Jasarat News:
2025-09-20@12:19:16 GMT

مودی کے برے دن شروع

اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

پروفیسر شاداب احمد صدیقی
بھارتی ریاست گجرات میں احمد آباد ائر پورٹ کے قریب برطانیہ کے شہر لندن کے لیے اُڑان بھرنے والا ائر انڈیا کا مسافر طیارہ کالج ہاسٹل پر گر کر تباہ ہوگیا، حادثے میں 242 مسافروں میں سے 241 ہلاک ہوگئے جبکہ صرف ایک مسافر زندہ بچا، پولیس کے ڈپٹی کمشنر کنان ڈیسائی کے مطابق مجموعی طور پر حادثے میں 265 افراد ہلاک اور متعدد زخمی ہوگئے، کئی زخمیوں کو قریبی اسپتال منتقل کردیا گیا، طیارہ اس وقت ڈاکٹرز کے رہائشی کمپلیکس میں جاگھسا جب لوگ دوپہر کا کھانا کھا رہے تھے۔ حکام کے مطابق ہاسٹل میں موجود میڈیکل کے تمام طلبہ کو بھی اسپتال منتقل کردیا گیا ہے، بھارتی میڈیا نے میڈیکل کے 5 طلبہ کے ہلاک ہونے کی بھی تصدیق کی ہے، طیارے میں 242 افراد سوار میں دو نوازائیدہ سمیت 11 بچے بھی تھے، ائر انڈیا کے مطابق ہلاک ہونے والوں میں 169 بھارتی شہری، 53 برطانوی، 7 پرتگالی اور ایک کینیڈین شہری شامل ہیں، مسافروں میں سابق وزیراعلیٰ گجرات وجے روپانی بھی شامل ہیں۔ اس سے قبل بنگلور میں آئی پی ایل کی جیت کے جشن میں بھگدڑ، 11 افراد ہلاک، 50 سے زائد زخمی ہوئے۔

جنگ کے بعد بھارت اور پنوتی مودی کے خراب دن چل رہے ہیں۔ جہاز کے حادثے سے مودی کی کمر ٹوٹ گئی ہے اتنی بڑی ہلاکت کے بعد بھی جنگ کا سوچنا بربادی کے سوا کچھ نہیں ہے۔ پاکستان نے انڈیا کے جوابی حملہ میں پہلے ہی بھارت کو معاشی، سفارتی اور عسکری نقصان پہنچایا ہے۔ جنگ کے بعد بھارت عالمی سطح پر تنہا رہ گیا ہے اس کے دوست ممالک بھی اس کا ساتھ چھوڑ گئے۔

باغباں نے آگ دی جب آشیانے کو مرے
جن پہ تکیہ تھا وہی پتے ہوا دینے لگے

پاکستانی عوام نے 6 رافیل تباہ ہونے اور جیت کا جشن منایا لیکن بھارت کے ایک مسافر طیارے کی تباہی پر افسردہ ہیں۔ نفرت بھارت سے نہیں جارحیت سے ہے۔ محبت فقط انسانیت سے ہے جبکہ بھارت میں انسانیت ختم ہو گئی ہے جس کی واضح مثال مودی نے انڈیا کے مسلمانوں کے ساتھ ظلم کی انتہا کی اور گجرات کا قصاب کہلایا۔ مودی کا تکبر غرور گھمنڈ اور طاقت کے نشے میں مدہوش اکھنڈ بھارت کا خواب دیکھنے والے نے پہل گام میں پہلے اپنے ہی شہریوں کو قتل کروایا اور اس واقعہ کا الزام ہمیشہ کی طرح پاکستان پر مسلط کر دیا۔ اس کو جواز بنا کر پاکستان میں بھارت نے بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے پاکستان کے شہر مرید کے میں واقع ایک مسجد کو نشانہ بنایا تھا۔ بھارت کی جانب سے بزدلانہ کارروائی میں شہید کی جانے والی مریدکے کی مسجد میں نمازیوں کی بڑی تعداد نماز فجر کی ادائیگی کے لیے جمع ہوئی۔ بھارتی فوج نے رات کی تاریکی میں بزدلانہ حملہ کرتے ہوئے آزاد کشمیر کے علاقوں کوٹلی، مظفر آباد اور باغ کے علاوہ مریدکے اور احمد پور شرقیہ میں شہری آبادی کو نشانہ بنایا جس میں 2 مساجد بھی شہید ہوئیں۔ بھارت کے حملوں کے نتیجے میں 2 بچوں سمیت 26 پاکستانی شہید اور 46 افراد زخمی ہوئے۔

