اسرائیلی فوج نے آئرن ڈوم میں تکنیکی خرابی کا اعتراف کر لیا
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
تل ابیب: اسرائیلی فوج نے تسلیم کیا ہے کہ ایران کی جانب سے داغے گئے بیلسٹک میزائل کو روکنے میں اسرائیل کا دفاعی نظام ناکام رہا، جسے ممکنہ تکنیکی خرابی کا نتیجہ قرار دیا جا رہا ہے۔
اسرائیلی میڈیا کے مطابق یہ واقعہ جمعہ کی صبح جنوبی شہر بیرشیبہ میں پیش آیا، جہاں ایرانی میزائل ایک رہائشی علاقے کے قریب آ کر گرا۔ دھماکے سے قریبی عمارتوں اور گاڑیوں کو شدید نقصان پہنچا جبکہ پانچ افراد کے معمولی زخمی ہونے کی اطلاعات ہیں۔
فوجی ترجمان نے بتایا کہ میزائل کو انٹرسیپٹ کرنے کے لیے ‘آئرن ڈوم’ نظام کو فعال کیا گیا تھا، تاہم سسٹم تکنیکی نقص کا شکار ہو گیا اور میزائل کو فضا میں ہی تباہ کرنے میں ناکام رہا۔ اس ناکامی نے اسرائیل کی فضائی دفاعی صلاحیتوں پر سنگین سوالات کھڑے کر دیے ہیں۔
اسرائیلی روزنامہ ٹائمز آف اسرائیل نے دفاعی ذرائع کے حوالے سے لکھا کہ فوج اس واقعے کی مکمل تکنیکی جانچ کر رہی ہے تاکہ آئندہ ایسے حملوں کی روک تھام کو یقینی بنایا جا سکے۔
واضح رہے کہ ایران کی جانب سے حالیہ دنوں میں کیے گئے میزائل حملے اسرائیلی دفاعی نظام کے لیے بڑا چیلنج بن چکے ہیں، اس قسم کی ناکامیاں اسرائیل کی عسکری برتری پر بھی سوالات اُٹھا رہی ہیں، جس کا سیاسی و عسکری قیادت کو فوری جواب دینا ہوگا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
یمن کے اسرائیل کیخلاف کامیاب میزائل اور ڈرون حملے
ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ یمن اسلامی کی مسلح افواج کے ترجمان یجیٰ سریع نے کہا ہے کہ یمنی افواج نے صیہونی ریاست کے علاقے تل ابیب کو ہائپرسونک میزائل فلسطین 2 سے نشانہ بنایا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ میزائل نے کامیابی سے ھدف کو نشانہ بنایا اور ہزاروں صیہونی پناہ گاہوں میں جا چھپے۔ انہوں نے کہا کہ اسی ایک گھنٹے میں یمنی افواج نے مقبوضہ فلسطین میں بندرگاہ ام الرشراش اور بئر السبع میں حساس مقام کو تین ڈرون حملوں کا نشانہ بنایا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2023 کے بعد سے اسرائیلی اور امریکی جارحیت کے باوجود یمنی افواج نے فلسطینی مظلومین کی حمایت میں سمندروں کی ناکہ بندی کر رکھی ہے اور مسلسل اسرائیل کو میزائل اور ڈرون حملوں کا نشانہ بنا رہے ہیں۔