آج دنیا بھر میں موسیقی کا عالمی دن منایا جارہا ہے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
آج دنیا بھر میں یومِ عالمی موسیقی 2025 "ہیلنگ تھرو ہارمنی" کے موضوع کے تحت منایا جا رہا ہے جس کو منانے کا مقصد دنیا بھر کے لوگوں کو موسیقی کے ذریعے امن اور محبت کا پیغام دینا ہے۔
یومِ عالمی موسیقی ہر سال 21 جون کو دنیا بھر میں موسیقی کے جشن کے طور پر منایا جاتا ہے۔ اس دن مختلف طرز کی موسیقی کو عام لوگوں تک مفت اور باآسانی پہنچایا جاتا ہے اور اس دن کا مقصد ہر قسم کی موسیقی کو فروغ دینا ہے۔
اس دن کے موقع پر دنیا بھر کے 120 سے زائد ممالک میں عوامی مقامات، پارکس اور گلیوں میں موسیقار بغیر کسی معاوضے کے اپنی موسیقی پیش کرتے ہیں۔ لوگ نہ صرف موسیقی سنتے ہیں بلکہ خود بھی ساز بجاتے اور حصہ لیتے ہیں۔
یومِ موسیقی کا آغاز 1982 میں فرانس کے وزیرِ ثقافت جیک لینگ اور موسیقی کے صحافی موریس فلورے نے کیا تھا۔ ان کا مقصد موسیقی کو گھروں سے نکال کر سڑکوں تک لانا تھا تاکہ ہر فرد اس سے لطف اندوز ہو سکے اور موسیقاروں کو بھی پہچان مل سکے۔
موسیقی کی روایت برصغیر میں بھی بہت پرانی ہے اورکلاسیکل موسیقی کے علاوہ غزل، گیت، فوک اور پلے بیک سنگنگ وغیرہ بھی یہاں کے لوگوں میں انتہائی مقبول ہے۔ موسیقی روح کی غذا بھی سمجھی جاتی ہے، امیر خسرو، تان سین، نصرت فتح علی خان، نازیہ حسن سمیت متعدد گلوکاروں نے فن موسیقی کو بام عروج تک پہنچایا۔
2025 میں یومِ موسیقی کا موضوع "ہیلنگ تھرو ہارمنی" ہے، جو موسیقی کی شفابخش طاقت کو اجاگر کرتا ہے۔ یہ موضوع اس بات پر زور دیتا ہے کہ موسیقی جذباتی سکون فراہم کرنے، ذہنی دباؤ کم کرنے اور معاشرتی ہم آہنگی پیدا کرنے کا ایک مؤثر ذریعہ ہے۔
.ذریعہ: Express News
کلیدی لفظ: موسیقی کے موسیقی کو دنیا بھر
پڑھیں:
ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ، لوگوں میں خوف و ہراس
ویب ڈیسک: ایران میں 5.4 شدت کا زلزلہ ریکارڈ کیا گیا، لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا۔
ایران کے صوبہ کرمان میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے، جن کی شدت ریکٹر اسکیل پر 5.4 ریکارڈ کی گئی،ایرانی میڈیا کے مطابق زلزلے کا مرکز سطح زمین سے 28 کلو میٹر کی گہرائی میں تھا۔
رپورٹ کے مطابق زلزلے کے باعث لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا، تاحال کسی جانی یا مالی نقصان کی کوئی اطلاع نہیں ملی۔
ٹی ٹونٹی سیریز ؛پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی ڈبلن میں بھرپور پریکٹس
غیر ملکی خبر ایجنسی رائٹرز کے مطابق جرمن ریسرچ سینٹر آف جیوسائنس کا کہنا ہے کہ ایران میں آنے والے زلزلے کی شدت 5.73 تھی جبکہ اس کی گہرائی 10 کلو میٹر ریکارڈ کی گئی۔