فنانس بل، اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
اسلام آباد(نیوز ڈیسک)فنانس بل میں متعارف ترمیم پر تحفظات دور کرنے کیلئے اعلیٰ سطح اختیاراتی کمیٹی قائم کر دی گئی۔
تفصیلات کے مطابق تحفظات دور کرنے کیلئے کمیٹی کی تشکیل وزیراعظم شہبازشریف نے دی ہے۔ کمیٹی ٹیکس افسران کے اختیارات کا ممکنہ ناجائز استعمال روکنےکو یقینی بنائے گی۔
وزیرخزانہ محمد اورنگزیب کمیٹی کے سربراہ مقرر کیے گئے ہیں جب کہ وزیرقانون، وزیراقتصادی امور، وزیرمملکت خزانہ کمیٹی ممبران میں شامل ہیں۔
معاون خصوصی صنعت وپیداوار اور چیئرمین ایف بی آر کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔
ایف بی آر کے مطابق کمیٹی حفاظتی اقدامات سے متعلق سفارشات تیار کرے گی جس کا مقصد اختیارات کے ممکنہ غلط استعمال کو روکنا ہو گا۔
کمیٹی جلد وزیراعظم شہبازشریف کواپنی سفارشات پیش کرے گی۔
مزیدپڑھیں:وفاقی حکومت کے تعلیمی اخراجات تاریخ کی کم ترین سطح پر پہنچ گئے
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
وزیراعظم شہبازشریف کےبانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعوی کا تحریری حکم جاری
لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)لاہور کی سیشن کورٹ نے وزیراعظم شہباز شریف کے بانی پی ٹی آئی کیخلاف ہتک عزت کے دعویٰ کا تحریری حکم جاری کردیا۔
نجی ٹی وی سمانیوز کے مطابق ایڈیشنل سیشن جج یلمازغنی نےگزشتہ سماعت کا تحریری حکم جاری کردیا،عدالت نے تحریری حکم میں لکھا کہ وزیراعظم شہباز شریف کےبیان پرجرح مکمل ہوچکی ہے،آئندہ سماعت پربقیہ گواہوں کوجرح کیلئے پیش کیا جائے، فریقین 27 ستمبر کو دوپہر 2 بجے عدالت میں لازمی پیش ہوں۔
شہباز شریف نے بانی پی ٹی آئی کیخلاف دس ارب روپےہرجانے کا دعویٰ دائرکررکھا ہے،شہبازشریف نے اپنےدعویٰ میں موقف اختیارکیا کہ پانامہ لیکس کے معاملے پر بانی پی ٹی آئی نےجھوٹے الزامات عائد کیے۔
تحریک انصاف کے رکن قومی اسمبلی ریاض فتیانہ نے شہبازشریف حکومت کی خارجہ پالیسی کی تعریف کردی
درخواست گزار نےبانی پی ٹی آئی کو زبان بند رکھنے کیلئے رشوت آفر نہیں کی جھوٹے الزامات سے میری شہرت کو نقصان پہنچا ہے،عدالت بانی پی ٹی آئی کو دس ارب روپے ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دے۔
مزید :