آبنائے ہرمز کی بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

واشنگٹن: امریکی حملے کے جواب میں ایران کی جانب سے آبنائے ہرمز کی متوقع بندش روکنے کے لیے امریکا نے چین سے مدد مانگ لی ہے۔
تفصیلات کے مطابق امریکی وزیر خارجہ مارکو روبیو نے امریکی ٹی وی کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ آبنائے ہرمز تیل کی ترسیل کا اہم تجارتی راستہ ہے، اسے بند کرنا معاشی خود کشی کے مترادف ہوگا۔

مارکو روبیو نے کہا دنیا کی ایک چوتھائی تیل و گیس ترسیل آبنائے ہرمز کے ذریعے ہوتی ہے، چین ایران کو آبنائے ہرمز بند کرنے سے روکنے میں مدد کرے، ایران آبنائے ہرمز بند کرتا ہے تو یہ بھیانک غلطی ہوگی۔

امریکی وزیر خارجہ کا کہنا تھا کہ آبنائے ہرمز بند کرنے سے عالمی معیشت پر گہرے اثرات مرتب ہوں گے، بڑے درآمد کنندگان چین، بھارت اور جاپان کو سخت نقصان ہوگا۔

ایران اسرائیل کشیدگی سے متعلق تمام خبریں
واضح رہے کہ گزشتہ روز روئٹرز نے ایرانی میڈیا کے حوالے سے کہا ہے کہ امریکا کی جانب سے ایٹمی تنصیبات پر حملے کے ردعمل میں پارلیمان نے آبنائے ہرمز کو بند کرنے کی منظوری دے دی ہے، آبنائے بند کرنے کی حتمی منظوری ایرانی سپریم نیشنل سیکیورٹی کونسل دے گی۔
خیال رہے کہ آبنائے ہرمز خلیج عمان اور خلیج فارس کے درمیان واقع ایک اہم سمندری گزر گاہ ہے، جس کے شمالی ساحلوں پر ایران اور جنوبی ساحلوں پر متحدہ عرب امارات اور عمان واقع ہیں، یہ گزر گاہ کم از کم 21 میل چوڑی ہے۔
مشرق وسطیٰ میں اسرائیل ایران جنگ میں شدت آنے کے بعد زمینی صورت حال تبدیل ہو رہی ہے جس کے باعث خام تیل کی قیمتوں میں بھی رد و بدل دیکھنے میں آ رہا ہے، جنوری کے بعد خام تیل کی قیمت بلند ترین سطح پر پہنچ چکی ہے۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرامریکا کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، 24 اسرائیلی ہلاک امریکا کے جوہری تنصیبات کو نشانہ بنانے کے بعد ایران کا اسرائیل پر شدید حملہ، 24 اسرائیلی ہلاک ہماری جنگ ایران سے نہیں، اسکے جوہری پروگرام سے ہے، نائب امریکی صدر ایران نے موساد کیلئے جاسوسی کے الزام میں ایک اور شخص کو سزائے موت دیدی آبنائے ہرمز بند کرنا ایران کی ایک اور بھیانک غلطی ہوگی، مارکو روبیو حملہ کرنیوالے امریکی طیارے کہاں ہیں ، پتہ لگا لیا ، پاسداران انقلاب امریکا نے ایران کو جوہری تنصیبات پر حملے کی پیشگی اطلاع دی تھی، ایرانی میڈیا کا دعوی TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: امریکا نے کے لیے

پڑھیں:

امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو

واشنگٹن (ویب ڈیسک) امریکا کا سیاحتی و کاروباری ویزوں کے لیے 15ہزار ڈالر تک بانڈ کی شرط عائد کرنے کا فیصلہ۔
تفصیلات کے مطابق اس اقدام کا مقصد اُن غیرملکیوں کے خلاف کارروائی کرنا ہے جو امریکی ویزا ختم ہونے کے باوجود غیر قانونی قیام کرتے ہیں۔

امریکی ویزا بانڈ کا منصوبہ دو ہفتے میں نافذ العمل ہوگا۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق امریکی حکومت ایک نیا پائلٹ پروگرام شروع کرنے جارہی ہے جس کے تحت کچھ ممالک کے سیاحتی اور کاروباری ویزہ درخواست گزاروں سے 15 ہزار ڈالر تک کی ضمانتی رقم (بانڈ) وصول کی جائے گی۔

واضح رہے کہ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق سیاحتی اور کاروباری ویزوں پر نئی پالیسی کا آغاز 20اگست سے ہوگا، مذکورہ پائلٹ پروگرام ویزا مدت سے زیادہ قیام کرنے والوں کی حوصلہ شکنی کیلئے ہے۔

رپورٹ کے مطابق بی ون اور بی ٹو ویزا کیلئے مخصوص ممالک سے امریکا آئے ہوئے افراد کو بانڈ دینا ہوگا، جن ممالک میں ویزا اوور اسٹے کی شرح زیادہ ہے ان پر یہ پابندی لاگو ہوگی۔ امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق اس منصوبے کے تحت ایک سال میں 2 کروڑ ڈالرآمدنی متوقع ہے۔

خبر ایجنسی نے اپنی رپورٹ میں بتایا ہے کہ سال 2020میں بھی ٹرمپ حکومت نے افریقی ممالک پر مبنی ایسا ہی منصوبہ متعارف کرایا تھا اور 2023میں 5 لاکھ افراد پر امریکا میں ویزا سے زیادہ قیام کا شبہ ظاہر کیا گیا تھا۔

یاد رہے کہ اس سے قبل جولائی 2025 میں امریکی کانگریس نے ایک قانون منظور کیا ہے جس کے تحت ہر نان امیگرنٹ ویزہ رکھنے والے کو 250 ڈالر ویزا انٹیگریٹی فیس ادا کرنا ہوگی۔ مذکورہ فیس یکم اکتوبر 2025 سے نافذ العمل ہوگی اور اگر مسافر ویزہ قوانین کی پابندی کرے تو یہ فیس واپس بھی کی جاسکتی ہے۔

Post Views: 2

متعلقہ مضامین

  • ایران امریکہ-پاکستان کی شراکت داری کے بارے میں کتنا فکرمند ہے؟
  • امریکا بھارت کشیدگی: نریندر مودی کا 7 برس بعد چین کا دورہ کرنے کا فیصلہ
  • اضافی امریکی ٹیرف کے نفاذپر بھارت کا ردعمل سامنے آگیا
  • ایپل کا امریکا میں 100 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کا اعلان
  • امریکا جانے کے خواہش مندوں کیلئے پالیسی سخت کر دی گئی
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • ملتان، شیعہ علماء کونسل کے زیراہتمام زائرین کے زمینی راستوں کی بندش کے خلاف احتجاج
  • امریکی ویزا ہولڈرز کے لیے نئی شرط لاگو
  • امریکی ایٹمی آبدوزوں کی تعیناتی پر روس کی وارننگ: 'جوہری بیانات میں احتیاط کریں‘
  • امریکا، بھارت اور ٹیرف کی جنگ