ایران پر امریکی حملہ، جماعت اسلامی آج ملک گیر یوم احتجاج منائے گی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پورے ملک میں امریکہ مردہ باد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ اگر امریکہ نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنیوالے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائیگا۔ اسلام ٹائمز۔ جماعت اسلامی پاکستان نے ایران پر امریکی حملے کیخلاف آج ملک گیر یوم احتجاج منانے کا اعلان کیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے ایران پر امریکا کے حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اسرائیل کی پشت پناہی کے بعد اب واشنگٹن کھل کر سامنے آگیا ہے۔ امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ امریکی جارحیت دنیا کا امن تباہ کرنے کے مترادف ہے، امریکہ اور اسرائیل کی کارروائیوں کیخلاف مسلم اُمہ کومتحد ہونا ہوگا۔
دریں اثناء امریکہ کی طرف سے ایران پر ہونیوالی جارحیت اور بمباری کیخلاف جماعت اسلامی ملک بھر میں آج (پیر کو) یوم احتجاج منائے گی۔ امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے تمام ذمہ داران کو ہدایات جاری کر دی ہیں کہ پورے ملک میں امریکہ مردہ باد نعرے کے تحت احتجاج کیا جائے۔ اگر امریکہ نے یہ جنگ فوری طورپر بند نہ کی تو آنیوالے دنوں میں ملک گیر احتجاجی تحریک کو مزید منظم کیا جائیگا۔
ذریعہ: Islam Times
کلیدی لفظ: امیر جماعت اسلامی ایران پر ملک گیر
پڑھیں:
امیر جماعت اسلامی سندھ کاشف سعید شیخ اجتماع عام کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع قنبر شہداد کوٹ کے ذمے داران کے ا جلاس سے خطاب کررہے ہیں
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
251104-08-38