معصوم بیگناہ بچوں اور شہریوں کو شہید کر کے ظالم مودی نے اللہ کے غضب اور قہر کو للکارا۔ بھارت میں ہندوتوا سوچ رکھنے والے دہشت گردوں نے مساجد کو شہید کر دیا۔ بی جے پی کی حکومت کے دوران بہت سارے مسلمانوں کو قتل کیا جاتا رہا۔ بھارت اقلیتوں بالخصوص مسلمانوں کے حقوق کے تحفظ کی ناکامی میں سرِ فہرست ہے، مودی انسانیت کا قاتل ہے، اس کے ہاتھ بیگناہ شہریوں کے خون سے رنگے ہوئے ہیں۔

ظلم پھر ظلم ہے بڑھتا ہے تو مٹ جاتا ہے
خون پھر خون ہے ٹپکے گا تو جم جائے گا

بھارت میں مودی دور میں جتنے بھی فالس فلیگ آپریشن، دہشت گردی کے حملے ہوئے وہ خود مودی اور اس کے حواریوں نے اپنے اقتدار کے حصول کے لیے کروائے۔ یہ لاشوں پر سیاست کرنے والے جابر و فاسق حکمران ٹولہ ہے۔

گزشتہ دنوں میں آرمی پبلک اسکول پر حملہ ہو، چاہے آرمی پبلک اسکول بس پر حملہ ہو، معصوم بیگناہ بچوں کو درندے صفت دہشت گردوں نے سفاکانہ شہید کر دیا اس کے علاوہ بلوچستان میں جعفر ٹرین پر حملہ ہوا معصوم شہریوں کی ہلاکت پر بھارت کے شہریوں نے خوشی کا اظہار کیا اور بھارتی کسی بھی کھلاڑی، اداکار اور سیاستدان نے اظہار افسوس نہیں کیا۔ اب حال ہی میں بھارت میں ائر انڈیا کا جہاز گر کر تباہ ہوا تو پاکستانی شہریوں سمیت ملک کے کھلاڑیوں، سیاستدانوں اور فنکاروں نے اظہار افسوس کیا۔ یہ ایک مہذب ملک کی پہچان ہے۔ مودی نے پانی بند کرنے کی دھمکی دی اس کے جواب میں پاکستان نے اپنی فضائی حدود بند کر دی جس کی وجہ سے بھارت کو کروڑوں روپے کا نقصان ہو رہا ہے۔ بھارتی فضائی کمپنیوں کو نہ صرف پروازوں میں تاخیر بلکہ ایندھن اور دیگر آپریٹنگ اخراجات میں دوگنا اضافے جیسے چیلنجز کا سامنا ہے۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ بھارتی حکومت کی جنگ پسندی صرف ائرلائن انڈسٹری ہی نہیں بلکہ معیشت کے دیگر شعبوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے، خاص طور پر کاروباری طبقہ بری طرح متاثر ہوا ہے۔ فضائی کمپنیوں کا ماننا ہے کہ اگر پاک بھارت کشیدگی کم ہوجائے اور تعلقات معمول پر آجائیں تو ایوی ایشن سیکٹر کو بڑا ریلیف مل سکتا ہے۔ تاہم کروڑوں کے نقصان کے باوجود مودی حکومت سبق سیکھنے کو تیار نہیں دکھائی دیتی۔ بھارتی حکومت نے پاک بھارت سیز فائر کو محض عارضی قرار دیا ہے۔ بھارت میں ائر انڈیا کی تباہی کے بعد وہاں شہریوں میں خوف و ہراس پھیل گیا ہے۔ جہاز کا سفر اب بھیانک خواب بن گیا ہے۔ بھارتی جہاز اور نا تجربہ کار پائلٹ دونوں ناکارہ ہیں۔

