ایرانی حملوں کے بعد اسرائیل میں پناہ گزینوں کا بحران، 8 ہزار سے زائد افراد بے گھر
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسرائیلی اخبار یدیوت آحرونوت نے رپورٹ کیا ہے کہ ایران کے جوابی حملوں کے باعث 8,000 سے زائد اسرائیلی شہری بے گھر ہو چکے ہیں۔
رپورٹ میں اسرائیلی پراپرٹی ٹیکس کمپنسیشن فنڈ کے اعداد و شمار کا حوالہ دیا گیا ہے۔
اخبار کے مطابق، اب تک 30,000 سے زائد افراد نے عمارتوں یا گاڑیوں کو پہنچنے والے نقصان کے ازالے کے لیے درخواستیں دی ہیں۔
یہ درخواستیں ایران کی جانب سے کیے گئے مسلسل میزائل حملوں کے بعد سامنے آئی ہیں، جنہوں نے جنوبی اور وسطی اسرائیل میں کئی شہروں کو متاثر کیا، جن میں بیرشیبہ، تل ابیب، اور حیفہ جیسے علاقے شامل ہیں۔
رپورٹ میں مزید کہا گیا ہے کہ ان حملوں نے اسرائیل میں اندرونی طور پر نقل مکانی کے بحران کو جنم دیا ہے، جس پر اسرائیلی حکومت اور فوج شدید دباؤ میں ہیں۔
.
ذریعہ: Express News
پڑھیں:
جولائی میں دہشتگرد حملوں میں معمولی اضافہ ہوا، تھنک ٹینک
اسلام آباد (این این آئی)پاکستان میں جولائی کے دوران دہشت گردی کے حملوں میں معمولی اضافہ دیکھا گیا۔اسلام آباد میں واقع تھنک ٹینک پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز (پی سی ایس ایس) کی جانب سے جاری کی گئی تازہ ترین ماہانہ سیکیورٹی رپورٹ میں بتایا گیا کہ جون میں ملک بھر میں دہشت گردی کے کل 78 حملے کیے گئے، جن کے نتیجے میں کم از کم 100 افراد کی اموات ہوئیں، جن میں 53 سیکیورٹی اہلکار اور 39 شہری شہید ہوئے جبکہ 6 شدت پسند بھی مارے گئے۔رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ان حملوں میں 189 افراد زخمی ہوئے، جن میں 126 سیکیورٹی اہلکار اور 63 شہری شامل ہیں۔تازہ رپورٹ میں جولائی میں ملک بھر میں 82 دہشت گردی کے حملوں کا ذکر کیا گیا ہے، جن کے نتیجے میں 101 افراد کی اموات اور 150 زخمی ہوئے، پی سی ایس ایس کے مطابق دہشت گردوں کے حملوں میں شہید ہونے والوں میں 47 شہری اور 36 سیکیورٹی اہلکار شامل ہیں جبکہ 18 شدت پسند بھی مارے گئے، اس کے علاوہ زخمی ہونے والوں میں 90 شہری، 52 سیکیورٹی اہلکار، 7 شدت پسند اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ ’سیکیورٹی فورسز نے اپنے آپریشنز کو تیز کیا، جس کے دوران 106 شدت پسند ہلاک اور 69 مشتبہ افراد کو گرفتار کیا گیا، تاہم ان آپریشنز کے دوران 7 شہری بھی ہلاک ہوئے۔پاکستان انسٹیٹیوٹ فار کانفلکٹ اینڈ سیکیورٹی اسٹڈیز نے نوٹ کیا کہ ملک میں سیکیورٹی فورسز کی کارروائیوں میں سب سے کم ماہانہ شہادتیں ہوئیں، جس میں صرف ایک اہلکار شہید ہوا، تاہم جولائی میں دہشتگردوں کے حملوں میں 36 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے۔رپورٹ کے مطابق مجموعی طور پر دہشت گرد حملوں اور سیکیورٹی آپریشنز کے نتیجے میں جولائی میں 215 افراد کی اموات ہوئیں، جن میں ہلاک 124 دہشتگرد شامل ہیں، جبکہ 54 شہری اور 37 سیکیورٹی اہلکار شہید ہوئے، جبکہ 199 افراد زخمی ہوئے، جن میں 107 شہری، 56 سیکیورٹی اہلکار، 35 دہشتگرد اور ایک امن کمیٹی کا رکن شامل تھا۔ بتایا گیاکہ دہشتگردوں نے اس ماہ کم از کم 14 افراد کو اغوا کیا۔