نائیجر : مالی کی سرحد کے قریب حملے میں 34 فوجی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیامے (انٹرنیشنل ڈیسک) نائیجر کے مغربی علاقے میں مالی کی سرحد کے قریب حملے میں 34 فوجی ہلاک ہو گئے۔ خبررساں اداروں کے مطابق نائیجر کی وزارت دفاع نے بیان میں کہا ہے کہ دیہی علاقے بنی بینگو میں 8 گاڑیوں اور 200 سے زیادہ موٹرسائیکلوں پر سوار سیکڑوں کرائے کے قاتلوں کے ایک گروہ نے حملہ کیا جس کے نتیجے میں 34 فوجی ہلاک اور 14 زخمی ہوگئے۔ دوسری جانب فورسز نے جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
کراچی میں گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا، 6 افراد زخمی
شہر قائد کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں دھماکا ہوا ہے۔
ایکسپریس نیوز کے مطابق کراچی کے علاقے ابوالحسن اصفہانی روڈ کے قریب ایل پی جی گیس سلنڈر کی دکان میں گیس لیکیج سے ہونے والے دھماکے میں 6 افراد جھلس کر زخمی ہوئے۔
زخمیوں کو طبی امداد کیلیے سول برنس وارڈ منتقل کردیا گیا ہے۔
واقعے کے بعد ریسکیو حکام اور پولیس کی بھاری نفری جائے وقوعہ پہنچی اور جگہ کا معائنہ کیا۔ ریسکیو حکام کے مطابق زخمی ہونے والوں میں دکاندار اور گاہک شامل ہیں۔