ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب اسٹاکس موجود ہیں، وزیر پیٹرولیم
اشاعت کی تاریخ: 23rd, June 2025 GMT
وفاقی وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا ہے کہ ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کے مناسب اسٹاکس موجود ہیں۔
جیو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر پیٹرولیم علی پرویز ملک نے کہا کہ روزانہ کی بنیاد پر پیٹرولیم اسٹاک کا جائزہ لے رہے ہیں، آج جائزہ لیا ہے کہ آبنائے ہرمز بند ہونے سے کیا مشکل پیدا ہوسکتی ہے؟
امریکی حملے کے بعد ایرانی پارلیمنٹ کی آبنائے ہُرمز بند کرنے کی منظوریایرانی میڈیا کے مطابق ایران کی اعلیٰ سیکیورٹی قیادت پارلیمنٹ کے فیصلے کی حتمی منظوری دے گی۔
علی پرویز ملک نے کہا کہ آبنائے ہرمز بند ہونے پر عمان سمیت دیگر متبادل ذرائع سے انتظامات کیے جا رہے ہیں، پیٹرولیم مصنوعات کی سپلائی چین برقرار رکھنے کی آخری کوشش تک جائیں گے۔
اس سے قبل ملک میں پیٹرولیم مصنوعات کی فراہمی اور دستیابی پر ہنگامی جائزہ اجلاس ہوا۔
ذرائع کے مطابق اجلاس میں سپلائی چین برقرار رکھنے اور عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی بڑھتی قیمتوں پر غور کیا گیا، اوگرا حکام اور ڈی جی آئل نے وفاقی وزیر پٹرولیم علی پرویز ملک کو بریفنگ دی۔
.ذریعہ: Jang News
کلیدی لفظ: میں پیٹرولیم مصنوعات علی پرویز ملک
پڑھیں:
کراچی: بے قابو ہوکر گھر میں گھسنے والا ٹریلر 4 دن بعد بھی وہہیں موجود
کراچی کے علاقے ڈیفنس میں پیر کی رات جو تیز رفتار ٹریلر بے قابو ہو کر ایک گھر میں جا گھسا تھا، آج چار دن بعد بھی وہیں کھڑا ہے۔
پولیس کے مطابق گھر کے مکین شہر سے باہر ہیں اور انہوں نے ٹریلر نکالنے کی اجازت دینے سے انکار کیا ہے۔
گھر کے مکینوں کا کہنا ہے کہ وہ واپس آکر ٹریلر مالک سے مذاکرات کے بعد کوئی فیصلہ کریں گے۔ حادثے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا تھا۔