ایران نے اسرائیل کی جانب سے جاری حملوں کے جواب میں شدید میزائل کارروائی کی ہے، جس کے نتیجے میں جنوبی اسرائیل کے ایک اہم پاور پلانٹ کو نشانہ بنایا گیا ہے۔ 

اس حملے کے باعث کئی اسرائیلی علاقوں میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی ہے، اور عوام نے سائرن بجنے پر طویل وقت پناہ گاہوں میں گزارا۔

الجزیرہ اور اسرائیلی میڈیا کے مطابق، اسرائیل الیکٹرک کارپوریشن نے تصدیق کی ہے کہ ایک میزائل اسٹریٹجک انفرااسٹرکچر کے قریب گرا، جس سے پاور سپلائی میں خلل پیدا ہوا۔ نہاریا، حیلا، میعیلیا اور دیگر شہروں میں سائرن بجنے کے بعد خوف و ہراس پھیل گیا۔

رائٹرز کے مطابق، مقبوضہ بیت المقدس کے آسمان میں میزائلوں کو پرواز کرتے دیکھا گیا، جس کے بعد دھماکوں کی آوازیں سنی گئیں۔ اب تک کم از کم چار مختلف مقامات پر میزائل گرنے کی تصدیق کی گئی ہے، جن میں اشدود اور مغربی بیت المقدس شامل ہیں۔

اسرائیلی فوجی سنسر شپ کے باعث متاثرہ علاقوں یا تنصیبات کی نوعیت کے بارے میں تفصیل فراہم نہیں کی جا رہی، اور متعلقہ ویڈیوز یا معلومات شیئر کرنا سختی سے ممنوع ہے۔

واضح رہے کہ 13 جون کو اسرائیل کے حملے کے بعد ایران اب تک تقریباً 450 بیلسٹک میزائل اسرائیل پر داغ چکا ہے۔

 

.

ذریعہ: Express News

پڑھیں:

امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کی خاموش حمایت 

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر اسرائیلی قبضے سے متعلق اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس معاملے پر فیصلہ اسرائیل خود کرے گا، امریکہ صرف انسانی امداد پر توجہ مرکوز رکھے گا۔

صحافی کے سوال پر کہ کیا امریکہ اسرائیل کے غزہ پر مکمل قبضے کے منصوبے کی حمایت کرتا ہے؟ ٹرمپ نے کہا کہ ان کی حکومت کی ترجیح غزہ کے محصور فلسطینیوں تک زیادہ سے زیادہ خوراک پہنچانا ہے۔ 

انہوں نے کہا، "باقی فیصلے اسرائیل خود کرے گا، ہم صرف انسانی بنیادوں پر کام کر رہے ہیں۔"

صدر ٹرمپ نے مزید کہا کہ اسرائیل خوراک کی تقسیم میں مدد کرے گا، جب کہ عرب ممالک مالی تعاون فراہم کریں گے تاکہ غزہ کے عوام کو ریلیف دیا جا سکے۔

دوسری جانب اسرائیلی میڈیا رپورٹس کے مطابق، وزیر اعظم نیتن یاہو نے سینیئر سکیورٹی حکام کے ساتھ ملاقات میں غزہ پر مکمل فوجی کنٹرول کی حمایت کی ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، نیتن یاہو غزہ میں فوجی کارروائیاں بڑھانے پر غور کر رہے ہیں، خاص طور پر ان علاقوں میں جہاں یرغمالیوں کی موجودگی کا شبہ ہے۔

 

متعلقہ مضامین

  • ایران کی جوہری صلاحیت ختم کردی، مشرق وسطیٰ کے تمام ممالک اسرائیل کو تسلیم کرلیں؛ ٹرمپ
  • پاکستان کی حالیہ بارشوں کو گلوبل وارمنگ نے تباہ کن بنایا. تحقیق
  • یرغمالیوں کی رہائی اور حماس کی مکمل تباہی دو متضاد آپشنز ہیں، اسرائیلی تجزیہ کار
  • ایران؛ اسرائیل کو شہید جوہری سائنسدان کی ’لوکیشن‘ فراہم کرنے والے کو پھانسی دیدی گئی
  • ایران نے اسرائیل کے لیے جاسوسی کے الزام میں نیوکلئیر سائنسدان سمیت دو افراد کو پھانسی دے دی
  • امریکی صدر ٹرمپ کی غزہ پر مکمل اسرائیلی قبضے کی خاموش حمایت 
  • ڈونلڈ ٹرمپ نے غزہ پر قبضے کا معاملہ اسرائیل پر چھوڑ دیا
  • بھارتی ریاست اتراکھنڈ میں کلاؤڈ برسٹ سے قصبہ تباہ، 4 افراد ہلاک، درجنوں لاپتا
  • بلوچستان، اسرائیلی دلچسپی کا اگلا ہدف؟
  • پاور سیکٹر کے گردشی قرض میں بڑی کمی، بجلی سستی ہونے کا امکان