Daily Ausaf:
2025-08-05@01:55:17 GMT
خیبرپختونخوا کے اہم علاقے میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ حملہ
اشاعت کی تاریخ: 20th, June 2025 GMT
خیبرپختونخوا کے علاقے ٹانک میں سیکیورٹی چیک پوسٹ پر راکٹ سے حملہ کیا گیا تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کے مطابق ٹانک میں صابر شاہ بابا زیارت کے قریب لقمان چیک پوسٹ پر نامعلوم دہشت گردوں نے راکٹ حملہ کیا، جس سے عمارت کو نقصان پہنچا تاہم جانی نقصان نہیں ہوا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ واقعے کے بعد ملزمان فرار ہوگئے، بھاری نفری نے پہنچ کر علاقے میں سرچ آپریشن شروع کردیا۔
.ذریعہ: Daily Ausaf
پڑھیں:
بھمبر: سماہنی کے قریب زوردار دھماکا، املاک کو نقصان
آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کے علاقے سماہنی جنڈی چونترہ میں زوردار دھماکا ہوا ہے۔
پولیس کے مطابق دھماکا گھر کے اندر بارودی مواد پھٹنے سے ہوا، دھماکے سے املاک کو نقصان پہنچا ہے۔
دھماکے کی آوازسنتے ہی قانون نافذ کرنے والے ادارے اور پولیس موقع پر پہنچ گئی، سیکیورٹی حکام نے دھماکے کی تحقیقات کا آغاز کردیا۔
Post Views: 6