نائیجیریا‘ دہشت گردوں کا فوجی کیمپ پرحملہ‘ 34 سپاہی ہلاک
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
نیامے (انٹرنیشنل ویب ڈیسک) نائیجیریا میں دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کرکے 34 سپاہی ہلاک کردیے۔
غیر ملکی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق نائیجیر کے مغربی علاقے مالی کی سرحد کے قریب دہشت گردوں نے ایک فوجی کیمپ پر حملہ کردیا تھا، جس کے نتیجے میں 34 فوجی موقع پر ہی ہلاک ہو گئے۔
رپورٹ کے مطابق وزارت دفاع نے ایک بیان میں کہا ہے کہ دیہی علاقے بنی بینگو میں 8 گاڑیوں اور 200 سے زیادہ موٹر سائیکلوں پر سوار دہشت گردوں نے حملہ کیا۔ جہاں 34 فوجی ہلاک ہونے کے ساتھ ساتھ 14 فوجی زخمی بھی ہوگئے ہیں۔
دوسری جانب فورسز ک۸ی جانب سے جوابی کارروائی میں درجنوں دہشت گردوں کے ہلاک ہونے کی اطلاعات بھی ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
خضدار، سکیورٹی فورسز کی کارروائی، پانچ دہشتگرد ہلاک
آئی ایس پی آر کے مطابق خفیہ اطلاع پر آپریشن کے دوران 5 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا گیا ہے۔ جو مختلف واقعات میں ملوث تھے۔ اسلام ٹائمز۔ سکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے ضلع خضدار میں کارروائی کرتے ہوئے پانچ مبیبہ دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔ پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق خضدار میں دہشت گردوں کے خلاف کارروائی 14 اور 15 ستمبر کی درمیانی شب کو کی گئی۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ خضدار میں کارروائی خفیہ اطلاع پر کی گئی۔ جس میں دہشت گردوں سے اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا۔ بیان کے مطابق "فتنہ الہندوستان" کے دہشت گرد مختلف کارروائیوں میں ملوث تھے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق علاقے میں مزید دہشتگردوں کی موجودگی کی اطلاعات پر سرچ آپریشن جاری ہے۔ ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کو انصاف کے کٹہرے میں لانے تک کارروائیاں جاری رہیں گی۔