data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کراچی (رپورٹ : قاضی جاوید) ایران اسرائیل کوشکست دینے کی صلاحیت رکھتاہے ، ہتھیار نہیں ڈالے گا‘علی خامنہ ای نے ٹرمپ کی دھمکی کو ہوا میں اُڑا دیا،امریکا B52 طیارے استعمال نہیں کرے گا،اسرائیل امریکی حمایت کے بغیر حملہ نہیں کر سکتاتھا‘طویل پابندیوں کے باوجودتہران نے اپنے آپ کو مضبوط کیا‘جنگ پھیلی توپاکستان پر اثرات پڑیںگے۔ان خیالات کا اظہار اقوام متحدہ میں پاکستان کی سابق مندوب ملیحہ لودھی ، سینیٹر مشاہد حسین سید،صحافی ڈاکٹر شاہد مسعود اورصحافی نجم سیٹھی نے جسارت کے اس سوال کے جواب میں کیا کہ ’’کیاٹرمپ کی دھمکی پر ایران اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا؟‘‘ ملیحہ لودھی نے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا ہے اور نہ ہی ایسا ہو گا‘ 2 دن سے امریکا بھی ایران پرB52 بمبار طیارے سے حملے کے بارے میں سوچ بھی نہیں رہا ہے‘ ایران ایک پرانی تہذ یب کا حامل ملک ہے اس کی روایت یہ نہیں ہے دنیا کے کسی ملک سے دب جائے‘ ایران نے امریکا کی شرائط کو نامنظور کرکے طویل معاشی پابندی کو برداشت کیا ہے‘ ایران اسرائیل جنگ میں سعودی عرب یا کوئی اور ملک مداخلت کرنا نہیں چاہے گا، پہلی بار ایران اور اسرائیل کی برا ہ راست محاذ آرائی ہوئی ہے جس میں ایران اسرائیل پر بھاری نظر آرہا ہے‘ جنگ خطے میں پھیلی تو پاکستان پر بھی اثرات ہو ں گے‘ پاکستا ن سمیت مسلم ممالک کا متفقہ جواب آنا چاہیے ‘ ایران نے صرف فوجی ٹارگٹس پر حملے کیے شہر ی تنصیبات پر نہیں، ایران کا مقصد صرف اسرائیل کو خبر دار کرنا تھا‘نہیں لگتاکہ چین اور روس ایران کے خلاف مذمتی قرار داد کی حمایت کریں گے، اصل سفارتی کوششیں امریکا کی طرف سے ہوں گی کہ جنگ بڑھ نہ جائے۔ مشاہد حسین سید نے کہا کہ ایران ہتھیار ڈالنے کی پوزیشن میں ہی نہیں ہے اور نہ ہی وہ ہتھیار ڈالے گا‘ اس کی وجہ یہ ہے ایران نے جنگ کے دوران یہ ثابت کیا ہے کہ وہ اسرائیل کو مکمل طورپر شکست دے سکتا ہے‘ ایران نے پورے اسرائیل پر حملے کیا ہیں اور ابھی تک کسی بھی جگہ وہ کمزور نظر نہیں آرہا ہے‘ ایران نے ٹرمپ کی دھمکی کو ہوا میں اُڑا دیا ہے اور اب اسرائیل مذاکرات کے لیے تیار نظر آرہا ہے‘ اسرائیل امریکا کی حمایت کے بغیر ایران پر حملہ نہیں کر سکتاتھا، پاکستان خطے میں جنگ کے خلاف ہو گا‘ جنگ جاری ہے اور پاکستان ایران کے ساتھ کھڑا ہو گا۔ ڈاکٹر شاہد مسعود نے کہا کہ ایران ہتھیار نہیں ڈالے گا‘ خطے میں صدام حسین اور کرنل قذافی نے بدترین شکست کے بعد ہی ہتھیار ڈالے تھے تو کیا ایران امریکا یا اسرائیل کے سامنے ہتھیار ڈال دے گا؟ ایسا ہر گز نہیں ہو گا اور اس طرح امریکا کے لوگ سوچ بھی نہیں رہے ‘ صدر ٹرمپ خود بھی ایران اسرائیل جنگ میں شریک نہیں ہو نا چاہتے لیکن اسرائیل کی یہ خواہش ہے کہ امریکا اس جنگ میں شامل ہو ۔امریکا کی خواہش ہے کہ ایران اسرائیل جنگ اب ختم ہو جائے گا لیکن وہ اسرائیل کے سامنے بے بس نظر آ رہے ہیں۔ نجم سیٹھی نے کہا کہ ایران کبھی ہتھیار نہیں ڈالے گا‘ ایک دو دن سے تو یہ خبریں پوری دنیا میں چل رہی ہیں کہ اسرائیل امریکا سے مذاکرات کی باتیں کر رہا ہے اور ایسا ہی ہو گا‘ امریکا B52 طیارے استعمال نہیں کرے گا‘ اس سے امریکا کو اسلامی ممالک میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑے گا۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: نے کہا کہ ایران ایران اسرائیل اسرائیل کو امریکا کی ہے اور

پڑھیں:

ایرانی صدر سے علماء کے وفد کی ملاقات اسرائیل کیخلاف جنگ میں بہادری کو سراہا 

اسلام آباد (نوائے وقت رپورٹ) علامہ طاہر اشرفی، علامہ ساجد نقوی، علامہ ضیاء اللہ شاہ بخاری اور امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم پر مشتمل علماء کے وفد نے ایرانی صدر مسعود پزشکیان سے ملاقات کی جس میں پاک ایران تعلقات، مسئلہ فلسطین و کشمیر اور اتحاد امت پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ پاکستانی علمائے کرام نے اسرائیل کے خلاف جنگ میں ایران کی بہادری کو سراہا اور اسرائیل کو شکست دینے پر مسعود پزشکیان کو مبارکباد  پیش کی۔ وفد نے بھارت  کے خلاف جنگ میں پاکستان کی حمایت پر ایرانی صدر کا شکریہ ادا کیا۔ ایرانی صدر نے پاکستانی وفد کے ایران سے متعلق خیر سگالی جذبات کو سراہا، دونوں جانب سے باہمی تعلقات اور اتحاد امت کی ضرورت پر زور دیا گیا۔

متعلقہ مضامین

  • ایرانی صدر کا دورہ ثبوت ہے کہ پاکستان نے ایران، اسرائیل جنگ میں مثبت کردار ادا کیا، عرفان صدیقی
  • موضوع: بلوچستان۔۔۔۔۔ پاکستان ایران دوستی کا پُل
  • موضوع: بلوچستان....... پاکستان ایران دوستی کا پُل
  • صدر مملکت کی ایرانی ہم منصب سے ملاقات، پاک ایران تعلقات میں وسعت دینے پر اتفاق
  • اسرائیلی حملے کا خطرہ برقرار ہے، ایرانی آرمی چیف
  • فلسطینی ریاست کے بغیر ہتھیار نہیں ڈالیں گے: حماس کا دوٹوک اعلان
  • برطانیہ اور فرانس میں فلسطینی ریاست بنانے کی صلاحیت نہیں ہے، یہ صرف اسرائیل کی منظوری سے ممکن ہے: مارکو روبیو
  • حماس نے ہتھیار ڈالنے کو فلسطین کی آزادی سے مشروط کردیا
  • ایرانی صدر سے علماء کے وفد کی ملاقات اسرائیل کیخلاف جنگ میں بہادری کو سراہا 
  • آزاد فلسطینی ریاست کے قیام تک ہتھیار نہیں ڈالیں گے، حماس