احسن اقبال کو مراکش میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
احسن اقبال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اسلامی ممالک یونیورسٹیز کے چھٹے وائس چانسلرز فورم کے اجلاس میں دیا گیا۔ فوٹو پی آئی ڈی
وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال کو مراکش میں لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نواز دیا گیا۔
احسن اقبال کو مراکش کے دارالحکومت رباط میں اسلامک ورلڈ ایجوکیشنل، سائنٹیفک اور کلچرل آرگنائزیشن کی جانب سے ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔
وفاقی وزیر احسن اقبال کو لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اسلامی ممالک یونیورسٹیز کے چھٹے وائس چانسلرز فورم کے اجلاس میں دیا گیا ہے۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: احسن اقبال کو
پڑھیں:
خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ اپنے نام کرلیا
پشاور:خیبرپختونخوا کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی (کے پی سی ٹی اے) نے پاشا 2025 میں گولڈ ایوارڈ جیت لیا۔
محکمہ ثقافت، سیاحت اور آثار قدیمہ و عجائب گھر کے مطابق 1633 اداروں میں سے خیبر پختونخوا ٹورازم اتھارٹی کو سب سے نمایاں ادارہ قرار دیا گیا۔
نادرا کا ای سہولت اور کے پی آئی ٹی بورڈ کی دستک اِیپ رنر اپز قرار پائیں۔
سیکرٹری، محکمہ سیاحت ڈاکٹر عبد الصمد کا کہنا تھا کہ عالمی معیار پر کائیٹ پراجیکٹ کے تعاون سے ترتیب دیا گیا ٹورازم ڈیجیٹل اِیپ نے خیبر پختونخوا کا نام روشن کیا۔ ڈیجیٹل مستقبل کی بنیاد، خیبر پختونخوا کے لیے ایک اور سنگِ میل ثابت ہوا ہے۔
محکمہ سیاحت کے سیکرٹری کا کہنا تھا کہ وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا علی امین خان گنڈا پور کا سیاحتی وژن عالمی سطح پر مقبولیت حاصل کر سکے گا، کلچر اینڈ ٹورازم اتھارٹی کی محنت اور جدت کو قومی سطح پر تسلیم کیا گیا۔