اخبار کے مطابق یہ اندازہ صرف انسٹی ٹیوٹ کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے مادی نقصانات پر مشتمل ہے اور اس میں سائنسی تحقیق کے شعبے کو پہنچنے والے شدید نقصانات شامل نہیں ہیں، جو نایاب نمونوں اور جدید تحقیق کی بنیاد بننے والے مواد کے ضائع ہونے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ اسلام ٹائمز۔ قابض صیہونی ریاست کے اقتصادی اخبار کالکالیسٹ (Calcalist) نے ایک رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ وائزمین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس پر ہونے والے میزائل حملے میں اس ادارے کو 2 ارب شیکل (تقریباً 540 ملین ڈالر) کا نقصان پہنچا ہے۔ اخبار نے آج جمعرات کو ایک رپورٹ میں کہا کہ حملے میں 3 تحقیقی عمارتیں شدید متاثر ہوئی ہیں جبکہ متعدد دیگر عمارتوں کو بھی نقصان پہنچا ہے۔ یہ اندازہ صرف انسٹی ٹیوٹ کے انفراسٹرکچر کو پہنچنے والے مادی نقصانات پر مشتمل ہے اور اس میں سائنسی تحقیق کے شعبے کو پہنچنے والے شدید نقصانات شامل نہیں ہیں، جو نایاب نمونوں اور جدید تحقیق کی بنیاد بننے والے مواد کے ضائع ہونے کی وجہ سے ہوئے ہیں۔ کالکالیسٹ سے بات کرتے ہوئے ایک عہدیدار نے بتایا کہ ایک خالی لیبارٹری عمارت کی تعمیر کی لاگت 50 ملین ڈالر تک ہو سکتی ہے، جبکہ جدید سہولیات سے لیس ہونے پر یہ رقم 100 ملین ڈالر تک پہنچ سکتی ہے۔"ایک اور عہدیدار کے اندازے کے مطابق، لیبارٹری عمارتوں کی لاگت 25,000 شیکل فی مربع میٹر (بنیادی سہولیات سمیت) ہے، جو ایک عمارت کے لیے 100 سے 250 ملین شیکل کے درمیان بنتی ہے۔ انہوں نے زور دیا کہ یہ اندازے خصوصی اور نایاب آلات کی لاگت کو شامل نہیں کرتے، جو کروڑوں ڈالر تک ہو سکتی ہے۔

وائز مین انسٹی ٹیوٹ کے بائیو کیمسٹری ڈیپارٹمنٹ کے پروفیسر شرئیل فلیشمین نے کالکالیسٹ کو بتایا کہ بعض لیبارٹریوں کو پہنچنے والا نقصان تباہ کن ہے۔ انہوں نے کہا کہ مکمل ونگ تباہ ہو چکے ہیں، اور کئی لیبارٹریوں میں موجود تمام مواد ضائع ہو گیا ہے جسے تیار کرنے میں سالوں کی پیچیدہ تحقیق درکار تھی۔ انہوں نے مزید کہا کہ مرمت کے کاموں میں سالوں کا وقت لگے گا۔ دوسری جانب، اسرائیلی ویب سائٹ "دی مارکر" نے رپورٹ کیا ہے کہ تل ابیب میں واقع وائز مین انسٹی ٹیوٹ آف سائنس (جسے اسرائیل کا فوجی سائنسی دماغ کہا جاتا ہے) کی متعدد عمارتیں ایران کے میزائل حملے میں براہ راست نشانہ بنی ہیں۔ اسرائیلی ذرائع نے آج یہ بھی پیش گوئی کی ہے کہ ایران کے خلاف اسرائیلی جنگ کی کل لاگت تقریباً 100 ارب شیکل (34 ارب ڈالر) تک پہنچ سکتی ہے۔ انہوں نے حیفہ ریفائنری میں "بازان گروپ" کے پاور اسٹیشن کو پہنچنے والے شدید نقصانات کا بھی ذکر کیا ہے، جو اسرائیل کی گیس اور بجلی کے پیداواری نیٹ ورک کا ایک اہم حصہ ہے۔

.

ذریعہ: Islam Times

کلیدی لفظ: کو پہنچنے والے انسٹی ٹیوٹ ملین ڈالر انہوں نے سکتی ہے

پڑھیں:

کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف

 کراچی کے علاقے سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔اسپتال انتظامیہ کے مطابق متاثرہ 2 بچے انتقال کر چکے ہیں، متاثرہ بچوں کا تعلق پٹھان کالونی سائٹ ٹائون سے ہے۔ بچوں کو علاج کے لیے مختلف اسپتالوں کو ریفر کر دیا گیا ہے۔ سندھ میں ایچ آئی وی سے متاثر بچوں کی تعداد 4 ہزار ہوگئی ہے۔ اس سال اب تک ایچ آئی وی کے 2300 سے زائد نئے کیسز سامنے آچکے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • تربیلا ڈیم کی مٹی میں 636ارب ڈالر مالیت کے سونے کے ذخائر کا انکشاف
  • ڈی جی آئی ایس پی آر نے رواں سال دہشت گردی کے نقصانات اور آپریشنز کی تفصیلات جاری کردیں
  • کراچی:سائٹ ٹائون میں مزید 14 بچوں کے ایچ آئی وی سے متاثر ہونے کا انکشاف
  • امریکا کے 10 امیر ترین افراد کی دولت میں ایک سال میں 700 ارب ڈالر کا اضافہ، آکسفیم کا انکشاف
  • قدرت سے ربط رکھنے والے سرفہرست ممالک کون کون سے ہیں؟ فہرست جاری
  • کورونا کی شکار خواتین کے نومولود بچوں میں آٹزم ڈس آرڈرکا انکشاف
  • فورسز کی موثر کاروائیاں،عسکریت پسندوں کو اکتوبر میں تباہ کن نقصانات کا سامنا
  • ماں کے دورانِ حمل کووڈ کا شکار ہونے پر بچوں میں آٹزم کا خطرہ زیادہ پایا گیا، امریکی تحقیق
  • بھارتی نژاد بینکم برہم بھٹ پر 500 ملین ڈالر کے فراڈ کا الزام، جعلی ایمیلز سے اداروں کو کیسے لوٹا؟
  • مہمند ڈیم پاور منصوبہ: کویت 25 ملین ڈالر قرض دے گا