روس ایران کی مدد کے لیے تیار ہے، ترجمان روسی صدر
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
data-id="863a0a8" data-element_type="widget" data-widget_type="theme-post-content.default">
دی ہِل: روسی صدر کے ترجمان دمتری پیسکوف کاکہنا ہےکہ روس مشرقِ وسطیٰ میں جاری تنازع میں ایران کی مدد کرنے کے لیے تیار ہے لیکن پہلے تہران کو اپنی ضروریات اور مطالبات واضح کرنے ہوں گے۔
بین الاقوامی میڈیا رپورٹس کےمطابق روسی صدر کے ترجمان نے صحافیوں کو بتایا کہ یہ سب اس بات پر منحصر ہے کہ ایران کو کیا ضرورت ہے؟ہم نے ثالثی کی اپنی کوششیں پیش کی ہیں اور یہ ایک ٹھوس پیشکش ہے، ہم نے اپنا موقف واضح کر دیا ہے، اور یہ بھی ایرانی فریق کے لیے ایک اہم قسم کی حمایت ہے، آگے سب کچھ اس بات پر منحصر ہوگا کہ اس وقت ایران کو کیا درکار ہے۔
خیال رہےکہ اسرائیلی حملے کے بعد ایران نے 13 اپریل 2024 کی رات اسرائیل پر 300 سے زائد میزائلوں اور ڈرونز کے ساتھ بڑے پیمانے پر حملہ کیا، جس میں ایران کے کئی فوجی افسران ہلاک ہوئے تھے، زیادہ تر میزائل اور ڈرون ناکام ہوئے، اسرائیل، امریکا، برطانیہ، فرانس اور دیگر اتحادیوں نے مل کر 99% میزائل اور ڈرون مار گرائے۔
ایران کا دعویٰ ہے کہ اس نے “صرف فوجی اہداف” نشانہ بنائے اور بڑے پیمانے پر تباہی سے گریز کیا،19 اپریل 2024 کو اسرائیل نے ایران کے شہر اصفہان پر محدود پیمانے پر حملہ کیا، جس میں ایک فضائی دفاعی ریڈار سسٹم تباہ ہوا۔ ایران نے اسے معمولی واقعہ قرار دیا۔
واضح رہےکہ اسرائیلی شہری خوفزدہ ہیں اور بار بار شیلٹرز میں پناہ لے رہے ہیں،حکومت نے اسکولز اور عوامی اجتماعات پر پابندی عائد کر دی ہے،صیہونی شہریوں میں تناؤ بڑھ گیا ہے اور بعض علاقوں میں اشتعال انگیز بحثیں اور جھگڑے بھی ہو رہے ہیں۔
.ذریعہ: Jasarat News
پڑھیں:
آئی جی سندھ کا پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلی کا فیصلہ
کراچی:آئی جی سندھ نے محکمہ پولیس میں بڑے پیمانے میں تبدیلی کافیصلہ کر لیا، آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے کراچی رینج کے ایک ڈی آئی جی اور 3 ایس ایس پیزکو ہٹانے کی سفارش کی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایاکہ آئی جی سندھ نے کراچی رینج میں تعینات مجموعی طور پر 65 پولیس افسران کو تبدیل کرنے کی سفارش وزیر اعلیٰ سندھ سے کی ، لسٹ میں ڈی آئی جی سائوتھ اسدر رضا ،ایس ایس پی کیماڑی ،ایس ایس پی کورنگی اور ایس ایس پی سٹی کے علاوہ ایس پیز ،ڈی ایس پیز اور ایس ایچ اوز بھی شامل ہیں ، وزیر اعلیٰ نے اتنے بڑے پیمانے پر تبادلوں کافیصلہ فوری طورپرکرنے کے بجائے لسٹ میں شامل افسران کی رپورٹ اسیشل برانچ اور دیگر انٹیلی جینس اداروں سے طلب کر لی ہے ۔
ذرائع نے بتایاکہ آئی جی سندھ 31 دسمبر 2025 کو اپنی مدت ملازمت مکمل کر لینگے ،آئی جی سندھ کے ریٹائرمنٹ کے بعد ایڈیشنل آئی جی کراچی جاوید عالم اوڈوھو آئی جی سندھ کے مضبوط امیداوار ہیں ۔ذرائع نے بتایا کہ آئی جی سندھ اور ایڈیشنل آئی جی کراچی میں گزشتہ چند ماہ سے سردجنگ چل رہی ہے ، آئی جی سندھ کی خواہش ہے کہ ایڈیشنل آئی جی سندھ آزادخان کو آئی جی سندھ بنایاجائے ،کراچی رینج میں تعینات موجودہ افسران ایڈیشنل آئی جی کراچی کی ٹیم کاحصہ ہیں، اسی لیے انہیں کمزورکرنے کیلیے ٹیم کو توڑنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
آئی جی سندھ نے 17 ستمبرکو گلشن معمار میں پولیس اہلکارکی شہادت پر رات ایک بجے کراچی رینج کے افسران کو اہم اجلاس کیلیے طلب کر لیا تھا ۔ ذرائع نے بتایاکہ افسران نے آئی جی سندھ کو جواب دیاکہ ایڈیشنل آئی جی کراچی نے پہلے ہی سے میٹنگ کے طلب کی ہوئی ہے ، 11 ستمبرکو آئی جی سندھ غلام نبی میمن نے 8 ڈی ایس پیزکے خلاف انکوائیری کاازخود نوٹیفکیشن جاری کر دیا، نوٹیفکیشن میں کہاگیاکہ چاروں افسران کے خلاف انکوائری مکمل کرکے 26 ستمبر تک رپورٹ جمع کروائی جائے ۔
ڈی ایس پی سہراب گوٹھ اورنگزیب خٹک ، ڈی ایس پی کلاکوٹ آصف منور ،ڈی ایس پی عیدگاہ ظفر اقبال اور سابقہ ڈی ایس پی کھارادر شبیر احمدکے خلاف تنویر عالم اوڈھوکو انکوائری افسر مقررکیاگیاجبکہ ڈی ایس پی پریڈی ڈی ایس پی لیاقت حیات ، ایس ڈی پی اوگارڈن ڈی ایس پی سید قیصر علی اور سابقہ ایس ایچ او ماڑی پور محمد سلیم جو اب ڈی ایس پی کورٹ پولیس ہیں ،مذکورہ چار ڈی ایس پی کاانکوائری آفیسر ڈی آئی جی انویسٹی گیشن کراچی رینج شوکت علی کھٹیان کو مقررکیاگیا ۔
پولیس افسران کاکہنا ہے کہ ان کے خلاف لگائے گئے الزامات مضہکہ خیز ہیں ، پولیس افسران نے آئی جی سندھ سے گزارش کہ ہے کہ کراچی رینج میں تعینات ان افسران کی بھی ایک لسٹ جاری کی جائے جو ایماندار ہیں۔