---فائل فوٹو 

گزشتہ روز پنجاب اسمبلی کے ہونے والے اجلاس کے دوران اپوزیشن نے اسپیکر اسمبلی پر مائیک توڑنے کا الزام عائد کر دیا۔

اسپیکر ملک محمد احمد خان کی زیرِ صدارت پنجاب اسمبلی کا بجٹ پر بحث کے لیے اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں اپوزیشن نے حکومت کے خلاف سخت نعرے بازی کی، دونوں بینچز پر ماحول کشیدہ نظر آیا۔

اجلاس کے دوران اپوزیشن نے اسپیکر پنجاب اسمبلی پر مائیک توڑنے کا الزام عائد کردیا جس پر ملک محمد احمد خان برہم ہوگئے۔

ملک محمد احمد خان  نے کہا کہ معاملے کی انکوائری کرواؤں گا، اگر اپوزیشن کی ہلڑبازی سے مائیک ٹوٹے تو وہ ذمہ دار ہوں گے۔

اس پر اپوزیشن لیڈر ملک احمد بچھر نے اسپیکر کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ احتجاج ہمارا حق ہے، آپ احتجاج سے منع نہیں کر سکتے، اعجاز شفیع کے معاملے پر بار بار کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج نکلوائیں لیکن آپ نے نہیں نکلوائی۔

وزیرِ پارلیمانی امور مجتبیٰ شجاع الرحمان نے کہا اپوزیشن ہم نے بھی کی ہے لیکن ہم نے کبھی ایسا ماحول نہیں بنایا۔

دوسری جانب پیپلز پارٹی کے ارکان کا کہنا تھا کہ بجٹ میں جنوبی پنجاب کو نظرانداز کیا گیا ہے، پی پی پی رہنما علی حیدر گیلانی نے اجلاس کے دوران اظہارِ خیال کرتے ہوئے کہا کہ بجٹ پر تحقیقات کےلیے کمیٹی بنائی جائے۔

انہوں نے مزید کہا کر اگر بجٹ میں جنوبی پنجاب سے ناانصافی کریں گے تو پھر الگ صوبے کے لیے آواز اٹھے گی۔

بعد ازاں اجلاس ہفتہ دوپہر دو بجے تک ملتوی کر دیا گیا۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ملک محمد احمد خان کہا کہ

پڑھیں:

کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم

پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ اسلام ٹائمز۔ پشاور کی احتساب عدالت نے اپر کوہستان مالیاتی اسکینڈل سے 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کا حکم جاری کردیا۔ پشاور کی احتساب عدالت کے جج محمد ظفر نے اپرکوہستان مالیاتی اسکینڈل میں کروڑوں روپے کی ضبطگی سے متعلق درخواست پر تحریری فیصلہ جاری کر دیا۔ احتساب عدالت نے ملزم دوراج خان کی جانب سے دائر پلی بارگین درخواست کے تناظر میں 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے بحق سرکار ضبط کرنے کے احکامات جاری کردیے ہیں۔ فیصلے کے مطابق نیب خیبر پختونخوا اپر کوہستان میں جعلی بلوں اور بوگس دعوؤں کے ذریعے سرکاری فنڈز میں کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے، ملزم کے قریبی رشتہ داروں کے نام پر کھولے گئے بینک اکاؤنٹس میں موجود 21 کروڑ 13 لاکھ 76 ہزار 685 روپے ضبط کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

عدالت نے فیصلے میں کہا ہے کہ ملزم دوراج خان اس مقدمے میں گرفتار ہے اور جوڈیشل ریمانڈ پر جیل میں ہے اور دوران تفتیش انکشاف ہوا کہ ملزم نے مبینہ کرپشن کی رقم چھپانے کےلیے بیشام کے نجی بینک میں قریبی رشتہ داروں کے نام پر اکاؤنٹس کھلوائے۔ فیصلے میں کہا گیا کہ ملزم کے رشتہ داروں محمد اقبال، محمد ایاز، محمد عمر، کریم داد اور سربلند نے عدالت میں رضاکارانہ بیانات قلم بند کرائے اورمؤقف اختیار کیا کہ انہیں اپنے نام پر موجود اکاؤنٹس میں جرائم سے حاصل شدہ رقم کا علم نہیں تھا۔ احتساب عدالت نے کہا ہے کہ ملزم کے رشتہ داروں نے تمام رقوم بحق سرکار ضبط کرنے پر رضامندی ظاہر کی اور رقم پر کسی قسم کا دعویٰ نہ کرنے کا بیان دیا۔

متعلقہ مضامین

  • اقوام متحدہ میں پاکستان کا امن اور مذاکرات پر زور، بھارت پر عالمی قوانین کی خلاف ورزی کا الزام
  • بیوٹی انفلوئنسر کاسمیٹک سرجری کے دوران چل بسی
  • کوہستان مالیاتی اسکینڈل، عدالت کا 21 کروڑ 13 لاکھ سے زائد ضبط کرنے کا حکم
  • نذیر احمد جنجوعہ قائم مقام سیکرٹری جنرل جماعت اسلامی پاکستان مقرر
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • یورپی یونین کا گوگل پر 89 کروڑ یورو جرمانہ، سرچ انجن پر اجارہ داری کے غلط استعمال کا الزام
  • چینی سائنسدانوں کی اہم پیش رفت، نیند بڑھانے والا قدرتی مالیکیول دریافت
  • اہم ٹیلیفونک رابطہ، پاکستان سعودی عرب کے ساتھ کھڑا، سہیل آفریدی پر الزام، مریم نواز اور بلاول کے ایک دوسرے پر تابڑ توڑ حملے
  • سیکیورٹی فورسز کی مستونگ میں کارروائی کے دوران فتنہ الہندوستان کے 6 دہشت گرد ہلاک
  • کے پی اسمبلی کا منظور شدہ بلدیاتی حکومت کا نیا ترمیمی بل آئین و قانون سے متصادم ہے، الیکشن کمیشن