data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">

 مشرقِ وسطیٰ میں کشیدگی شدت اختیار کرگئی ہے، اسرائیلی فوج نے ایران کے مشرقی، مغربی اور وسطی حصوں میں قائم کم از کم چھ ہوائی اڈوں کو نشانہ بنانے کا دعویٰ کیا ہے۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فوج نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری بیان میں دعویٰ کیا ہے کہ ان حملوں کے دوران ایران کے مختلف فوجی اڈوں پر ریموٹ کنٹرول طیاروں (ڈرونز) کے ذریعے کارروائیاں کی گئیں، جن میں مجموعی طور پر ایران کے 15 سے زائد جنگی طیارے اور ہیلی کاپٹر تباہ کیے گئے۔

غیر ملکی میڈیا کے مطابق ایرانی افواج نے صوبہ لورستان میں ایک جدید اسرائیلی ڈرون کو مار گرانے کی تصدیق کی ہے جبکہ یزد میں ہونے والے حملوں میں پاسداران انقلاب کے دس اہلکار شہید ہو گئے ہیں۔

عالمی میڈیا کے مطابق اسرائیلی فضائیہ نے ایرانی ایئر بیسز کے رن ویز، زیرِ زمین بنکرز، ایک ایندھن بردار طیارے کے علاوہ ایرانی حکومت کے زیرِ استعمال ایف-14، ایف-5 اور اے ایچ ون جنگی طیاروں کو بھی نقصان پہنچایا۔

اسرائیلی فوجی حکام کے مطابق ان حملوں کا مقصد ایران کی فضائی طاقت کو مفلوج کرنا اور اس کی ایئر فورس کی آپریشنل صلاحیت کو محدود کرنا تھا۔

ادھر ایران کی نیم سرکاری خبر رساں ایجنسی تسنیم نے رپورٹ کیا ہے کہ صوبہ یزد میں ہونے والے اسرائیلی حملے میں پاسداران انقلاب کے کم از کم 10 اہلکار جامِ شہادت نوش کر گئے، جبکہ کئی دیگر زخمی بھی ہوئے۔ زخمیوں کی صحیح تعداد تاحال ظاہر نہیں کی گئی۔

رپورٹ کے مطابق ایران کی دفاعی فورسز نے صوبہ لورستان میں اسرائیل کا ایک جدید ڈرون مار گرایا ہے، جسے بظاہر حساس تنصیبات کی جاسوسی کے لیے استعمال کیا جا رہا تھا۔

اسرائیلی فوج کے مطابق 13 جون سے شروع ہونے والے فضائی حملوں میں اب تک ایران کے دو درجن سے زائد فوجی کمانڈرز اور ایٹمی سائنسدانوں کو نشانہ بنایا جا چکا ہے، جو اسرائیل کی حالیہ فوجی حکمت عملی کا اہم جزو ہے۔

.

ذریعہ: Jasarat News

کلیدی لفظ: ایران کے کے مطابق

پڑھیں:

نیتن یاہو کا فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ

اسرائیلی وزیراعظم بنیامن نیتن یاہو نے غزہ میں فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور مکمل غزہ پٹی پر قبضے کا ارادہ ظاہر کیا ہے۔ 

اسرائیلی میڈیا کے مطابق نیتن یاہو ان علاقوں میں بھی فوجی کارروائی کا منصوبہ بنا رہے ہیں جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔

اسرائیل کے معروف چینل 12 کے مطابق نیتن یاہو کی زیر قیادت حکومت غزہ کے تمام علاقوں پر دوبارہ کنٹرول حاصل کرنے پر غور کر رہی ہے۔ اس حوالے سے حتمی فیصلہ منگل کو کابینہ کے اجلاس میں متوقع ہے۔

29 جولائی کو اسرائیلی اخبار "ہاریٹز" نے رپورٹ کیا تھا کہ نیتن یاہو نے امریکی حمایت یافتہ منصوبہ کابینہ کو پیش کیا، جس کے تحت غزہ کے مخصوص حصوں پر دوبارہ قبضہ کیا جائے گا۔

غزہ میں اسرائیلی جارحیت کا سلسلہ جاری ہے۔ فلسطینی وزارت صحت کے مطابق 7 اکتوبر 2023 سے اب تک 60,839 فلسطینی شہید اور 149,588 زخمی ہو چکے ہیں۔ 

ترک میڈیا کا کہنا ہے کہ غزہ میں ہر لمحہ ایک اور بچہ موت کا شکار ہو رہا ہے۔ شہید ہونے والے بچوں کی تعداد 18,592 ہو گئی ہے، جو کہ کل ہلاکتوں کا 31 فیصد بنتی ہے۔
 

متعلقہ مضامین

  • معروف فٹبالر سلیمان العبید اسرائیلی حملے میں شہید 
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے جاری، فٹبالر سمیت مزید 150 فلسطینی شہید
  • امریکہ، فوجی بیس میں مسلح شخص کی فائرنگ، متعدد ہلاکتوں کی اطلاع
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • اسرائیلی حملے میں غزہ میں 68 فلسطینی شہید، خان یونس میں امداد کے منتظر افراد کو نشانہ بنایا گیا
  • سیکیورٹی فورسز کی گاڑی پر حملہ، 3 اہلکار شہید
  • غزہ کے مقبوضہ فلسطین سے الحاق کے خطرناک نتائج برآمد ہوں گے، مصر کی وارننگ
  • اسرائیل کے غزہ پر وحشیانہ حملے، امداد کے منتظر 36 افراد سمیت مزید 74 فلسطینی شہید
  • نیتن یاہو کا فوجی آپریشن کو مزید وسعت دینے اور غزہ پٹی پر مکمل قبضے کا منصوبہ
  • نیتن یاہو کا غزہ میں فوجی آپریشن کو وسعت دینے کا ارادہ