پشاور کے قصہ خوانی بازار کے تاجروں کی مہنگائی کیخلاف دہائی، کاروبار کی تباہی کا شکوہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
پشاور(نیوز ڈیسک)پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز قصہ خوانی کے تاجر بھی مہنگائی کی دہائی دینے لگے۔۔ کہتے ہیں کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔
پشاور کے تاریخی تجارتی مرکز، قصہ خوانی بازار کے تاجروں نے مہنگائی اور نئے ٹیکسوں کے بڑھتے ہوئے بوجھ پر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ تاجروں کا کہنا ہے کہ یوٹیلٹی بلز اور بجٹ میں تجویز کردہ نئے ٹیکس کاروبار کی مزید تباہی کا سبب بنیں گے۔
پشاور سے لائبہ حسن کی رپورٹ کے مطابق، قصہ خوانی بازار کے تاجر اس بات پر گلہ کرتے ہیں کہ وہ دور گزر چکا جب ان کا کاروبار عروج پر تھا، اور اب صورتحال یہ ہے کہ کاروبار تیزی سے تباہ ہو رہا ہے۔ ان کا کہنا ہے کہ نہ صرف لوگوں کے پاس خریداری کے لیے وقت ہے، بلکہ نہ ہی اتنا پیسہ کہ وہ قصہ خوانی کا رخ کریں۔
ایک تاجر نے فریاد کی کہ حکومت نے حالیہ بجٹ میں تاجروں کے لیے کوئی فائدہ نہیں رکھا۔ ”ہمارے پاس سیلز مینوں کو تنخواہ دینے کے لیے پیسے نہیں ہیں، اور یوٹیلٹی بلز بھی ادا کرنا مشکل ہو گیا ہے۔ بجلی کا بل اگر 3 ہزار ہوتا ہے تو نئے ٹیکسوں کے باعث وہ 20 ہزار تک پہنچ جاتا ہے۔“
تاجروں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ دیگر ممالک کی طرح صوبائی حکومتوں کی طرح کاروباری طبقے کی قدر کرے اور کاروبار کو آسان بنانے کے لیے اقدامات کرے۔
مزیدپڑھیں:پاکستان میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی، نئی قیمت کیا ہوگئی؟
ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
ملک میں اکتوبر میں مہنگائی تخمینے سے زائد ریکارڈ
ملک میں اکتوبر میں مہنگائی وزارت خزانہ کے تخمینے سے زائد ریکارڈ ہوئی ہے۔ وفاقی ادارہ شماریات نے مہنگائی سے متعلق ماہانہ رپورٹ جاری کر دی۔
رپورٹ کے مطابق ستمبر کے مقابلے میں اکتوبر میں مہنگائی کی شرح میں 1.83 فیصد کا اضافہ ہوا، اکتوبر میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 6.24 فیصد پر پہنچ گئی، وزارت خزانہ کا اکتوبر کیلئے مہنگائی کا تخمینہ 5 سے 6 فیصد کے درمیان تھا
ادارہ شماریات کے مطابق جولائی تا اکتوبر اوسط مہنگائی 4.73 فیصد رہی، ستمبر 2025 میں مہنگائی بڑھنے کی سالانہ شرح 5.6 فیصد ریکارڈ ہوئی تھی۔
رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں ماہانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 2.26 فیصد بڑھی، اکتوبر میں شہروں میں مہنگائی میں 1.54فیصد کا اضافہ ہوا۔
ادارہ شماریات کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ ماہ دیہات میں مہنگائی کی سالانہ شرح 6.59 فیصد رہی، اکتوبر میں شہروں میں منہگائی کی سالانہ شرح 6 فیصد رہی