اسلام آباد:

اپنے دوسرے سال میں ایس آئی ایف سی کی کاوشوں سے زراعت اور لائیو اسٹاک میں اسٹریٹجک سرمایہ کاری اور پائیدار ترقی کو فروغ دیا گیا۔

بنجر زمین کو قابلِ کاشت بنانے کے عزم کے تحت دو لاکھ ایکڑ سے زائد بنجر زمین کی بحالی عمل میں لائی گئی۔ کاشتکاروں کی رہنمائی کے لیے ”لِمز پاکستان” ویب سائٹ اور سیٹلائٹ سے فصل کی نگرانی کا جدید نظام متعارف کرایا گیا۔

"گرین پاکستان انیشیٹو” کے ذریعے جدید تحقیق، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور لائیو اسٹاک لیب کے ذریعے اسمارٹ اور پائیدار زراعت کا آغاز کردیا گیا ہے۔ 

مقامی اور عالمی سرمایہ کاروں سے اشتراک، وفاقی حکومت کی نگرانی میں "بی ٹو بی” ماڈل سے زراعت میں براہ راست سرمایہ کاری ممکن بنائی جارہی ہے۔

پچاس ہزار کینال کلومیٹر نہروں کی مرمت اور 15,300 میل طویل آبپاشی کے نیٹ ورک کی صفائی سے پانی کی منصفانہ ترسیل ممکن بنائی گئی۔ چھوٹے کسانوں تک براہ راست مالی رسائی ممکن بنانے کیلئے 1880 ارب روپے کے آسان زرعی قرض جاری کیے گئے۔

لائیو اسٹاک اور فشریز میں "جی سی ایل آئی” کے تحت جدید ٹیکنالوجی، آئی وی ایف، جینیاتی بہتری اور آبی زراعت کے منصوبے شروع کیے گئے جس میں چار سو ارب روپے کا زرعی ترقیاتی پیکج، کسان کارڈ، گرین ٹریکٹر، سولر پروجیکٹس اور 5 ارب کی جدید مشینری اسکیم شامل ہیں۔

اسمارٹ ایگری فارمز، گرین مالز اور ماڈل فارمز کا باقاعدہ افتتاح، ڈیجیٹل مانیٹرنگ اور پریسیژن فارمنگ متعارف کرائی گئی۔ گوادر پورٹ کی اپ گریڈیشن، 250 ای روزگار مراکز، اور بلیو اکانومی سے 10 بلین ڈالر سالانہ آمدن کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

 ایس آئی ایف سی کی موثر حکمت عملی سے پاکستان زرعی، لائیوسٹاک اور بلیو اکانومی میں جدید، خود کفیل اور برآمدات پر مبنی معیشت کی جانب گامزن ہورہا ہے۔

Tagsپاکستان.

ذریعہ: Al Qamar Online

کلیدی لفظ: پاکستان

پڑھیں:

کراچی: سرجانی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص جاں بحق 

کراچی:

سرجانی ٹاؤن کے علاقے خیر محمد گوٹھ میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گرنے سے ایک شخص ڈوب کر جاں بحق ہوگیا۔

 متوفی کی لاش چھیپا کے رضا کاروں نے رات گئے ضابطے کی کارروائی کے لیے عباسی شہید اسپتال پہنچائی جہاں اس کی شناخت 30 سالہ اویس کے نام سے کی گئی۔

متعلقہ مضامین

  • ٹنڈوجام،زرعی تحقیقاتی ادارے کے ملازمین اپنے مطالبات کی منظوری کے لیے مظاہرہ کر رہے ہیں
  • حکومت پاکستان پی اے آر سی کو ایک جدید اور فعال ادارے میں تبدیل کرنے کے لیے پرعزم ہے، رانا تنویرحسین
  • سیلاب متاثرین اللہ کے مہمان ہیں ،کسانوں کو 20 ہزار روپے فی ایکڑ امداد ملے گی: مریم نواز
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات، ٹورازم اور قابل تجدید توانائی شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آ سکتی ہے: شہباز شریف
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرون ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم
  • زراعت، آئی ٹی، معدنیات سمیت دیگر شعبوں میں بیرونی ممالک سے سرمایہ کاری آسکتی ہے، وزیراعظم
  • سیلاب: اوچ شریف، احمد پور شرقیہ میں تباہی، 6 لاکھ ایکڑ چاول کی فصل متاثر
  • کراچی: سرجانی میں گھر کے زیر زمین پانی کے ٹینک میں گر کر ایک شخص جاں بحق 
  • تباہ کن سیلاب، معاشی ترقی کی شرح میں نمایاں کمی کی پیشگوئی
  • نیول چیف نے کراچی میں ڈینٹل کالج اور اسپتال کی نئی عمارت کا افتتاح کردیا