جہاد کا اعلان صرف ریاست کرسکتی ہے ، ترجمان پاک فوج
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
کراچی(مانیٹرنگ ڈیسک) پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چودھری نے کہا ہے کہ جہاد کا اعلان صرف ریاست کر سکتی ہے، کسی فرد یا گروہ کو یہ اختیار حاصل نہیں کہ وہ مسلح جدوجہد کرے۔ ڈی جی آئی ایس پی آر سے کراچی میں مختلف مذاہب اور سماجی حلقوں سے تعلق رکھنے والے افراد نے خصوصی ملاقات کی۔ملاقات میں مختلف امور تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہا کہ پاکستان میں تمام مذاہب
کے ماننے والے برابر کے شہری ہیں اور ا±نہیں آئینی طور پر مکمل حقوق حاصل ہیں کیونکہ قومی اتحاد برابری اور ہم آہنگی سے ہی قائم رہتا ہے۔انہوں نے کہا کہ نسلی لسانی نفرت جہالت ہے، تمام پاکستانی برابر ہیں، ہم بطور قوم متحد رہیں گے تو کوئی طاقت ہمیں شکست نہیں دے سکے گی۔فوجی ترجمان نے کہا کہ بھارت پاکستان میں دہشت گردی کی پشت پناہی کررہا ہے جبکہ پاک فوج جدید حکمت عملی کے ساتھ دشمن کو جواب دے رہی ہے۔
ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
پرتگال کا فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنیکا اعلان
اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران پرتگالی وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل کا کہنا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔ اسلام ٹائمز۔ پرتگالی وزارت خارجہ نے جمعہ کو ایک بیان میں کہا کہ پرتگال اتوار کو فلسطینی ریاست کو تسلیم کر لے گا۔ غیر ملکی خبر ایجنسی کے مطابق وزیرِ خارجہ پاؤلو رینگل نے اس سے پہلے برطانیہ کے دورے کے دوران کہا تھا کہ پرتگال فلسطینی ریاست کو تسلیم کرنے کا سوچ رہا ہے اور اب فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے سے متعلق اعلان کر دیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ رواں ماہ ہونے والے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس میں کئی ممالک فلسطین کو ریاست تسلیم کرنے کا باضابطہ اعلان کریں گے، جس میں پرتگال کی جانب سے بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرنے کا باقاعدہ اعلان کیا جائے گا۔
پرتگال نے اب تک یورپی یونین کے بعض دیگر ارکان کی نسبت اس معاملے میں محتاط رویہ اختیار کیا تھا اور یورپی یونین کے اندر مشترکہ موقف اختیار کرنے پر زور دیا تھا۔ یاد رہے کہ پرتگال فلسطین کو تسلیم کرنے والا کوئی پہلا ملک نہیں بلکہ اس سے قبل فرانس، برطانیہ، آسٹریلیا، کینڈا اور دیگر ممالک بھی فلسطین کو ریاست کے طور پر تسلیم کرچکے ہیں۔