالا۔ حادثے میں ایک نوجوان جاں بحق اور دوسرا زخمی ہوگیا، ریسکیو ذرائع کے مطابق جاں بحق ہونے والے نوجوان کی شناخت 20 سالہ کاشان کے نام سے ہوئی، جبکہ زخمی نوجوان 19 سالہ جواد ہے۔ ٹینکر کی ٹکر سے پیش آنے والے حادثے میں جاں بحق نوجوان کی لاش اور زخمی کو جناح اسپتال منتقل کر دیا گیا۔ پولیس نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے تیز رفتار ٹرالر کے ڈرائیور سلیمان خان کو گرفتار کر لیا ہے۔ پولیس کے مطابق حادثے سے متعلق مزید معلومات اکٹھی کی جا رہی ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی میں خونی ٹرالر ایک اور شہری کی جان لے گیا
  • پنجاب میں شفاف منصوبے اور فلاحی اقدامات جاری ہیں، عظمیٰ بخاری
  • پاکستان کا پہلا ہائپر ا سپیکٹرل سیٹلائٹ
  • تنزانیہ کی صدر  نے دوسری مدت کیلیے حلف اٹھا لیا، ملک بھر میں انٹرنیٹ بند، احتجاج جاری
  • روس، چین تعلقات میں پیش رفت: توانائی، ٹیکنالوجی اور خلائی تعاون کے متعدد معاہدے
  • بین السیاراتی پراسرار دمدار ستارہ اٹلس تھری آئی ’غیر ارضی خلائی جہاز‘ ہوسکتا ہے، ایلون مسک
  • پاک سوزوکی کا ’ایوری وی ایکس آر‘ پر 3 لاکھ 50 ہزار روپے کی رعایت کا اعلان
  • تہران کو پانی فراہم کرنیوالے مرکزی ڈیم میں صرف 2 ہفتوں کا پانی باقی رہ گیا
  • سری ہری کوٹا: بھارت کا اب تک کا سب سے وزنی مواصلاتی سیٹلائٹ خلا میں روانہ ہونے کیلیے اڑان بھر رہاہے
  • بھارتی تاریخ کا سب سے وزنی ترین مواصلاتی سیٹلائٹ خلا کیلئے روانہ