صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار کھیتران ٹک ٹاک ویڈیو پر برہم
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
ناک صاف کرنیکی ویڈیو وائرل ہونے پر بلوچستان کے صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار کھیتران نے اسمبلی میں نکتہ اٹھا لیا۔ سردار کھیتران نے کہا کہ ملوث شخص کو قانون بھی سزا دیگی، اور ہم خود بھی سزا دینگے۔ اسلام ٹائمز۔ بلوچستان اسمبلی کے اجلاس کے دوران ریکارڈ کی گئی ویڈیو وائرل ہونے پر صوبائی وزیر نور محمد دمڑ اور سردار عبدالرحمان کھیتران برہم ہو گئے۔ ملوث افراد کو قانون کے ساتھ ساتھ خود سزا دینے کا اعلان کر دیا۔ اسمبلی اجلاس کے موقع پر صوبائی وزیر عبدالرحمان کھیتران نے خطاب کرتے ہوئے یہ نکتہ اٹھایا کہ اجلاس کے دوران بلوچستان اسمبلی سے ان کی اور نور محمد دمڑ کی ایک ویڈیو ٹک ٹاک پر وائرل ہوئی ہے۔ جس میں نور محمد دمڑ اپنی ناک صاف کر رہے ہیں، جبکہ سردار کھیتران کا ہاتھ ان کے پیچھے ہے۔ انہوں نے اسپیکر صوبائی اسمبلی سے مطالبہ کیا کہ ویڈیو بنانے والے شخص کو تلاش کرکے سزا دی جائے۔ انہوں نے اعلان کیا کہ مبینہ شخص کو حکومت بھی سزا دے گی اور ہم خود بھی اپنی سزا دیں گے۔ ان کے بعد صوبائی وزیر نور محمد دمڑ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ناک صاف کرنا کوئی غلط کام نہیں ہے۔ میڈیا کو گھر کی باتیں گھر میں ہی رکھنی چاہئے۔ کیا میڈیا ہماری بے عزتی کے لئے اجلاس میں آتی ہے۔
.ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: سردار کھیتران
پڑھیں:
خیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش
پختون یار : فائل فوٹوخیبر پختونخوا کے وزیر پختون یار کی بیٹی کو اغواء کرنے کی کوشش کی گئی، جس کا مقدمہ درج کرلیا گیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ صوبائی وزیر پختونیار کی بیٹی کو اغوا کرنے کی کوشش کا مقدمہ تھانا میرا خیل بنوں میں درج کیا گیا ہے۔
ایف آئی آر میں کہا گیا کہ صوبائی وزیر کی بیٹی گھر کے قریب کھیل رہی تھی، ملزم بچی کو اٹھا کر لے گیا، تاہم بچی کے چیخنے پر ملزم اسے چھوڑ کر فرار ہوگیا۔