معروف امریکی تھنک ٹینک کونسل آن فارن ریلیشنز (CFR) نے ایک تہلکہ خیز رپورٹ جاری کرتے ہوئے انکشاف کیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا اثر رسوخ زوال کا شکار ہو چکا ہے، جبکہ چین خطے میں مضبوط سفارتی، معاشی اور اسٹرٹیجک پوزیشن حاصل کر چکا ہے۔ سی ایف آر کی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کے ہاتھوں جنگی شکست کے بعد بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نہ صرف عسکری محاذ پر پسپا ہوئے بلکہ اب سفارتی محاذ پر بھی پے در پے ناکامیوں سے دوچار ہیں۔ رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ خطے میں بھارت کی اجارہ داری ختم ہو چکی ہے اور جنوبی ایشیائی ممالک اب نئی قیادت اور شراکت داریوں کی طرف مائل ہو چکے ہیں۔ خاص طور پر چین کی اسمارٹ ڈپلومیسی اور وسیع سرمایہ کاری نے بھارت کو بیک فٹ پر دھکیل دیا ہے۔ سی ایف آر کے مطابق بنگلا دیش، نیپال، سری لنکا اور مالدیپ جیسے بھارت کے قریبی اتحادی اب چین کے ساتھ مضبوط تعلقات قائم کر چکے ہیں۔ مالدیپ میں انڈیا آؤٹ تحریک کامیاب ہوئی اور نئی حکومت نے واضح طور پر چین سے دوستی کو ترجیح دی ہے۔ نیپال کی کمیونسٹ حکومت نے کھل کر چین کی حمایت کی اور بھارت کو نظرانداز کرنا شروع کر دیا ہے۔ سری لنکا کے نئے صدر نے چین کی معیشت کو رول ماڈل قرار دیا ہے، جو بھارت کے لیے بڑا دھچکا ہے۔ بنگلا دیش میں عوامی سطح پر بھارت مخالف جذبات میں اضافہ ہوا ہے۔ رپورٹ میں یہ بھی تسلیم کیا گیا کہ پاکستان اور چین خطے کی ابھرتی ہوئی طاقت کے طور پر نمایاں ہو رہے ہیں۔ چین کی اقتصادی سرگرمیاں اور انفرا اسٹرکچر منصوبے نے توازن قائم کر دیا ہے۔ سی ایف آر کی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ جنوبی ایشیا میں بھارت کا غلبہ اب ماضی کا قصہ بنتا جا رہا ہے۔ چین کی حکمت عملی، سرمایہ کاری اور علاقائی اتحادوں نے مودی حکومت کی سفارتی تنہائی کو مزید گہرا کر دیا ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: بھارت میں ائر انڈیا میں بھارت رپورٹ میں کے مطابق بھارت کو بھارت کے چین کی کے بعد دیا ہے گیا ہے کر دیا کے لیے

پڑھیں:

مودی کیلیے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی

امریکا نے ایرانی چابہار بندرگاہ پر عائد پابندیوں سے بھارت کو حاصل استثنیٰ ختم کر دیا  جس سے براہِ راست بھارت کے منصوبوں اور سرمایہ کاری پر اثر پڑ سکتا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق ایران کی بندرگاہ چابہار، جسے خطے میں تجارتی روابط اور جغرافیائی حکمتِ عملی کے اعتبار سے کلیدی حیثیت حاصل ہے، ایک بار پھر غیر یقینی صورتِ حال سے دوچار ہو گئی۔

بھارت نے 2016 میں ایران کے ساتھ معاہدہ کر کے چابہار بندرگاہ کی ترقی میں بڑے پیمانے پر سرمایہ کاری شروع کی تھی۔

