سوڈان میں حالات بد سے بدتر ہوتے جارہے ہیں، وولکر ترک کا انتباہ
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ ۔ UN اردو۔ 21 جون 2025ء) اقوام متحدہ کے ہائی کمشنر برائے انسانی حقوق وولکر ترک نے خبردار کیا ہے کہ سوڈان کے علاقے شمالی ڈارفر اور کردفان میں جنگ شدت اختیار کر رہی ہے جس میں بڑے پیمانے پر انسانی نقصان، جنسی تشدد، اغوا اور لوٹ مار کے واقعات کی اطلاعات ہیں۔
انہوں نے کہا ہے کہ ان علاقوں میں ملک کے متحارب عسکری دھڑوں اور ان کی حامی ملیشیاؤں کے مابین حالیہ لڑائی کے نتیجے میں اس سفاکانہ اور مہلک تنازع میں مزید شدت پیدا ہونے کا اندیشہ ہے۔
Tweet URLسوڈان کی مسلح افواج اور اس کی مخالف نیم فوجی ریپڈ سپورٹ فورسز کے مابین اپریل 2023 سے جاری لڑائی کے باعث ملک میں نقل مکانی کے بہت بڑے بحران نے جنم لیا ہے جس کی فی الوقت دنیا میں کوئی اور مثال نہیں ملتی۔
(جاری ہے)
اس عرصہ میں ایک کروڑ 20 لاکھ لوگ اندرون و بیرون ملک بے گھر ہوئے ہیں جن کی بڑی تعداد خواتین اور بچوں پر مشتمل ہے۔پناہ گزین کیمپوں کا محاصرہشمالی ڈارفر کا دارالحکومت الفاشر ایک سال سے 'آر ایس ایف' کے محاصرے میں ہے۔ سوموار کو شہر اور اس کے قریب پناہ گزینوں کے کیمپوں پر نیا حملہ کیا گیا جبکہ علاقے میں بچوں کو بھی جنگی مقاصد کے لیے استعمال کیا جا رہا ہے۔
اس کارروائی نے دو ماہ قبل شہر کے قریب زمزم پناہ گزین کیمپ پر 'آر ایس ایف' کے حملے کی ہولناک یاد تازہ کر دی ہے جس میں سیکڑوں شہری ہلاک ہوئے، بڑے پیمانے پر جنسی تشدد کا ارتکاب کیا گیا اور علاقے میں شدید انسانی بحران نے جنم لیا۔
اطلاعات کے مطابق، 10 اور 13 اپریل کے درمیان آر ایس ایف نے الفاشر کے قریبی علاقوں میں 100 سے زیادہ شہریوں کو ہلاک کیا تھا۔
جنگ میں پھنسے شہریریاست جنوبی کردفان میں متحارب فریقین تزویراتی اہمیت کے حامل علاقے الدبیبات پر قبضے کے لیے لڑ رہے ہیں جہاں ہزاروں شہری پھنس کر رہ گئے ہیں۔ اطلاعات کے مطابق، 'آر ایس ایف' نے شمالی کردفان کے شہر العبید کا محاصرہ کر لیا ہے جس پر اس وقت ملکی افواج اور اس کے اتحادی گروہوں کا قبضہ ہے۔
'آر ایس ایف' کے کمانڈر نے اعلان کیا ہے کہ ان کے دستے آئندہ دنوں میں شہر پر حملہ کر سکتے ہیں۔
وولکر ترک نے کہا ہے کہ مزید کشیدگی کے نتیجے میں انسانی بحران بھی شدت اختیار کر جائے گا۔ دنیا طویل عرصہ سے سوڈان میں پیش آنے والے ہولناک واقعات کو دیکھ رہی ہے۔ جنگ میں شہریوں کو ہر صورت تحفظ ملنا چاہیے۔
ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہہائی کمشنر نے متحارب فریقین سے کہا ہے کہ وہ شہریوں کو الفاشر، الدبیبات، العبید اور دیگر جنگ زدہ علاقوں سے بحفاظت نکلنے کی ضمانت دیں۔
تمام فریقین شہریوں اور شہری تنصیبات پر حملوں سے باز رہیں اور ہتھیار رکھ کر امن قائم کریںاقوام متحدہ کے دفتر برائے انسانی حقوق (او ایچ سی ایچ آر) نے سوڈان کو ہتھیاروں کی فراہمی روکنے کا مطالبہ کرتے ہوئے تمام ممالک پر زور دیا ہے کہ وہ ملکی تنازع کا پائیدار سیاسی حل نکالنے اور فریقین کی جانب سے بین الاقوامی انسانی قانون کا احترام یقینی بنانے کے لیے اپنا اثرورسوخ استعمال کریں۔
.ذریعہ: UrduPoint
کلیدی لفظ: تلاش کیجئے آر ایس ایف
پڑھیں:
ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے: احسن اقبال
کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ترقی کا سفر نہ روکا جاتا تو ہم دنیا کی ساتویں بڑی معیشت ہوتے۔
روزنامہ جنگ کے مطابق ایکسپو سینٹر کراچی میں میری ٹائم ایکسپو کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ میری ٹائم ایکسپو میں تمام مندوبین کو خوش آمدید کہتا ہوں، پاکستان نے میری ٹائم کے شعبے میں بہت ترقی کی ہے۔
احسن اقبال کا کہنا ہے کہ ہمیں سمندری حیاتیات کے تحفظ کے لیے مزید کام کرنا ہوگا، پاکستان کا محل وقوع اسے دنیا میں منفرد بناتا ہے، پاکستان وسطی ایشیا، جنوبی ایشیا اور مشرق وسطیٰ کے درمیان تجارتی حب بن سکتا ہے۔
گلے ملنے کی ویڈیو وائرل: امریکی نائب صدر اور ایریکا کرک کی شادی کی خبریں گردش کرنے لگیں
انہوں نے کہا کہ پاکستان مختلف شعبوں میں سرمایہ کاروں کیلئے پُرکشش مقام ہے۔ توانائی، آئی ٹی اور معدنیات سمیت مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری کے بے پناہ مواقع ہیں۔
وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ پورٹ قاسم سمیت تمام بندرگاہوں کو جدید بنا رہے ہیں، پاکستان دنیا کے لیے سمندری ٹریڈ روٹ ثابت ہو گا۔