قائمقام چیئرمین سی ڈی اے کی زیر صدارت اجلاس، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ محکمہ کی کارکردگی کا جائزہ WhatsAppFacebookTwitter 0 23 June, 2025 سب نیوز

اسلام آباد(سب نیوز)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی ہدایت پر سی ڈی اے کے قائمقام چیئرمین طلعت محمود نے اسلام آباد سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی کا جائزہ لینے سے متعلق سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز اسلام آباد میں جائزہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں ممبر فنانس، ممبر انوائرمنٹ، ڈی جی انوائرمنٹ سمیت دیگر سنئیر افسران نے شرکت کی۔

اجلاس میں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ نے حالیہ عید الضحی کے موقع پر اسلام آباد کے شہری و دیہی علاقوں سے 2400 ٹن آلائشوں کو تلف کیا جو کہ انتہائی قابل ستائش کارکردگی ہے۔اجلاس کو بتایا گیا کہ سالڈ ویسٹ مینجمنٹ منصوڈیپارٹمنٹ جدید ترین لینڈ فل سائٹس کے قیام کے علاوہ فضلے سے توانائی حاصل کرنے جیسے اقدامات کے لیے کوشوں کو مزید تیز کیاجائے۔ سی ڈی اے کے قائمقام چیئرمین طلعت محمود نے سالڈ ویسٹ مینجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو دیہی اور شہری علاقوں کیلئے ویسٹ مینجمنٹ کے انتظام کو مزید بہتر بنانے کی ہدایت کی۔

انہوں نے کہا کہ چئیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایت کے مطابق قومی و بین الاقوامی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کے بہترین ماڈلز اور پریکٹسز کا جائزہ لیا جائے تاکہ سی ڈی اے کے سولڈ ویسٹ منجیجمنٹ ڈیپارٹمنٹ کو جدید خطوط پر استوار کرنے کے لیے تمام وسائل بروئے کارلائے جارہے ہیں۔ اس موقع پر سی ڈی اے کے قائمقام چیئرمین طلعت محمود نے کہا کہ وزیر داخلہ محسن نقوی کے ویژن اور چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی سربراہی میں وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کو ایک جدید، کلین اینڈ گرین، خوبصورت اور ماحول دوست مثالی اور ماڈل شہر بنانے کیلئے سی ڈی اے تمام ضروری اقدامات اٹھارہا ہے۔جس کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔

روزانہ مستند اور خصوصی خبریں حاصل کرنے کے لیے ڈیلی سب نیوز "آفیشل واٹس ایپ چینل" کو فالو کریں۔

WhatsAppFacebookTwitter پچھلی خبرعالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیا عالمی منڈی میں ڈیزل اور پیٹرول کی قیمت میں 10سے 12فیصد اضافہ ہو گیا امریکی حملے کے بعد حکومت صدر ٹرمپ کیلئے نوبل انعام کی سفارش واپس لے،سینیٹ میں قرارداد جمع بھارتی طیاروں کیلئے پاکستانی فضائی حدود کی بندش میں توسیع، نوٹم جاری ایران پر امریکی حملے کے بعد آبنائے ہرمز میں 2سپر آئل ٹینکرز نے راستہ بدل لیا بانی پی ٹی آئی نے حکم دیا تو ایک منٹ میں اسمبلی ختم کردوں گا، علی امین گنڈا پور غزہ میں اسرائیل کے وحشیانہ حملے جاری، 24گھنٹوں میں مزید 51فلسطینی شہید TikTokTikTokMail-1MailTwitterTwitterFacebookFacebookYouTubeYouTubeInstagramInstagram

Copyright © 2025, All Rights Reserved

رابطہ کریں ہمارے بارے ہماری ٹیم.

ذریعہ

ذریعہ: Daily Sub News

کلیدی لفظ: قائمقام چیئرمین چیئرمین سی ڈی اے کی کارکردگی سی ڈی اے کے اسلام آباد کا جائزہ

پڑھیں:

اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے

دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ اسلام ٹائمز۔ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ سینیٹر محمد اسحاق ڈار شنگھائی تعاون تنظیم (ایس سی او) کے وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس میں شرکت کے لیے کرغزستان کے شہر چولپون آتا پہنچ گئے۔ ترجمان دفتر خارجہ کے مطابق چولپون آتا پہنچنے پر کرغزستان کے نائب وزیر خارجہ کیرات تورسنکولوف نے نائب وزیراعظم کا استقبال کیا۔ اس موقع پر کرغزستان میں پاکستان کے سفیر التمش وزیر اور ایس سی او کے لیے قومی رابطہ کار ڈاکٹر محمد فیصل بھی موجود تھے۔   ترجمان نے بتایا کہ نائب وزیراعظم ایس سی او وزرائے خارجہ کے غیر رسمی عشائیے میں شرکت کریں گے اور رکن ممالک کے اپنے ہم منصبوں سے باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کریں گے۔ دفتر خارجہ کے ترجمان کے مطابق ملاقاتوں میں کل ہونے والے ایس سی او وزرائے خارجہ کونسل کے اجلاس کے ایجنڈے پر بھی بات چیت کی جائے گی۔

متعلقہ مضامین

  • پاکستان کے خلاف ٹیسٹ سیریز: ویسٹ انڈیز نے 15 رکنی اسکواڈ کا اعلان کر دیا
  • قادر آباد بیراج پر اونچے درجے کا سیلاب، چناب میں پانی کا بہاؤ بڑھ گیا
  • اسحاق ڈار ایس سی او وزرائے خارجہ اجلاس کیلئے کرغزستان پہنچ گئے
  • خیبر پختونخوا، گلگت بلتستان، پنجاب اور کشمیر میں تیز بارشوں کی پیشگوئی، لینڈ سلائیڈنگ کا خدشہ
  • وزیراعظم کا  آئی ٹی برآمدات 4.6 ارب ڈالر تک پہنچنے پر اطمینان کا اظہار
  • حضرت داتا گنج بخش ؒ کا سالانہ عرس; انتظامات کے حوالے سے خصوصی اجلاس
  • فیصل آباد:حکومت سے مذاکرات ناکام ہونے پر پیٹرول پمپ مالکان کا پمپس بند رکھنے کا اعلان
  • گل فیروزہ، سدرہ امین اور نشرہ سندھو کی شاندار کارکردگی، پاکستان نے سری لنکا کیخلاف پہلا پہلے ون ڈے جیت لیا
  • فیفا نے ورلڈ کپ 2026 کی ٹیم آف دی ٹورنامنٹ کا اعلان کر دیا
  • اسلام آباد، بلاول بھٹو سے وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان امجد حسین کی ملاقات