ایران پر امریکی و اسرائیلی جارحیت کیخلاف کل بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال کا اعلان
اشاعت کی تاریخ: 22nd, June 2025 GMT
انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کیخلاف کل پورے بلتستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔ میں بلتستان بھر کے تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ کل امریکہ اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کیخلاف ہڑتال میں حصہ لیں اور ایک بجے جامع مسجد جمع ہو جائیں جہاں سے یادگار شہداء تک ریلی نکالی جائے گی۔ متعلقہ فائیلیںاسلام ٹائمز۔ ایران پر امریکی جارحیت کے خلاف کل بروز پیر کو بلتستان بھر میں شٹر ڈاؤن ہڑتال اور مظاہروں کا اعلان کر دیا گیا۔ نماز ظہرین کے بعد جامع مسجد سکردو سے ریلی نکالی جائے گی جو یادگار چوک پہنچ کر جلسے میں بدل جائے گی۔ شٹر ڈاؤن ہڑتال کی کال انجمن امامیہ بلتستان کی درخواست پر انجمن تاجران نے دی۔ انجمن تاجران کے صدر غلام حسین اطہر نے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ ایران کیخلاف امریکہ اور اسرائیل کی جارحیت کیخلاف کل پورے بلتستان میں شٹر ڈاؤن اور پہیہ جام ہڑتال ہو گی۔ میں بلتستان بھر کے تاجروں سے اپیل کرتا ہوں کہ کل امریکہ اور اسرائیل کے ظالمانہ اقدام کیخلاف ہڑتال میں حصہ لیں اور ایک بجے جامع مسجد جمع ہو جائیں جہاں سے یادگار شہداء تک ریلی نکالی جائے گی۔
.
ذریعہ
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امریکہ اور اسرائیل میں شٹر ڈاؤن بلتستان بھر جائے گی
پڑھیں:
انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا جواب شدید اور وسیع ہوگا، ایران
ایران کی حکومت کے اعلیٰ عہدیدار محسن رضاعی نے خبردار کیا ہے کہ ایرانی انفرااسٹرکچر پر امریکی حملوں کا ردعمل شدید اور وسیع ہوگا۔
ایرانی خبرایجنسی کی رپورٹ کے مطابق محسن رضائی نے سوشل میڈیا پر جاری بیان میں کہا کہ اگر امریکہ نے ایران کے انفرا اسٹرکچر پر مزید حملے کیے تو ایران کا جوابی اقدام شدید اور بتدریج وسیع ہوگا۔
انہوں نے کہا کہ شلمچہ میں زائرین پر حملہ اور انفرا اسٹرکچر پر حملوں کی امریکی دھمکیاں مایوسی اور بے بسی کے سوا کچھ نہیں ہیں۔