چابہار کو افغانستان اور وسطی ایشیا تک بھارت کی رسائی کے لیے ٹریڈ کوریڈور کے طور پر دیکھا جاتا ہے تاکہ پاکستان کے راستے پر انحصار نہ کرنا پڑے۔

بھارت نے اب تک بندرگاہ اور ریل لنک کے منصوبے پر اربوں ڈالر لگائے ہیں جو پابندیوں پر استثنیٰ ختم ہونے کے باعث متاثر ہوسکتے ہیں۔

چابہار کو بھارت، افغانستان اور وسطی ایشیا کے درمیان رابطے کے لیے متبادل راستہ سمجھا جاتا تھا۔ پابندیوں کے باعث یہ منصوبہ تعطل کا شکار ہو سکتا ہے۔

تجزیہ کاروں کے مطابق اگر چابہار میں پیش رفت رک گئی تو بھارت کو وسطی ایشیا تک رسائی کے لیے دوبارہ پاکستان کے راستے یا دیگر مہنگے ذرائع اختیار کرنا پڑ سکتے ہیں۔

ماہرین کا بھی کہنا ہے کہ پابندیوں کے بعد بھارتی کمپنیاں مالیاتی لین دین اور سامان کی ترسیل کے حوالے سے مشکلات کا شکار ہوں گی۔

کچھ تجزیہ کاروں کے مطابق بھارت ممکنہ طور پر یورپی یونین یا روس کے ساتھ سہ فریقی تعاون کے ذریعے اس منصوبے کو زندہ رکھنے کی کوشش کرے گا۔

امریکا نے ماضی میں اس منصوبے کو افغانستان کی تعمیرِ نو اور خطے میں استحکام کے لیے ضروری قرار دے کر ایران پر عائد بعض پابندیوں سے مستثنیٰ رکھا تھا۔

تاہم اب امریکا نے اعلان کیا ہے کہ ایران پر سخت اقتصادی دباؤ برقرار رکھنے کے لیے چابہار منصوبے کا استثنیٰ ختم کیا جا رہا ہے۔

امریکی حکام کا کہنا ہے کہ ایران کی موجودہ پالیسیوں، خاص طور پر روس کے ساتھ بڑھتے تعلقات اور مشرقِ وسطیٰ میں اس کے کردار کے باعث نرمی کی کوئی گنجائش باقی نہیں رہی۔

ایرانی وزارتِ خارجہ نے امریکی اقدام کو "غیر قانونی" قرار دیتے ہوئے کہا کہ چابہار ایک علاقائی ترقیاتی منصوبہ ہے جسے سیاسی دباؤ کی نذر کرنا خطے کے استحکام کے لیے نقصان دہ ہوگا۔

ایران نے اشارہ دیا ہے کہ وہ بھارت اور دیگر شراکت داروں کے ساتھ مل کر اس منصوبے کو جاری رکھنے کے لیے متبادل حکمتِ عملی اپنائے گا۔

تاحال بھارت کی جانب سے امریکی اقدام پر کوئی بیان سامنے نہیں آیا۔

 

متعلقہ مضامین

  • مودی حکومت نے سکھ یاتریوں کو پاکستان آنے سے روک دیا
  • مودی سرکار کی جمہوریت کے نام پر الیکشن کمیشن کی ملی بھگت سے دھوکا دہی بے نقاب
  • سعودی ولی عہد نے مودی کے جنم دن پر غیرمتوقع سرپرائز دیا اور پاکستان کے ساتھ معاہدہ کر لیا: بھارتی تجزیہ نگار
  • پاکستان سعودی عرب میں معاہدہ: بھارتی وزیراعظم مودی تنقید کی زد میں آگئے
  • مودی کیلئے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چھوٹ واپس لے لی
  • پنجاب بمقابلہ بہار تنازع، مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • مودی کیلیے نئی مشکل؛ ٹرمپ نے بھارت کو ایرانی بندرگاہ پر دی گئی چُھوٹ واپس لے لی
  • پنجاب بمقابلہ بہار تنازعہ، مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • مودی کی ناکام پالیسیوں کے باعث بھارت میں نئی دراڑ
  • بھارت کا ڈرون ڈراما