بدین ، خاصخیلی برادری کاعدم تحفظ کیخلاف شدید احتجاج
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
بدین (نمائندہ جسارت)گھروں پر حملہ، زمین پر قبضہ کر کے بے دخل کرنے، نہر میں شگاف ڈال کر گھروں کو ڈبونے کی کوشش میں ملوث بااثر افراد کی عدم گرفتاری اور بے گناہ افراد پر جھوٹے مقدمات درج کرنے کے خلاف خاصخیلی برداری کا احتجاج تحفظ اور انصاف فراہم کرنے کا مطالبہ۔نندو لواری شریف روڈ پر واقع اسکیپ موری اور شیر واہ کے درمیان واقع گوٹھ خاصخیلی کے مکینوں نے خاصخیلی برادری کے معزیزین علی حسن خاصخیلی ، اسماعیل خاصخیلی ، امیر بخش خاصخیلی ، عبدالغنی خاصخیلی ، میر خاصخیلی ، مختیار خاصخیلی ، محمد حسن خاصخیلی ، سکندر خاصخیلی اور دیگر کی قیادت میں اپنے مخالف فریق پر گھروں پر حملہ زمین پر قبضہ کر کے گھروں اور زمین سے بے دخل کرنے کی کوشش میں ملوث برادری کے بااثر افراد عمر مہران پوٹو، سلیمان مہران پوٹو ، اللہ وساو مہران پوٹو ، سکندر اور دیگر کی عدم گرفتاری اور خاصخیلی برادری کے بے گناہ افراد پر جھوٹے مقدمات درج کرنے اور پولیس کے چھالوں کے خلاف بدین پریس کلب کے سامنے احتجاجی مظاہرہ کیا جبکہ اس موقع پر گوٹھ خاصخیلی کے مکینوں نے بدین پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے صحافیوں کو بتایا کہ مہران پوٹو برادری سے تعلق رکھنے والے ہمارے مخالفین گزشتہ کئی سالوں سے ہمارے خلاف انتقامی کارروائی اور مختلف ہتھکنڈوں سے ہمیں حراساں اور پریشان کر کے ہم کو ہمارے گھروں سے بے دخل کرنے اور گھروں کے سامنے موجود محکمہ ایریگیشن کی زمین جو مقامی دیہاتی خوشی غمی کی تقریب کے لئے استعمال کرتے ہیں اس پر زبردستی قبضہ کرنے کی کوشش کرتے ہوئے کئی بار مسلح ہو کر حملہ آور ہوئے فائرنگ اور تشدد سے ہمارے افراد زخمی بھی ہوئے پر افسوس پولیس بھی بااثر افراد کو گرفتار کرنے کے بجائے ہم کو جھوٹے مقدمات میں ملوث کر رہی ہے۔انہوں نے مہران پوٹو برادری کے مخالفین پر الزام عائد کیا کہ انہوں نے قریبی نہر میں شگاف ڈال کر ہمارے گھر ڈبونے کی سازش اور شرارت بھی کی جس کی اطلاع بھی پولیس اور متعلقہ حکام کو دی گئی۔انہوں نے کہا کہ کیس عدالت میں زیر سماعت ہونے کے باوجود ہمارے مخالفین نے پولیس کی مدد سے ہماری زندگی عذاب بنا رکھی ہے ہمیں اور ہمارے بچوں کو مختلف ہتھکنڈوں سے پریشان کیا جا رہا ہے .
ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: خاصخیلی برادری بااثر افراد مہران پوٹو برادری کے
پڑھیں:
حیدرآباد: راجا جانی کے رہائشی گیارہ سالہ میرجت کی میبنہ گرفتاری کیخلاف احتجاج کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250918-2-23