افکار سید ابوالاعلیٰ مودودیؒ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
قرآنی ریاستی راہنمائی
جائز اور صحیح نوعیت کی ’خلافت‘ کا حامل کوئی ایک شخص یا خاندان یا طبقہ نہیں ہوتا بلکہ اہل ایمان کی جماعت کا ہر فرد ’خلافت‘ میں برابر کا حصہ دار ہے۔ کسی شخص یا طبقے کو عام مومنین کے اختیاراتِ خلافت سلب کرکے انھیں اپنے اندر مرکوز کرلینے کا حق نہیں ہے، نہ کوئی شخص یا طبقہ اپنے حق میں خدا کی خصوصی خلافت کا دعویٰ کرسکتا ہے۔
یہی چیز ’اسلامی خلافت‘ کو ملوکیت، طبقاتی حکومت اور تھیاکریسی (Theocracy) سے الگ کرکے اسے جمہوریت کے رُخ پر موڑتی ہے۔ لیکن اس میں اور مغربی تصورِ جمہوریت میں اصولی فرق یہ ہے کہ مغربی تصور کی جمہوریت عوامی حاکمیت (Popular Sovereignty) کے اصول پر قائم ہوتی ہے، اور اس کے برعکس اسلام کی جمہوری خلافت میں خود عوام، خدا کی حاکمیت تسلیم کرکے اپنے اختیارات کو برضا و رغبت، قانونِ خداو ندی کے حدود میں محدود کرلیتے ہیں۔
اس نظامِ خلافت کو چلانے کے لیے جو ریاست قائم ہوگی، عوام اس کی صرف اطاعت فی المعروف کے پابند ہوں گے، معصیت (قانون کی خلاف ورزی) میں نہ کوئی اطاعت ہے اور نہ تعاون۔
٭…٭…٭
’منتظمہ‘ کے اختیارات لازماً حدود اللہ سے محدود اور خدا اور رسولؐ کے قانون سے محصور ہوں گے، جس سے تجاوز کرکے وہ نہ کوئی ایسی پالیسی اختیار کرسکتی ہے، نہ کوئی ایسا حکم دے سکتی ہے جو معصیت کی تعریف میں آتا ہو۔ کیونکہ اس آئینی دائرے سے باہر جاکر اسے اطاعت کے مطالبے کا حق ہی نہیں پہنچتا۔ علاوہ بریں یہ منتظمہ لازماً شوریٰ، یعنی انتخاب کے ذریعے سے وجود میں آنی چاہیے اور اسے شوریٰ، یعنی باہمی مشاورت کے ساتھ کام کرنا چاہیے۔ لیکن انتخاب اور مشاورت، دونوں کے متعلق قرآن قطعی اور متعین صورتیں مقرر نہیں کرتا بلکہ ایک وسیع اصول قائم کرکے اس پر عمل درآمد کی صورتوں کو مختلف زمانوں میں معاشرے کے حالات اور ضروریات کے مطابق طے کرنے کے لیے کھلا چھوڑ دیتا ہے۔
٭…٭…٭
’مقننہ‘ لازماً ایک ’شورائی ہیئت‘ (Consultative Body) ہونی چاہیے، لیکن اس کے اختیاراتِ قانون سازی بہرحال ان حدود سے محدود ہوں گے۔ جہاں تک ان اُمور کا تعلق ہے جن میں خدا اور رسولؐ نے واضح احکام دیے ہیں یا حدود اور اصول مقرر کیے ہیں۔ یہ مقننہ ان کی تعبیر وتشریح کرسکتی ہے، ان پر عمل درآمد کے لیے ضمنی قواعد اور ضابطۂ کارروائی تجویز کرسکتی ہے، مگر ان میں رَدّ وبدل نہیں کرسکتی۔ رہے وہ اُمور جن کے لیے بالاتر قانون ساز نے کوئی قطعی احکام نہیں دیے ہیں، نہ حدود اور اصول معین کیے ہیں، ان میں اسلام کی اسپرٹ اور اس کے اصولِ عامہ کے مطابق مقننہ ہر ضرورت کے لیے قانون سازی کرسکتی ہے، کیونکہ ان کے بارے میں کوئی حکم نہ ہونا ہی اس بات کی دلیل ہے کہ شارع نے ان کو اہل ایمان کی صواب دید پر چھوڑ دیا ہے۔
