City 42:
2025-09-22@06:05:04 GMT

 باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ،دولہا جاں بحق،10 افراد زخمی 

اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT

ویب ڈیسک :جامشورو کے قریب باراتیوں کی گاڑی کو حادثہ پیش آیا ہے جس کے نتیجے میں دولہا جاں بحق جبکہ افراد 10 زخمی  ہوگئے۔ 

 ریسکیو حکام کے مطابق موٹر وے پر لونی کوٹ کے قریب ٹرالر اور کوسٹر میں تصادم کے نتیجے میں 10 باراتی زخمی ہوگئے،لاش اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔

 پولیس کے مطابق  بارات حب سے نوشہروفیروز جارہی تھی،حادثہ تیز رفتاری کے باعث پیش آیا۔

وزیر اعظم کا قومی سلامتی کمیٹی کا اہم اجلاس طلب

.

ذریعہ: City 42

پڑھیں:

کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ، دو ملزمان ہلاک

کراچی:

اسپیشل انویسٹی گیشن یونٹ (ایس آئی یو) اور بھتہ خور گروہ کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں دو بھتہ خور ہلاک ہوگئے۔

ترجمان ایس آئی یو کے مطابق واقعہ کراچی کے علاقے الآصف اسکوائر کے قریب پیش آیا جہاں پولیس پر بھتہ خوروں نے فائرنگ کی۔

ترجمان نے بتایا کہ پولیس کی جوابی کارروائی میں ایک ملزم موقع پر ہلاک جبکہ دوسرا شدید زخمی حالت میں گرفتار ہوا، تاہم زخمی ملزم بھی بعد ازاں دم توڑ گیا۔ ریسکیو حکام نے بھی دونوں ملزمان کی ہلاکت کی تصدیق کر دی ہے۔

ایس آئی یو ترجمان کے مطابق جائے وقوعہ سے دو پستول، ایک موٹر سائیکل اور موبائل فون برآمد ہوئے ہیں، جبکہ گرفتار شدہ اور ہلاک ملزمان کی شناخت اور ان کے مجرمانہ ریکارڈ کی جانچ پڑتال جاری ہے۔ ابتدائی تحقیقات کے مطابق دونوں کا تعلق بھتہ خور صمد کاٹیا واڑی گروپ سے تھا۔

پولیس نے مزید کارروائی کے لیے اضافی نفری طلب کر لی ہے جبکہ علاقے کو گھیرے میں لے کر سرچ آپریشن بھی شروع کر دیا گیا ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • جنوبی لبنان میں اسرائیلی ڈرون حملہ، 3 بچوں سمیت 5 افراد شہید
  • پاکستان تمام اہداف پورے کرنے کے قریب، آئی ایم ایف کا وفد 25 ستمبر کو دورہ کرے گا
  • کراچی: الآصف اسکوائر کے قریب پولیس اور بھتہ خوروں کے درمیان فائرنگ، دو ملزمان ہلاک
  • کراچی: گرومندر کے قریب ریسکیو 1122 کی ایمبولینس میں آگ بھڑک اٹھی
  • پاکستان میں ووٹرز کی تعداد 13 کروڑ 50 لاکھ کے قریب پہنچ گئی
  • کراچی میں فائرنگ کے واقعات میں 2 افراد جاں بحق
  • کراچی: نیشنل ہائی وے ملیر کورٹ کے قریب ٹرک نے موٹر سائیکل سوار 2 نوجوان کو روند ڈالا
  • فرانس میں بجٹ کٹوتیوں کے خلاف لاکھوں افراد کا احتجاج، پولیس شیلنگ سے سیکڑوں زخمی
  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر حادثے کا شکار، چار اہلکار سوار
  • واشنگٹن میں امریکی فوجی ہیلی کاپٹر گر کر تباہ، چار افراد سوار تھے