اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری،6ڈویژن اور11سنگل بینچ دستیاب ہونگے
اشاعت کی تاریخ: 21st, June 2025 GMT
اسلام آباد ہائی کورٹ کا آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری،6ڈویژن اور11سنگل بینچ دستیاب ہونگے WhatsAppFacebookTwitter 0 21 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس ) ہائی کورٹ نے آئندہ ہفتے کا ججز ڈیوٹی روسٹر جاری کردیا،آئندہ ہفتے6 ڈویژن اور11سنگل بینچ دستیاب ہوں گے۔قائم مقام چیف جسٹس کی منظوری کے بعدرجسٹرارآفس نے روسٹرجاری کیا،ججز ڈیوٹی روسٹر کے مطابق جسٹس بابرستارچھٹیوں کے بعد واپس آگئے،سینئرپیونی جج جسٹس محسن اخترکیانی آئندہ ہفتے بھی کسی ڈویژن بنچ کا حصہ نہیں ہوں گے
پہلا ڈویژن بینچ قائم مقام چیف جسٹس سرفرازڈوگر اور جسٹس محمد آصف پرمشتمل ہوگا۔دوسرا ڈویژن بینچ جسٹس طارق محمود جہانگیری اور جسٹس ثمن رفعت امتیاز پر مشتمل ہوگا،تیسرے ڈویژن بینچ میں جسٹس بابرستار اورجسٹس سردار اعجاز اسحاق خان شامل ہیں،جسٹس بابرستار کی سربراہی میں تیسرا ڈویژن بینچ صرف 23 سے25 جون تک دستیاب ہوگا،چوتھے ڈویژن بینچ میں جسٹس ارباب محمد طاہر اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہیں۔ پانچواں ڈویژن بینچ جسٹس خادم حسین سومرو اور جسٹس محمد اعظم خان پرمشتمل ہوگا،خصوصی ڈویژن بینچ میں جسٹس محمد اعظم خان اور جسٹس انعام امین منہاس شامل ہوں گے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرمحرم الحرام، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد محرم الحرام، پنجاب بھر میں دفعہ 144 نافذ، 9 اور 10 محرم کے لیے ڈبل سواری پر پابندی عائد بانی کی مشاورت کے بغیر خیبر پختونخوا کا بجٹ منظور نہیں ہوگا، بیرسٹر سیف بھارتی وزیر داخلہ کا پاکستان سے سندھ طاس معاہدہ بحال کرنے سے انکار سینیٹ نے قائمہ کمیٹی خزانہ کی بجٹ سفارشات کثرت رائے سے منظور کرلیں مودی سرکار کی ایک اور ناکامی، خودساختہ جنگی کارنامے عالمی سطح پر مسترد اسرائیل کے پاس ایران کی جوہری طاقت مٹانے کی صلاحیت نہیں،ٹرمپ کا انکشافCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: ججز ڈیوٹی روسٹر آئندہ ہفتے
پڑھیں:
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا
جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کر دیا WhatsAppFacebookTwitter 0 2 October, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(آئی پی ایس) جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائی کورٹ کا فیصلہ چیلنج کردیا۔
اسلام آباد ہائی کورٹ کے جج جسٹس طارق محمود جہانگیری نے سندھ ہائیکورٹ کا فیصلہ چیلنج کرتے ہوئے سپریم کورٹ سے استدعا کی ہے کہ سندھ ہائیکورٹ کا 25 ستمبر کا فیصلہ کالعدم قرار دیا جائے۔
درخواست میں مؤقف اختیار کیا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ نے کیس میں فریق بننے کی درخواست خارج کی،متاثرہ فریق کو سنے بغیر یکطرفہ فیصلہ خلاف قانون ہے۔ سندھ ہائیکورٹ نے درخواست قابل سماعت ہونے کا معاملہ بھی نظرانداز کیا۔
درخواست میں سندھ ایجوکیشن کمیشن،کراچی یونیورسٹی ،پیمرا و دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔
جسٹس طارق محمود جہانگیری کی جانب سے دائر درخواست میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائیکورٹ میں درخواستگزار کو فریق نہیں بنایا گیا۔ سندھ ہائیکورٹ کو فیصلہ کرنے سے پہلے درخواستگزار کو فریق بننے اور وکیل کرنے کی مہلت نہیں دی گئی۔ درخواستگزار کی ڈگری کا معاملہ آئینی بینچ میں مقرر نہیں ہو سکتا تھا۔
عدالت سے استدعا میں مزید کہا گیاہ ے کہ درخواستگزار موجودہ جج ہونے کے ساتھ ساتھ مختلف بار کے عہدوں پر بھی فائز رہا ہے۔ درخواستگزار کی ڈگری منسوخی بدنیتی اور غیر قانونی عمل پر مبنی ہے۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرچین ، ای چوانگ جامع کسٹم فری زون غیر ملکی سرمایہ کاری کے لیے پرکشش مقام بن گیا سیلاب پر فوری امداد نہیں مانگیں گے، کوشش ہے اپنے زور بازو پر معاملات ٹھیک کریں: وزیر خزانہ آزاد کشمیر: عوامی ایکشن کمیٹی سے مذاکرات کیلئے حکومتی مذاکراتی ٹیم مظفر آباد پہنچ گئی آزاد کشمیر میں احتجاج کرنے والے مقبوضہ کشمیرکی 3 نسلوں کی جدوجہد پر غورکریں: خواجہ آصف اسرائیل کے حوالے سے کوئی فیصلہ کیا نہ کرنے جا رہے ہیں، قائم مقام صدر سی ڈی اے کا ملٹی پروفیشنلز ہاؤسنگ سوسائٹی کو شوکاز نوٹس، 17 سال بعد بھی ترقیاتی کام مکمل نہ ہونے پر کارروائی کا عندیہ غزہ کی غیر قانونی ناکہ بندی فوری ختم، فلوٹیلا کے تمام کارکن رہا کیے جائیں: پاکستانCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہماری ٹیم