٭…٭…٭
’عدلیہ‘ ہر طرح کی مداخلت اور دبائو سے آزاد ہونی چاہیے، تاکہ وہ عوام اور حکام سب کے مقابلے میں قانون کے مطابق بے لاگ فیصلہ دے سکے۔ اسے لازماً ان حدود کا پابند رہنا ہوگا۔ اس کا فرض ہوگا کہ اپنی اور دوسروں کی خواہشات سے متاثر ہوئے بغیر، ٹھیک ٹھیک حق اور انصاف کے مطابق معاملات کے فیصلے کرے۔
(قرآن کی سیاسی تعلیمات، ترجمان القرآن، نومبر، دسمبر 1964)
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: کرسکتی ہے کے مطابق نہ کوئی کے لیے
پڑھیں:
ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز
کالام (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 19 ستمبر2025ء) ملک کے 2 مشہور سیاحتی مقامات پر برفباری کا آغاز، خیبرپختونخواہ کے پہاڑوں پر برفباری کے بعد شمالی علاقوں میں موسم سرما کے سیزن کا آغاز ہو گیا۔ کالام کے بلند پہاڑی علاقوں کے علاوہ ناران کے پہاڑوں پر بھی برفباری ہوئی۔ ان علاقوں میں ہر سال ستمبر کے آخر سے موسم سرما کا آغاز ہو جاتا ہے۔ دوسری جانب ڈائریکٹر جنرل پروونشل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی عرفان علی کاٹھیا نے کہا ہے کہ مون سون کا سلسلہ ختم ہوگیا ، آئندہ ہفتے تک بارش کی کوئی پیشگوئی نہیں۔میڈیا بریفنگ میں انہوں نے بتایا کہ مون سون بارشوں کے سسٹم ختم ہوچکے ہیں،تمام دریا اپنی معمول کی سطح پر آ گئے ہیں،مرالہ سے پنجند تک کوئی بڑا ریلا موجود نہیں،جسڑ سے سندھنائی تک بھی کوئی بڑاریلا نہیں،ستلج میں کئی دریائوں کی نسبت تھوڑاسابہا ئوزیادہ ہے،پچھلے 48 گھنٹے سے پانی مسلسل کم ہورہاہے،جتنے بھی بریچنگ کے مقامات تھے ان کوبریج اپ کردیاگیاہے۔(جاری ہے)
عرفان علی کاٹھیا نے مزیدکہاپنجاب سے پانی کی پیک گزرنے کے بعدسندھ کے لئے بہت زیادہ مسائل نہیں ہوئے ،28اضلاع میں موضع جات متاثرہوئے، 50 لاکھ لوگ سیلاب سے متاثرہوئے،جنوبی پنجاب میں 331 ریلیف کیمپس ابھی بھی کام کر رہے ہیں، علی پور،مظفرگڑھ، پیر والا میں سب سے زیادہ متاثرین ریلیف کیمپس میں موجودہیں۔انہوں نے کہا کہ 6 لاکھ12ہزار833لوگوں کومیڈیکل کیمپس میں امدادفراہم کی گئی، سیلابی صورتحال میں 123 اموات ہوئیں،کمپنسیشن کی 4کیٹگریزہیں،اگلی30دنوں میں ڈیجیٹلی شفافیت کے ساتھ سروے کیا جائے گا،فصلوں کابہت نقصان ہوا،گندم،مکئی،چاول اورکپاس کی فصلیں بڑے پیمانے پر متاثر ہوئیں۔