پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے،جنید اکبر
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی و پاکستان تحریک انصاف خیبرپختونخوا کے صوبائی صدر کا کہنا ہے کہ معیشت بہتر ہوئی ہے تو ڈیڑ ھ کروڑ لوگ غربت کی لکیر سے نیچے کیوں چلے گئے ہیں؟، بجٹ میں گروتھ ہوئی ہے تو گدھے بڑھے ہیں، گدھے بڑھے
ہیں تو گدھیاں کیوں نہیں بڑھیں، قومی اسمبلی اجلاس میں اظہارخیال کرتے ہوئے چیئرمین پبلک اکاو¿نٹس کمیٹی نے کہا کہ پہلی بار ایسی حکومت بنی ہے جسے زبردستی حکومت دی گئی ہے۔حکومت میں لائے ہوئے لوگوں اور عوام کو پتہ چل چکا ہے کہ ووٹ ڈالنے والا اہم نہیں ووٹ گننے والا اہم ہوتا ہے۔انہوں نے کہا کہ ان کو یقین ہے کہ ووٹ دینے والوں کی بجائے ووٹ گننے والوں کو خوش رکھنے سے ہی اقتدار ملے گا۔حکومت پر تنقید کرتے ہوئے جنید اکبرکا یہ بھی کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے دعویٰ کیا جاتا ہے معیشت میں بہتری آئی اور ملک ترقی کی راہ پر گامزن ہے۔انہوں نے سوال کیا کہ اگر ملک میں ترقی ہو رہی ہے تو لوگ غربت کی لکیر سے کیوں نیچے جارہے ہیں۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پنجاب حکومت نے آسان اقساط پر پہلی بلاسود ای ٹیکسی اسکیم کا آغاز کر دیا
پنجاب حکومت نے اپنی پہلی ای ٹیکسی اسکیم کا باضابطہ آغاز کر دیا ہے۔
پہلے مرحلے میں درخواست دہندگان کو گیارہ سو الیکٹرک گاڑیاں فراہم کی جائیں گی جن میں سے کاروباری شعبے کو ایک ہزاراور انفرادی درخواست گزاروں کو سو گاڑیاں دی جائیںگی جبکہ تیس الیکٹرک ٹیکسیاں خواتین کیلئے مختص کی گئی ہیں۔
درخواستیں e-taxi.punjab.gov.pkپر آن لائن جمع کرائی جا سکتی ہیں۔ گاڑیاں پانچ سالہ، بلاسود آسان اقساط پر دی جائیں گی جس میں سود کی رقم حکومت خود ادا کرے گی۔
پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ بلال اکبر خان نے کہا کہ اس اسکیم سے روزگار کے مواقع پیدا ہوں گے، ماحول دوست ٹرانسپورٹ کو فروغ حاصل ہو گا اور الیکٹرک گاڑیوں کے استعمال کی حوصلہ افزائی ہوگی۔