خرم شہزاد ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ مقرر، ادارہ جاتی رابطوں کو نئی جہت دینے کا عزم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
خرم شہزاد ترجمان پاکستان سپورٹس بورڈ مقرر، ادارہ جاتی رابطوں کو نئی جہت دینے کا عزم WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز
اسلام آباد(سب نیوز)ڈائریکٹر جنرل پاکستان سپورٹس بورڈ(پی ایس بی)محمد یاسر پیر زادہ نے خرم شہزاد کو پی ایس بی کا ترجمان مقرر کر دیاہے۔ وہ اپنی موجودہ ذمہ داریوں کے ساتھ ساتھ ترجمان کے فرائض بھی انجام دیں گے۔ اس ضمن میں باقاعدہ آفس آرڈر جاری کر دیا گیا ہے۔خرم شہزاد اس وقت پاکستان سپورٹس بورڈ میں پبلیکیشن آفیسر کے طور پر خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔
انہیں میڈیا سے سرکاری طور پر روابط، پریس ریلیز کے اجرا، پبلک ریلیشنز سے متعلق امور کی نگرانی اور متعلقہ فورمز پر بورڈ کی نمائندگی کی ذمہ داریاں سونپی گئی ہیں۔ سینئر صحافی مرحوم جاوید شہزاد کے چھوٹے بھائی خرم شہزاد صحافت، پبلک ریلیشنز اور بیانیہ سازی کے شعبے میں دو دہائیوں سے زائد کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ وہ 2007 سے قومی خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان(اے پی پی)سے وابستہ ہیں اور مختلف وفاقی وزرا کی میڈیا ٹیموں میں بھی اہم کردار ادا کر چکے ہیں۔
روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔
WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرسپریم کورٹ ، آرمڈ فورسزممبران کیلئے سی ایس ایس امتحان میں رعایتی پالیسی پر وفاق سے جواب طلب سپریم کورٹ ، آرمڈ فورسزممبران کیلئے سی ایس ایس امتحان میں رعایتی پالیسی پر وفاق سے جواب طلب او آئی سی کا اسرائیلی جارحیت پر سخت ردعمل، سندھ طاس معاہدے کی پاسداری پر زور صاف پانی کی فراہمی، پنجاب حکومت کا 3ہزار اسکول و مدارس میں واٹر فلٹریشن پلانٹس لگانے کا فیصلہ تنخواہ دار طبقے کیلئے مزید ریلیف، 75سال سے زائد عمر کے پنشنرز ٹیکس سے مستثنیٰ قرار قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس،ایران پر اسرائیلی اور امریکی حملے عالمی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی خلاف ورزی قرار نور عالم نے قومی اسمبلی وسینٹ کے ملازمین کی ترقیوں پر سوال اٹھا دیا، تفصیلات مانگ لیں ،، تفصیلات سب نیوز پرCopyright © 2025, All Rights Reserved
رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.ذریعہ: Daily Sub News
کلیدی لفظ: پاکستان سپورٹس بورڈ
پڑھیں:
خیبر پختونخوا میں شکار پر پابندی، نئے قواعد و ضوابط جاری
ویب ڈیسک :خیبر پختونخوا حکومت نے ڈیمز، جھیلوں، تالابوں اور بیراجوں میں شکار پر پابندی عائد کرتے ہوئے نئے قواعد و ضوابط نافذ کر دیے ہیں۔
محکمہ جنگلی حیات خیبرپختونخوا نے اپنے اعلامیہ میں کہا ہے کہ 31 دسمبر تک ممنوع مقامات پر شکار کرنے والوں کے خلاف کارروائی کی جائے گی۔
محکمہ جنگلی حیات کے مطابق صوبے کے 57 ڈیمز، جھیلوں اور دریاؤں کے علاقوں کو شکار کیلئے بند کر دیا گیا ہے، شکار کی اجازت صرف مخصوص مقامات پر ہو گی۔
پاکستان نے کامن ویلتھ بیچ ہینڈ بال چیمپئن شپ میں سری لنکا کو شکست دیدی
اعلامیہ کے مطابق ایک شکاری کو دن میں صرف 5 آبی پرندوں کے شکار کی اجازت ہو گی، بطخ کے شکار کیلئے شکاری کتے کی لائسنس فیس 1500 روپے سالانہ مقرر کی گئی ہے۔
خصوصی ڈک ہنٹنگ بندوق کی فیس 500 روپے یومیہ مقرر کی گئی ہے، سورج نکلنے سے قبل اور غروب آفتاب کے بعد شکار پر پابندی ہو گی، شکار کے دوران الیکٹرانک آلات اور کال برڈز کے استعمال پر بھی پابندی عائد ہو گی۔