Jasarat News:
2025-09-20@19:06:04 GMT

قال اللہ تعالیٰ و قال رسول اللہ ﷺ

اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

کہا جائے گا، داخل ہو جاؤ جہنم کے دروازوں میں، یہاں اب تمہیں ہمیشہ رہنا ہے، بڑا ہی برا ٹھکانا ہے یہ متکبروں کے لیے۔ اور جو لوگ اپنے رب کی نافرمانی سے پرہیز کرتے تھے انہیں گروہ در گروہ جنت کی طرف لے جایا جائے گا یہاں تک کہ جب وہ وہاں پہنچیں گے، اور اس کے دروازے پہلے ہی کھولے جا چکے ہوں گے، تو اْس کے منتظمین ان سے کہیں گے کہ ’’سلام ہو تم پر، بہت اچھے رہے، داخل ہو جاؤ اس میں ہمیشہ کے لیے‘‘۔ اور وہ کہیں گے ’’شکر ہے اْس خدا کا جس نے ہمارے ساتھ اپنا وعدہ سچ کر دکھایا اور ہم کو زمین کا وارث بنا دیا، اب ہم جنت میں جہاں چاہیں اپنی جگہ بنا سکتے ہیں‘‘ پس بہترین اجر ہے عمل کرنے والوں کے لیے۔ اور تم دیکھو گے کہ فرشتے عرش کے گرد حلقہ بنائے ہوئے اپنے رب کی حمد اور تسبیح کر رہے ہوں گے، اور لوگوں کے درمیان ٹھیک ٹھیک حق کے ساتھ فیصلہ چکا دیا جائے گا، اور پکار دیا جائے گا کہ حمد ہے اللہ ربّ العالمین کے لیے۔ (سورۃ الزمر72تا75)

سیدنا صفوان بن محرزؓ سے روایت ہے کہ: میں عبداللہ بن عمرؓ کے ہاتھ میں ہاتھ دیے جا رہا تھا۔ کہ ایک شخص سامنے آیا اور پوچھا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے آپؐ نے (قیامت میں اللہ اور بندے کے درمیان ہونے والی) سرگوشی کے بارے میں کیا سنا ہے؟ عبداللہ بن عمرؓ نے کہا کہ میں نے رسول اللہؐ سے سنا۔ آپؐ فرماتے تھے کہ اللہ تعالیٰ مومن کو اپنے نزدیک بلا لے گا اور اس پر اپنا پردہ ڈال دے گا اور اسے چھپا لے گا۔ اللہ تعالیٰ اس سے فرمائے گا کیا تجھ کو فلاں گناہ یاد ہے؟ کیا فلاں گناہ تجھ کو یاد ہے؟ وہ مومن کہے گا ہاں، اے میرے پروردگار۔ آخر جب وہ اپنے گناہوں کا اقرار کر لے گا اور اسے یقین آ جائے گا کہ اب وہ ہلاک ہوا تو اللہ تعالیٰ فرمائے گا کہ میں نے دنیا میں تیرے گناہوں پر پردہ ڈالا۔ اور آج بھی میں تیری مغفرت کرتا ہوں، چنانچہ اسے اس کی نیکیوں کی کتاب دے دی جائے گی، لیکن کافر اور منافق کے متعلق ان پر گواہ کہیں گے کہ یہی وہ لوگ ہیں جنہوں نے اپنے پروردگار پر جھوٹ باندھا تھا۔ خبردار ہو جاؤ! ظالموں پر اللہ کی پھٹکار ہو گی۔ (بخاری)

 

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: اللہ تعالی ا جائے گا کے لیے اور اس

پڑھیں:

قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل

data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

250918-08-15
اسلام آباد(صباح نیوز) قائم مقام صدرِ پاکستان، سید یوسف رضا گیلانی نے ملک میں حالیہ بارشوں اور جنوبی پنجاب میں آنے والے شدید سیلاب کے باعث متاثرہ عوام کے لیے ہنگامی بنیادوں پر امدادی اقدامات کی اپیل کی ہے۔ انہوں نے مقامی و بین الاقوامی فلاحی اداروں پر زور دیا کہ وہ متاثرین کی فوری بحالی اور بروقت امداد کو یقینی بنائیں تاکہ عوام کو درپیش مشکلات کم کی جا سکیں۔قائم مقام صدر نے کہا کہ سیلابی پانی سے متاثرہ اضلاع میں وبائی امراض پھیلنے کا خدشہ ہے جس کے باعث فوری طبی امداد، ادویات اور ساز و سامان مہیا کرنا ناگزیر ہے۔ انہوں نے یہ بھی نشاندہی کی کہ متاثرہ علاقوں میں کھانے پینے کی اشیا اور دیگر بنیادی ضروریاتِ زندگی کی شدید قلت ہے، جس پر قابو پانے کے لیے قومی اور عالمی تعاون انتہائی اہم ہے۔ایوانِ صدر میں سیاسی ملاقاتوں کا سلسلہ بھی جاری رہا۔ وفاقی وزیر برائے بین الصوبائی ہم اہنگی اور حال ہی میں منتخب ہونے والے سینیٹر رانا ثنا اللہ نے قائم مقام صدر سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال، امن و امان کے حالات اور ایوانِ بالا سے متعلق امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ یہ رانا ثنا اللہ کی بطور سینیٹر صدرِ مملکت سے پہلی باضابطہ ملاقات تھی۔

متعلقہ مضامین

  • افغان طالبان کا بگرام ائربیس امریکا کودینے سے صاف انکار          
  • پاک سعودیہ دفاعی معاہدہ غیر معمولی واقعہ ہے‘ راشد نسیم
  • اتباع نبیؐ مسلمان کی اللہ کے رسولؐ سے تعلق کی بنیاد ہے‘ دردانہ صدیقی
  • چیئرمین گلبرگ ٹاؤن نصرت اللہ کا محمدی کالونی عزیز آباد کا دورہ
  • محبّت رسول کریم ﷺ کا ثمر
  • کلاسیکی غلاموں کی تشویش
  • تعوُّذات: اہمیت و فوائد
  • ٹی 20 ایشیاکپ: افغانستان کا سری لنکا کے خلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ کا فیصلہ
  • قائم مقام صدرکی سیلاب متاثرین کے لیے امدادی اقدامات کی اپیل