مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن کیلئے مکالمہ ضروری ہے: صدر آصف زرداری
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
آصف زرداری—فائل فوٹو
صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمے کو ضروری قرار دیا ہے۔
ایوانِ صدر اسلام آباد سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے مشرق وسطیٰ کی کشیدہ صورتِ حال پر تشویش کا اظہار کیا۔
مصنفہ اور کالم نگار فاطمہ بھٹو نے کہا ہے کہ ایران پر حملے میں امریکی صدر ڈونلڈٹرمپ نے نسل کش اسرائیل کا ساتھ دیا۔
انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی صورتِ حال بے قابو ہو سکتی ہے، لاکھوں معصوم جانوں کو خطرہ ہے، تمام فریقین زیادہ سے زیادہ تحمل کا مظاہرہ کریں۔
صدرِ مملکت نے فریقین پر مکالمے اور سفارت کاری کا راستہ اپنانے کی ضرورت پر زور دیا اور کہا کہ مشرقِ وسطیٰ میں دیرپا امن اور استحکام کے لیے مکالمہ ضروری ہے۔
اُن کا کہنا ہے کہ عالمی برادری بحران کے خاتمے کے لیے اپنا کردار ادا کرے، خطے کے استحکام اور عوام کی بھلائی کے لیے عالمی کوششیں ناگزیر ہیں۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: کے لیے
پڑھیں:
پاک سعودیہ عرب دفاعی معاہدہ امت مسلمہ کیلیے ضروری تھا، افضل چانڈیو
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
250922-2-6
ٹنڈوجام(نمائندہ جسارت) جمعیت اہلحدیث سندھ کے رہنما مفتی شیخ الحدیث افضل محمدی چانڈیو نے کہا ہے کہ سعودی عرب اور پاکستان میں دفاعی معاہدہ اُمت مسلمہ کی ضرورت تھا اس معاہدے سے گریٹر اسرائیل کا خواب دیکھنے والوں کے سارے منصوبے خاک میں مل گئے فلسطین کے تحفظ کی ذمے داری پوری اُمت مسلمہ کے حکمرانوں پر عائد ہو تی ہے یہ بات انھوں نے جمعیت اہلحدیث ٹنڈوجام کے سیرت بنوی ﷺ کی روشی میں قیادت کے اُصول پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہی انھوں نے پوری اُمت مسلمہ ایک جسم کی مانند ہے اور اس کے تحفظ کی ذمے داری بھی تمام مسلمانوں اور مسلم حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے انھوں نے کہا قطر پر اسرائیل کے حملے نے ثابت کردیا مسلمانوں کو اپنا تحفظ کرنا ہو گا انھوں نے کہا پاکستان اور سعودی عرب میں دفاعی معاہدہ اُمت مسلمہ کی ضرورت تھا اس معاہدے سے غیر مسلم طاقتوں اور گریٹر اسرائیل کے خواب دیکھنے والوں میں صف ماتم بچھی ہوئی ہے اور ان کے سارے خواب خاک میں مل چکے ہیں انھوں نے فلسطین کے مسلے کا حل اس میں ہی چھپا ہوا ہے کہ تمام مسلمان متحد ہو کر اپنے دفاع کے متعلق سوچیں اور فلسطین کے تحفظ کی ذمے داری تمام اسلامی حکمرانوں پر عائد ہو تی اور یہ ہی سیرت بنوی ﷺ کا پیغام ہے کہ جن لوگوں کو مسلمانوں کا حکمران بنایا گیا ان سے پوری اُمت کے متعلق پو چھا جائے گا کہ انھوں نے اس کی جان ومال کے تحفظ کا حق ادا کیا یا نہیں انھوں نے کہا ہمیں اس وقت آپس میں متحد ہو کر رہنا چاہیے تاکہ دشمن کو سب مل کر منہ توڑ جواب دے سیکیں جلسے سے قاری عبدالحسیب قاسمی سلیم یزدانی اور قاری محمد رفیق جالپوری نے بھی خطاب کیا۔