میلبرن اسٹارز نے حارث کو ٹیم میں رکھنے کی وجہ بتادی
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم میلبرن اسٹارز کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا ہےکہ حارث رؤف میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں اس لیے جانے نہیں دیا گیا۔
میلبرن میں گفتگو کرتے ہو ئے میلبرن اسٹار کے جنرل منیجر میکس ایبٹ نے کہا کہ حارث رؤف سے دیگر بولرز کو سیکھنے کا موقع بھی ملتا ہے، کھلاڑی انہیں بہت پسند کرتے ہیں، اس لیے ہم نے حارث کو جانے نہیں دیا اور انہیں کہیں جانے بھی نہیں دیں گے۔
میکس ایبٹ نے کہا کہ ڈرافٹ میں بھی ایڈیلیڈ اسٹرائیکرز کی پک اسی لیے واپس کروائی کیونکہ حارث رؤف اس وقت کیرئیر کی بیسٹ فارم میں ہیں، وہ میلبرن اسٹارز کے فین فیورٹ کھلاڑی ہیں ، بگ بیش لیگ میں حارث اور بابراعظم کا ایم سی جی میں مقابلہ دیکھنے کے لیے پرجوش ہیں، یقیناً حارث رؤف کے پاس بابرکی چند کمزوریاں ہوں گی اس لیے ہم بہت پُر جوش ہیں کہ فاسٹ بولرایک بار پھر میلبرن اسٹارز کا حصہ ہیں۔
میکس ایبٹ کا کہنا تھا کہ یہاں پاکستان کی کمیونٹی بہت زیادہ ہے، اچھا ہے کہ ان کے پسندیدہ کھلاڑی اس مرتبہ بی بی ایل کھیل رہے ہیں یہ بی بی ایل کے لیے بہت اچھا ہے کہ پاکستان کے ٹاپ کرکٹرز کھیل رہے ہیں اس کے علاوہ اس وقت پاکستان اور آسٹریلیا کرکٹ بورڈز میں بڑے مضبوط روابط ہیں جو کہ اچھی چیز ہے ۔
انہوں نے مزید کہا کہ میلبرن اسٹارز اپنے گزشتہ برس کے مومنٹم کو برقرار رکھنے کی کوشش کرے گی۔
Post Views: 2.ذریعہ: Daily Mumtaz
کلیدی لفظ: میلبرن اسٹارز میکس ایبٹ
پڑھیں:
’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ‘‘ وزیر دفاع خواجہ آصف
ویب ڈیسک: وزیر دفاع خواجہ آصف نے ایشیا کپ ٹی ٹوئنٹی کے سپر فور مرحلے میں بھارت کے خلاف میچ میں حارث رؤف کے بھارتی شائقین کو 0-6 کا نشان دکھانے پر ردعمل سامنے آگیا۔
فاسٹ بولر حارث روف کے اس ردعمل پر وزیر دفاع خواجہ آصف نے سوشل میڈیا پر لکھا کہ ’’حارث رؤف ٹھیک ٹکریا، کم چک کے رکھ۔‘‘
انہوں نے کہا کہ کرکٹ میچ تو ہوتے رہتے ہیں لیکن چھ صفر کی ہزیمت انڈیا قیامت تک نہیں بھولے گا اور دنیا بھی یاد رکھے گی۔
فخر آؤٹ نہیں تھا لیکن۔۔۔ گرین شرٹس کیپٹن نے میدان کے باہر اعلیٰ کرکٹ دکھا دی
واضح رہے کہ پاک بھارت میچ کے دوران باؤنڈری لائن پر کھڑے پاکستانی بولر حارث روف کو بھارتی تماشائیوں نے ہوٹ کیا۔
اس ہوٹ کے جواب میں حارث روف نے ہاتھ کے اشارے میں بھارتی رافیل جنگی جہاز گرائے جانے کی نقل اتاری۔
گراؤنڈ میں موجود پاکستانی تماشائیوں نے بھی اس موقعے پر رافیل رافیل کے نعرے لگائے۔