ایران سے بجلی منقطع، مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
مکران: ایران سے بجلی کی فراہمی میں تعطل کے بعد مکران ڈویژن کے مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی نیشنل گرڈ کے ذریعے بحال کردی گئی ہے۔ ترجمان کیسکو کے مطابق ایران سے بجلی کی فراہمی دن 12 بجے کے قریب معطل ہوئی تھی، جس کے بعد تربت، ہوشاب، پنجگور، گوادر، ڈور، پسنی اور اورماڑہ میں بجلی کی فراہمی متاثر ہوئی۔
بجلی کی بندش کے بعد گرڈ اسٹیشنز کو متبادل ذرائع سے بجلی فراہم کی گئی اور مرحلہ وار فیڈرز کو دوبارہ متحرک کیا گیا۔ ترجمان نے بتایا کہ فی الحال مکران ڈویژن کو نیشنل گرڈ سے منسلک کرکے بجلی بحال کر دی گئی ہے تاکہ شہریوں کو مزید مشکلات سے بچایا جا سکے۔
ترجمان کیسکو کا کہنا تھا کہ مکران ڈویژن کے تین اہم اضلاع—گوادر، کیچ اور پنجگور—کو ایران سے روزانہ تقریباً 200 میگاواٹ بجلی فراہم کی جاتی ہے، اور اس تعطل سے ان علاقوں میں فوری متبادل کی ضرورت پیش آئی۔
مزید بتایا گیا کہ ایران سے بجلی کی دوبارہ فراہمی کے سلسلے میں ایرانی حکام سے مسلسل رابطہ رکھا جا رہا ہے، تاکہ جلد از جلد معمول کی صورتحال بحال کی جا سکے۔ کیسکو نے امید ظاہر کی ہے کہ ایران سے بجلی بحال ہوتے ہی مکران کے تمام علاقے مکمل طور پر معمول پر آ جائیں گے۔
.ذریعہ: Jasarat News
کلیدی لفظ: بجلی کی فراہمی ایران سے بجلی مکران ڈویژن
پڑھیں:
پاکپتن: خاتون کو تھپڑ مارنے والا تھانیدار گرفتار، مقدمہ درج
پاکپتن کے ایک گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارنے والے تھانیدار کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔
ترجمان پولیس کے مطابق پاکپتن میں چوکی فرید کوٹ کے اسسٹنٹ سب انسپکٹر (اے ایس آئی) ملک اعجاز نے نواحی گاؤں میں چھاپے کے دوران خاتون کو تھپڑ مارا تھا۔
واقعے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد اے ایس آئی کو گرفتار کرکے مقدمہ درج کرلیا گیا۔