data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی(اسٹاف رپورٹر)امیر جماعت اسلامی کراچی منعم ظفر خان نے راشد مہناس روڈ پر گزشتہ شب تیز رفتار ڈمپروں کی ریس کے دوران ایک ڈمپر کے ویگو گاڑی پر الٹنے سے جاں بحق ہونے والی خاتون شاہینہ اور 10سالہ بچی کی جمعرات کو جامع مسجد احناف لیاقت آباد میں ہونے والی نماز ِ جنازہ میں شرکت اور واقع میں قیمتی انسانی جانوں کے ضیاع پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے منعم ظفر خان نے کہا کہ ڈمپرو ٹینکر کی تیز رفتاری اور قانون شکنی شہریوں کی جان لیوا بن چکی ہے اور آئے روز کوئی نہ کوئی شہری خونی ڈمپر و
ٹینکر کا شکار ہو رہاہے ۔ بڑھتی اموات کے باوجود حکومت اور پولیس ٹریفک قوانین پر پابندی کرانے اور ڈمپر و ٹینکر کی تیز رفتاری و قانون شکنی کی روک تھام میں ناکام ہوگئی ہے ۔ متاثرہ خاندان جس دکھ اور کرب سے گزررہے ہیں وہ وہی جانتے ہیں ۔ منعم ظفر خان نے کہا کہ ہم اس حالیہ افسوسناک واقع سمیت تمام متاثرہ خاندانوں کے غم میں برابر کے شریک ہیں اور مطالبہ کرتے ہیں کہ قانون شکنوں اور مجرمانہ غفلت کا مظاہرہ کرنے والوںکے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ اس موقع پر ڈپٹی سیکرٹری جماعت اسلامی کراچی یونس بارائی، امیر ضلع وسطی گلبرگ کامران سراج، ٹاؤن چیئرمین لیاقت آباد فراز حسیب، اسمال ٹریڈرز کاٹیج انڈسٹریز کے صدر محمود حامد، ناظم علاقہ لیاقت آباد ڈاکخانہ سلیم اللہ شیخ ودیگر موجود تھے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

پڑھیں:

رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ

رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی موت کے بعد صورتحال بگڑ گئی اور آل پاکستان ڈمپرز ایسوسی ایشن کے صدر لیاقت محسود اور مشتعل شہریوں کے درمیان شدید تصادم ہو گیا۔جائے وقوعہ پر لیاقت محسود اپنے ساتھیوں کے ہمراہ پہنچے تو علاقہ مکینوں نے انہیں گھیر لیا اور ان کے خلاف شدید نعرے بازی کی۔مشتعل افراد کی شدید نعرے بازی کے دوران ڈمپر ایسوسی ایشن کے مسلح گارڈز نے ہوائی فائرنگ کی، جس کے بعد مشتعل افراد نے ڈمپرز ایسوسی ایشن کی گاڑیوں پر پتھرائو کیا۔پولیس کی بھاری نفری موقع پر پہنچی لیکن اس سے قبل ہی ڈمپر ایسوسی ایشن کے رہنما اپنے ساتھیوں سمیت فرار ہو گئے۔

متعلقہ مضامین

  • کراچی، ڈمپر ایسوسی ایشن کے صدر کا گن مین گرفتار، لیاقت محسود کی گرفتاری کیلیے چھاپے
  • منعم ظفر کی ڈمپر کی ٹکر سے جاں بحق نوجوان کی نماز جنازہ میں شرکت
  • حکومت کی سرپرستی میں ڈمپر مافیا کاخونیں کھیل کھیلا جا رہا ہے‘ باقر عباس
  • معصوم شہریوں کو روندا جانا حکومت و انتظامیہ کی مجرمانہ غفلت ہے، منعم ظفر خان
  • چیف جسٹس آف پاکستان ڈمپر مافیا کے خلاف ازخود نوٹس لیں، علامہ باقر زیدی
  • رامسوامی میں ڈمپر کی ٹکر سے نوجوان کی ہلاکت، شہریوں اورڈمپرایسوسی ایشن کے درمیان تصادم ،لیاقت محسود کی گارڈ کی فائرنگ
  • کراچی: رامسوامی حادثے کے بعد ڈمپرز ایسوسی ایشن اور شہریوں میں تصادم، لیاقت محسود کے گارڈ کی فائرنگ
  • شہریوں پر بندوق تاننا کسی صورت قابل قبول نہیں، گورنر سندھ
  • ٹرمپ کی قانون شکنی اور لاپرواہی کا مقابلہ کریں، اوباما کا ڈیموکریٹس سے خطاب
  • لاہور: ڈی ایچ اے فیز 6 میں ڈمپر کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار تین افراد جاں بحق، ڈرائیور فرار