قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس میں کمی کی تجویز منظور کرلی
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خزانہ نے تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس مزید کم کرنے کی تجویز منظور کرلی۔
سید نوید قمر کی زیر صدارت قائمہ کمیٹی خزانہ کا اجلاس ہوا جس میں تنخواہ دار طبقے پر انکم ٹیکس کی رد و بدل کی تجویز منظور کرلی گئی۔
اجلاس میں انکم ٹیکس تجاویز کی شق وار منظوری پر غور کیا گیا۔
یہ بھی پڑھیے فنانس بل 2025: تنخواہ دار طبقے کےلئے ٹیکس سلیبز میں کمی کا اعلاناجلاس میں 6 لاکھ سے 12 لاکھ سالانہ آمدن پر ٹیکس 2.
اس کے علاوہ اجلاس میں کارپوریٹ سیکٹر پر سپر ٹیکس میں 0.5 فیصد کمی کی تجویز بھی منظور کی گئی۔
ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: تنخواہ دار طبقے کی تجویز منظور انکم ٹیکس
پڑھیں:
سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی
—فائل فوٹوپاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے سینیٹر حامد خان سینیٹ قائمہ کمیٹی کی رکینیت سے مستعفی ہو گئے۔ انہوں نے اپنا استعفیٰ سینیٹ سیکریٹریٹ میں جمع کرا دیا۔
حامد خان نے کشمیر افیئر، قانون انصاف، کم ترقی یافتہ علاقے، تجارت اور تفویض کردہ قانون سازی کی کمیٹیوں سے استعفیٰ دیا ہے۔
اس حوالے سے حامد خان کا کہنا ہے کہ کمیٹیوں سے رضا کارانہ طور پر بانی پی ٹی آئی کی ہدایت پر استعفیٰ دے رہا ہوں۔
قائمہ کمیٹی سمندر پار پاکستانیوں کے چیئرمین ذیشان خانزادہ نے استعفیٰ دے دیا
انہوں نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی اور دیگر رہنماؤں کے خلاف زیادتیوں اور جھوٹے مقدمات پر احتجاجاً استعفیٰ دے رہا ہوں۔
حامد خان کا کہنا تھا کہ چھببیسویں آئینی ترمیم کے باعث کمزور عدلیہ سے انصاف نہیں مل رہا۔