وزیر اطلاعات عطا تارڑ کا کہنا ہے کہ ایک معصوم بچی جو منفرد کنٹینٹ بنا رہی تھی، اس کو بے دردی سے نشانہ بنایا گیا یہ ٹیسٹ کیس بننا چاہیے تاکہ کسی کی بچی کے ساتھ ایسا نہ ہو۔

 عطا تارڑ نے ثناء یوسف کے گھر جا کر اہلِ خانہ سے تعزیت کی اور ثناء یوسف کے قتل کیس میں بھرپور تعاون کی یقین دہانی کرائی۔

ان کا کہنا ہے کہ ثناء یوسف کے والدین اور اہلِ خانہ کے ساتھ کھڑے ہیں۔ ریاست ملزمان کو کیفر کردار تک پہنچانے میں معاونت کرے گی۔

ثناء یوسف کے والد کی حکومت سے انصاف کی اپیل

اسلام آباد میں قتل ہونے والی ٹک ٹاکر ثناء یوسف کے والد کا بیان سامنے آگیا۔

وزیر اطلاعات نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیر داخلہ نے اس معاملے کا نوٹس لیا۔ وکلا اور لائرز فورم کے نمائندےکیس کے موقع پر ثناء یوسف کے والدین کے ہمراہ ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ سوشل میڈیا پلیٹ فارمز کا استعمال کرتے ہوئے احتیاط برتنے کی ضرورت ہے۔

اس موقع پر ثناء یوسف کے والدین نے کہا کہ پولیس اور انتظامیہ کی جانب سے قاتل کی گرفتاری بروقت کی گئی۔ حکومت کی جانب سے کیس میں تعاون پر شکریہ ادا کرتے ہیں۔

.

ذریعہ

ذریعہ: Jang News

کلیدی لفظ: ثناء یوسف کے

پڑھیں:

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ

کراچی:

سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے جس میں تفتیشی افسر نے 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ کر لیے۔

سٹی کورٹ نے تفتیش مکمل کرنے کے لیے تفتیشی افسر کو 7 دن کی مہلت دے دی۔

تفتیشی افسر ڈی ایس پی عامر ورک نے عدالت سے کہا کہ بیانات مکمل نہیں ہوئے لہٰذا تفتیش مکمل کرنے کے لیے مہلت دی جائے۔ ایس ایس پی ٹریفک، فائربریگیڈ، سول ڈیفنس اور کے ایم سی افسران کے بیان ریکارڈ کر لیے ہیں۔

مزید پڑھیں

سانحہ گل پلازہ کی جوڈیشل کمیشن رپورٹ پبلک کرنے کی درخواست مسترد

سانحہ گل پلازہ کیس: سرکاری اداروں نے تعاون نہیں کیا، تفتیشی افسر نے پیشرفت رپورٹ عدالت میں جمع کرادی

تفتیشی افسر کے مطابق فائر بریگیڈ کے اس فائر آفیسر کا بیان ریکارڈ کیا ہے، جو پہلی گاڑی کے ساتھ گل پلازہ پہنچا تھا۔ تنویر پاستا، عمار اسماعیل، امین، رمضان، نعمت اللہ اور 11 سالہ حذیفہ کا بیان پہلے ہی ریکارڈ ہوچکا ہے۔

ڈی ایس پی عامر ورک نے 8 سرکاری اداروں کے سربراہوں کو خطوط لکھے ہیں۔

متعلقہ مضامین

  • : نائب وزیرعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کی شنگھائی تعاون تنظیم وزرائے خارجہ کونسل اجلاس میں شرکت
  • چینی وزیر خارجہ سے ملاقات، علاقائی امن کے لیے پاکستان کی سفارتی کوششوں کو سراہنے پر اسحاق ڈار کا اظہارِ تشکر
  • سانحہ گل پلازہ میں اہم پیش رفت؛ 5 اداروں کے افسران کے بیانات ریکارڈ
  • اسحاق ڈار اور چینی وزیر خارجہ وانگ ای کی ملاقات، دوطرفہ تعلقات اور علاقائی امور پر تبادلہ خیال
  • 20 سال تک بیوی سے بات نہ کرنے والا شوہر، وجہ آپ کو حیران کر دے گی
  • ایس سی او اجلاس کے موقع پر پاک چین وزرائے خارجہ کی ملاقات، علاقائی امن اور تعاون پر تبادلۂ خیال
  • عباس عراقچی شنگھائی تعاون تنظیم کے سالانہ اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان پہنچ گئے
  • عطا اللہ تارڑ نے اب تک معافی نہیں مانگی، وزیراعظم وزرا کے تضحیک آمیز رویے کا نوٹس لیں، سحر کامران
  • ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل  کے پی انعام یوسف زئی مستعفی
  • پیٹرول پمپس اونرز ایسوسی ایشن کاکل کی ہڑتال مؤخر کرنے کا اعلان