ایرانی میزائلوں کیخلاف میزائل دفاعی نظام کی شرح ناکامی میں اضافہ ہو رہا ہے، اسرائیلی حکام کا اعتراف
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
صیہونی حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔ اسلام ٹائمز۔ اسرائیلی حکام نے تسلیم کیا ہے کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ اسرائیل کا میزائل دفاعی نظام غیر موثر ہوتا جا رہا ہے۔ غیر ملکی میڈیا کے مطابق اسرائیلی انٹیلی جنس حکام نے تسلیم کیا کہ ایران کی جانب سے داغے جانے والے مختلف میزائلوں حملوں سے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کی صلاحیتیں متاثر ہو رہی ہیں۔ اسرائیلی حکام نے غیر ملکی میڈیا کو بتایا کہ ایران کے تیز رفتار میزائلوں نے اپنے اہداف کی جانب جاتے ہوئے اسرائیلی میزائل دفاعی نظام کو زیادہ وقت نہیں دیا۔ حکام نے تسلیم کیا کہ اب اسرائیلی میزائل دفاعی نظام محض 65 فیصد ایرانی میزائلوں کو روک سکے، جبکہ اس سے قبل یہ شرح 90 فیصد تھی۔
اسرائیلی حکام نے یہ بھی مانا کہ وقت گزرنے کے ساتھ ساتھ ایرانی بہتر اور تیز رفتار میزائلوں کا استعمال بڑھا رہے ہیں جس سے نمٹنے کے لیے اسرائیلی سسٹم کو 6 سے 10 منٹ کا وقت مل پاتا ہے۔ سب سے اہم بات یہ ہے کہ ایرانی اپنے میزائلوں کی رہنمائی کے لیے آخری مرحلے کا استعمال کرتے ہیں، جس کی وجہ سے ایرانی میزائل درست انداز میں اپنے ہدف کو تباہ کر پاتے ہیں۔
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: اسرائیلی میزائل دفاعی نظام حکام نے تسلیم کیا اسرائیلی حکام ایرانی میزائل
پڑھیں:
سلمان خان بیان، بھارتی طلباء کے احتجاج پر دبنگ خان کی کھل کر حمایت
ممبئی: سلمان خان بیان ایک بار پھر سوشل میڈیا پر موضوعِ بحث بن گیا ہے۔ بالی ووڈ سپر اسٹار سلمان خان نے بھارت میں طلباء کے احتجاج پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ بہتر تعلیمی نظام کے لیے نوجوانوں کی آواز سنی جانی چاہیے اور اس معاملے کو سیاسی رنگ دینے سے گریز کیا جائے۔
سلمان خان نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں کہا کہ ابتدا میں یہ ایک پرامن تحریک تھی، تاہم بعد میں اس کا پرتشدد رخ اختیار کرنا افسوسناک ہے۔ انہوں نے احتجاج کے دوران متاثر ہونے والے طلباء اور ان کے اہل خانہ سے ہمدردی کا اظہار بھی کیا۔
اداکار نے کہا کہ پیپر لیک جیسے معاملات انتہائی سنجیدہ نوعیت کے ہیں اور انہیں فوری توجہ کی ضرورت ہے۔ ان کے مطابق یہ خوش آئند بات ہے کہ طلباء بہتر تعلیمی نظام کے مطالبے کے لیے متحد ہوئے، جبکہ والدین نے بھی ان کی جدوجہد میں بھرپور ساتھ دیا۔
سلمان خان بیان میں مزید کہا گیا کہ طلباء نے اپنے عزم، محنت اور خلوص سے ثابت کیا ہے کہ وہ تعلیم حاصل کر کے ملک کے روشن مستقبل میں کردار ادا کرنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے نوجوانوں کے جذبے، ہمت اور تعلیم سے وابستگی کو قابلِ تعریف قرار دیتے ہوئے کہا کہ یہی نسل مستقبل میں ملک کی ترقی میں اہم کردار ادا کرے گی۔
بالی ووڈ اسٹار نے زور دیا کہ طلباء کے مطالبات کو سیاسی تنازع نہ بنایا جائے کیونکہ یہ معاملہ براہِ راست تعلیمی نظام اور طلباء کے مستقبل سے جڑا ہوا ہے۔ انہوں نے امید ظاہر کی کہ حکومت بھی اس معاملے کا مثبت حل نکالے گی اور تعلیمی نظام کو مزید مضبوط بنانے کے لیے مؤثر اقدامات کرے گی۔
سلمان خان نے اپنے پیغام کے اختتام پر دعا کی کہ علم حاصل کرنے والے تمام طلباء اپنی منزل حاصل کریں اور ملک میں ایسا تعلیمی ماحول قائم ہو جہاں میرٹ، شفافیت اور انصاف کو اولین ترجیح دی جائے۔