data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (اسٹاف رپورٹر) راشد منہاس روڈ پر تیز رفتار ریتی بجری سے بھرا ڈمپر ڈبل کیبن گاڑی پر الٹ گیا، جس کے نتیجے میں 55 سالہ خاتون شاہینہ نعیم اور 7 سالہ بچی عائشہ دختر خرم جاں بحق ہو گئیں، جبکہ ایک خاتون انعم اور ڈبل کیبن کا ڈرائیور زخمی ہو گئے۔ حادثے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔حادثہ بدھ اور جمعرات کی درمیانی شب تقریباً سوا تین بجے سی او ڈی کے قریب پیش آیا۔ ڈمپر فٹ پاتھ پر چڑھ کر برابر سے گزرتی ڈبل کیبن (KT-9478) پر الٹ گیا۔ گاڑی مکمل طور پر ریتی کے نیچے دب گئی۔ اطلاع پر پولیس، رینجرز، چھیپا، ایدھی اور دیگر ریسکیو ادارے موقع پر پہنچے۔ تین گھنٹے کی جدوجہد کے بعد کرین اور لفٹر کی مدد سے گاڑی کو نکالا گیا اور لاشیں جناح اسپتال منتقل کی گئیں۔جاں بحق اور زخمی ہونے والے افراد کا تعلق ایک ہی خاندان سے بتایا گیا ہے، جو اسکیم 33، سپر ہائی وے روک کوآپریٹو ہاؤسنگ سوسائٹی کے رہائشی تھے۔ چھیپا ترجمان کے مطابق عینی شاہدین نے بتایا کہ ڈمپر ڈرائیور نشے میں معلوم ہوتا تھا۔ پولیس کے مطابق ڈمپر اور ریتی تھانے منتقل کر دی گئی ہے جبکہ ڈرائیور کی تلاش جاری ہے۔ حادثے کے باعث ملینیئم مال سے شارع فیصل جانے والی سڑک بند ہوگئی اور علاقے میں بدترین ٹریفک جام ہوگیا۔ واضح رہے کہ کمشنر کراچی کی ہدایت پر ضلع ملیر میں ریتی بجری نکالنے پر دفعہ 144 نافذ ہے۔ اس کے باوجود مختلف تھانوں کی حدود سے رات کے وقت ریتی شہر میں لائی جاتی ہے۔ حادثہ بھی غیر قانونی طور پر بھرے گئے تیز رفتار ڈمپر اور غفلت کے شکار ڈرائیور کی وجہ سے پیش آیا، جو الٹنے کے باوجود فرار ہوگیا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ڈبل کیبن

پڑھیں:

لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

251103-08-9
لاہور (نمائندہ جسارت) لاہور کے علاقے ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر نے موٹر سائیکل کو ٹکر مار دی۔ ریسکیو حکام کے مطابق ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق ہوگئے جبکہ واقعے کے بعد ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا۔ جاں بحق افراد کا تعلق ضلع قصور سے تھا، ان افراد کی لاشیں ڈیڈ ہاؤس منتقل کردی گئی ہیں اور پولیس حکام کا کہنا ہے کہ فرار ہونے والے ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے۔

سیف اللہ

متعلقہ مضامین

  • شہری کو لٹتے دیکھ کر کار ڈرائیور کی فائرنگ سے ڈاکو ہلاک
  • ایف بی آر کو مزید ٹیکس لگانے کی ضرورت نہیں ہے‘ چیئرمین راشد لنگڑیال
  • جج کیخلاف سوشل میڈیا مہم کیس: جسٹس راجا انعام امین منہاس کی سماعت سے معذرت
  • لاہور میں ڈمپر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، 3 افراد جاں بحق
  • کراچی میں ڈمپر نے ایف آئی اے افسر کو کچل ڈالا
  • کراچی : ڈمپر کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق،ڈرائیور گرفتار
  • کراچی کے رہائشی ٹیکسی ڈرائیور کی لاش اور گاڑی کوٹ ڈیجی سے برآمد
  • ملیر کینٹ میں تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • کراچی: ملیر کینٹ کے قریب تیز رفتار ڈمپر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار ایف آئی اے افسر جاں بحق
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار